Author: Daily Khabrain

5اگست کی بے عزتی کبھی نہیں بھول سکتے بھارت نے جو غیر آئینی و جمہوری حق چھینا واپس لینگے ، محبوبہ مفتی سینکڑوں حریت پسند کو خصوصی حیثیت کے خاتمے سے قبل جیلوں میں بند کیا گیا جس قانون کے تحت گرفتار کیا گیا جنگل ست لکڑی سمگل کرنے والوں کیلئے بنایا گیا تھا۔ چین کی بدولت ہمیں کھوئے ہوئے اختیارات واپس مل سکتے ہیں:فاروق عبداللہ۔ رہائی کے بعد محبوبہ مفتی زیادہ سخت رویہ اختیار کر سکتی ہیں۔بی بی سی

Read More

جلسوں کا اعلان کیا دھرنوں کا نہیں ،پیپلز پارٹی ن لیگ کی الگ الگ حکمت عملی ،اپنے دور میں اپوزیشن کو دیوار سے نہیں لگایا،کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سے صوبوں میں احساس محرومی بڑھے ،آرڈیننس کے بجائے مشترکہ مفادات کونسل کو استعمال کیا جا سکتاہے، کرونا پارلیمنٹ فعال نہیں کریگی تو عوام سڑکوں پر نکل آئینگے تمام ادارے آئین میں رہ کر کام کرے گے تو تصادم نہیں ہوگا۔کیا اپوزیشن استعفے دیگی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانا بہتر پیشرفت یا غیر اہم اقدام :شفیق اعوان لاہور مانیٹرنگ ڈیسک چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ضیاءشاہد…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دولت مشترکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کی تیزی سے، مضبوط اور مستحکم معاشی بحالی کے لیے قرضوں سے نجات پر بات چیت کا آغاز کرے۔ دولت مشترکہ کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے شاہ محمود قریشی کا یہ مطالبہ رواں سال کے شروع میں وزیر اعظم عمران خان کی اسی طرح کی تجویز کی پیروی میں سامنے آیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپریل میں قوم سے خطاب میں بین الاقوامی برادری سے اپیل کی تھی کہ وہ ترقی پذیر ممالک…

Read More

(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ کے جلسے کی اجازت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 16 اکتوبر کو جناح اسٹیڈیم میں شام 5 سے 11 بجے تک جلسے کی اجازت ہو گی۔ اجازت نامے کے مطابق جلسے کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا، فریقین کے درمیان طے شدہ تمام شرائط تحریری حکم نامے میں شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم کے درمیان 28 نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے مطابق کارکنان کے…

Read More

راولپنڈی: پاک افغان بارڈر پر سرحد پار فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدار شہید ہوئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر پاک فوج کی پوسٹ پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار تنویر شہید ہوگئے جب کہ ایک سپاہی زخمی بھی ہوا۔

Read More

لاہور: موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری پرپولیس کوانعام کے اعلان پرلاہور ہائیکورٹ نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر پولیس قبضہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں عدالت کے حکم پر آئی جی پنجاب انعام غنی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے موقع پر عدالت نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری پر پولیس کیلئے انعام کے اعلان پر شدید برہمی کااظہار کیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیےکہ ملزم کو پکڑنا پولیس کی ذمےداری…

Read More

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق کے پاس قومی ٹی کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کے عہدے تھے تاہم انہوں نے اب چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے عہدہ چھوڑنے کے کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ دو بڑے عہدے ہونے کی وجہ سے مصباح الحق پر دباؤ بھی تھا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا بھی جا رہا تھا۔ ذرائع…

Read More

وزیر اعظم عمران خان نے حکام کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت ایکشن یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم کے میڈیا آفس کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں خصوصاً گندم اور چینی کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے پہلے حصے میں ملک میں گندم کی دستیابی، مختلف صوبوں میں گندم اور آٹے کی قیمتوں اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے سرکاری سطح اور نجی شعبے کی جانب سے درآمد کی جانے والی گندم…

Read More

واشنگٹن (ویب ڈیسک) افغانستان سے فوجی انخلاء کے لیے امریکا نے نئی شرط رکھ دی۔ پینٹاگون کا کہنا ہے فوجیوں کی واپسی کا انحصار تشدد میں کمی اور طالبان کے ساتھ فروری میں طے شدہ دیگر شرائط پر عملدرآمد پر ہوگا۔ امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلاء کیلئے اب نئی شرط رکھ دی۔ مکمل انخلاء کو جنگ زدہ ملک میں تشدد کی کمی اور فروری 2020ء میں طالبان سے کیے گئے معاہدے پر مکمل عملدرآمد سے مشروط کردیا۔ امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی کہتے ہیں افغانستان سے باقی 4500 امریکی فوجیوں کا انخلاء طالبان کے…

Read More

کراچی : علماء کمیٹی نے مولانا عادل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر جمعے کوملک بھر میں  ہڑتال کا اعلان کردیا۔ علماء کمیٹی کی جانب سے ہڑتال کا اعلان ڈاکٹر مولانا عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری سے متعلق کی گئی پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ علماء کمیٹی کی جانب سے کی جاری اعلامیے میں کہا گی اہے کہ جمعے کو ملک بھر میں پر امن ہڑتال کی جائے گی، اس حوالے سے تاجر برادری نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ علماء کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہم محب وطن شہری ہیں اسی لیے صبر کا دمن…

Read More