آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.3 فیصد ہے ، اس سے پہلے کہ حالات بے قابو ہوجائیں، ایسے اقدامات اٹھانے پڑیں گے، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر مظفر آباد (ویب ڈیسک ) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیس نظر آزاد کشمیر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.3 فیصد ہے، جو پاکستان میں سب سے زیادہ ہے، جس کی بنا پر آزاد کشمیر بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، کیوں کہ اس سے پہلے کہ حالات بے…
Author: Daily Khabrain
ٌ(ویب ڈیسک)مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ترجیح مافیا کو ریلیف دینا ہے نہ کہ عوام کو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح صبح ایک بیانیہ آجاتا ہے جس کا جواب دینا پڑتا ہے تاہم اب جھوٹے احتساب کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کرپشن نہ ملی تو غداری کا بیانیہ لے آئے ہیں، عوام حکومتی نااہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہی ہے جبکہ کابینہ اجلاس صرف اس لیے…
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کورونا وبا کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔(ویب ڈیسک) پاکستان میں اس وقت کورونا وبا دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کنٹرول میں ہے اور یہاں اب تک کورونا کے باعث 3 لاکھ 14 ہزار 600 سے زائد افراد متاثر اور 6 ہزار 513 افراد جان کی بازہ ہار چکے ہیں۔ کورونا وبا کی صورت حال میں بہتری کے بعد اسکول، دفاتر، کاروباری مراکز اور شادی ہالز بھی کھل گئے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ اب…
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست کیریلہ میں بھارتی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کا طیارہ آئی این ایس بحری جہاز سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ریاست کیریلہ کے شہر کوچی میں گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں بھارتی بحریہ کے دو افسران ہلاک ہوئے۔ میڈیا کے مطابق بھارتی بحری حکام نے واقعے کی بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس فروری میں بھی بھارتی بحریہ…
(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف مقدمہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ بغاوت کے مقدمے میں ن لیگ کے ایم پی اے عمران خالد بٹ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جمعہ کو عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر میٹنگ کی تھی جس میں ریاستی اور انتظامی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز…
(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پناہ گاہوں کا دائرہ بڑھانے اور نئے لنگر خانے کھولنے کا اعلان کردیا۔ عثمان بزدار نے لاہور میں ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی جلد کام شروع کردے گی۔ انہوں نےمزید کہا کہ اپوزیشن کی جماعتیں لوٹ مار کی دولت بچانےکے لیے جمع ہوئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عام آدمی کی ضروریات پر توجہ دی ہے۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پوری کردی گئی، گاڑیوں کے لین دین کے کاروبار کو دستاویزی بنانے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں باقائدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ گاڑی کسے فروخت کی ہے یہ بتانا پڑے گا جبکہ اس کے علاوہ 17فیصد سیلز ٹیکس بھی ادا کرنا ہو گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق استعمال شدہ کاروں کی خریدوفروخت پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام گاڑیوں کا لین دین…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرنے والے سابق بھارتی میجر گورو آریا نے خود ہی سب کچھ اگل دیا۔ گوروآریا نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سےمتعلق ڈیٹا ایک پاکستانی نے فراہم کیا۔ سی پیک منصوبے کو متنازع بنانے کیلئے بھارت ایڑی چوٹی کا زور لگانے میں مصروف ہے۔ سی پیک کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ پر الزامات لگانے والے سابق بھارتی میجر گورو آریا نے خود ہی سب کچھ اگل دیا۔ گوروآریا نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے متعلق معلومات ایک پاکستانی نے فراہم…
ایران کے دارالحکومت تہران میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا جس کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں تعلیمی ادارے، مساجد اور عوامی مقامات ایک ہفتے کیلئے بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دارالحکومت تہران میں تھیٹرز، جِم، سیلون، میوزیم اور کیفے بھی بند رہیں گے جبکہ ہر قسم کی سماجی تقاریب پر بھی پابندی ہوگی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں موجودہ لاک ڈاؤن 9 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ماہرین کی جانب سے تہران میں کورونا کیسز میں 5 گنا اور اموات میں…
لاہور کی سیشن عدالت کی جانب سے گلوکار اور اداکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کے دعوے پر میشا شفیع اوران کےگوہواں کو عدالت نے جرح کےلیے طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کے رخصت پرہونےکے باعث ڈیوٹی جج نے کیس پرسماعت ک\۔ سماعت کے دوران وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع اوران کے گواہوں کے بیانات پر جرح ہونی ہے تاہم فاضل جج رخصت پرہیں جس پرعدالت نے میشاشفیع اور ان کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ خیال رہے کہ علی ظفر نے میشاشفیع…
