ملکی حزب اختلاف کی 11 جماعتوں پر مشتمل ’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ‘ نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کو سربراہ مقرر کردیا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، احسن اقبال، نواب اختر مینگل، شاہ اویس نورانی، امیرحیدر خان ہوتی اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کے تنظیمی ڈھانچے کو بھی حتمی شکل دی گئی۔
Author: Daily Khabrain
ملک میں کورونا وائرس پھر سر اُٹھانے لگا ہے،تعلیمی اداروں میں عالمی وبا ءتیزی سے پھیلنے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی وبا ءتیزی سے پھیلنے سے مزید کئی طلبہ اور اساتذہ وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد کےعلاقے جی سکس تھری کےسرکاری کالج میں کورونا کے 3 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔وائس پرنسپل سمیت دو اساتذہ میں کورونا پازیٹو آنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرنےکالج سیل کرنےکامراسلہ جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگرتعلیمی اداروں سے 5 نئے مریض سامنے آگئے…
فغانستان میں دھماکے سے 13افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار میں کار بم دھماکے میں 13افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ ضلع غنی خِل میں ضلعی گورنر کے کمپاؤنڈ میں ہوا۔ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ حملہ آور ضلعی گورنر کے احاطے میں داخل ہونا چاہتے تھے لیکن سیکیورٹی فورسز نے انہیں ہلاک کردیا۔ ننگرہار صوبائی کونسل کے رکن عبید اللہ شنواری نے کہا کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم آٹھ عام…
ن لیگ آج سازشی لیگ بن گئی ، لندن میں نوازشریف نے جو ملاقاتیں کیں سب پتہ ہے ، ہمیں ان سے کوئی سیاسی خطرہ نہیں ، نوازشریف چھوٹی سوچ کے کاروباری آدمی ہیں ، معاون خصوصی کا طنز لاہور (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کسی کے خلاف غداری کی باتیں کرنا مناسب نہیں لگتا ، لیکن نوازشریف نے اپنے بیانات سے ظاہر کیا کہ وہ غدار ہیں ، ن لیگ آج سازشی لیگ بن گئی ہے اور اداروں کے خلاف بول رہی ہے ، نوازشریف پاکستان کے دشمن نہیں ، چھوٹی سوچ کا کاروباری آدمی ہیں ، لندن…
لاہور: پنجاب میں شوگر ملرز پر گزشتہ دہائی کے دوران کاشتکاروں کو دی گئی مؤخر شدہ ادائیگیوں پر سود کے لگ بھگ 10 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے کین کمشنر محمد زمان وٹو نے دعویٰ کیا کہ میرے دفتر کے حساب کتاب کے مطابق صوبے میں شوگر ملوں کے گزشتہ 10 برسوں میں کاشتکاروں کو کی جانے والی تاخیر سے ادائیگی پر مجموعی طور پر 10 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب شوگر فیکٹریز کنٹرول قانون نے ملز مالکان کو پابند کیا تھا کہ اگر خریداری کے 15دن…
پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار آئی سی سی کی ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کی رینکنگ میں شامل ہو گئیں۔ آئی سی سی کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں کی جاری رینکنگ میں پاکستان کی ندا ڈار بھی دس بہترین کرکٹرز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ خواتین کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کی صوفی ڈیوائن پہلے جب کہ انگلینڈ کی نتالی سیویر نے آسٹریلیا کی ایلس پیری دوسری پوزیشن چھین لی۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنینشل رینکنگ میں ندا ڈار 241 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر آ گئی ہیں۔
مسجد نبوی میں روضہ اطہر کو دو ہفتوں کے بعد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا ۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ کے مطابق 17 اکتوبر کو زائرین روضہ اطہر میں نماز ادا کرسکیں گے۔ روضہ اطہر میں نماز کی ادائیگی اور زیارت کے لیے ’اعتمرنا‘ ایپ سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین تمام حفاظتی تدابیر سمیت سماجی فاصلے اور ہدایات پر عمل کے پابند ہوں گے۔ روضہ اطہر میں گنجائش کے حساب سے 75 فیصد لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزارت حج وعمرہ نے…
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے تیسرے روز بھی دو میچز کھیلے گئے اور پہلے میچ میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں شرجیل خان اور خرم منظور کی شان دار بیٹنگ کی بدولت سندھ نے سینٹرل پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان کے کپتان حارث سہیل نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ امام الحق ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے اور صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور اویس ضیا نے جارحانہ انداز میں 16 گیندوں پر 24 رنز…
پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ’ہم‘ کی جانب سے منعقد کیے گئے ’ہم سوشل میڈیا ایوارڈز‘ میں اداکار احد رضا میر اور سجل کی جوڑی سب سے مقبول آن اور آف اسکرین جوڑی قرار پائی۔ ہم ٹی وی کی جانب سے گزشتہ روز ‘ ہم سوشل میڈیا ایوارڈز’ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اور متحرک اسٹارز کو مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس پہلے سوشل میڈیا ایوارڈز کو اسٹوڈیو تک محدود رکھا گیا تھا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست کا محور صرف اپنی ذات ہے، نواز شریف نے پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے اور انہیں خواجہ آصف یا دیگر سینئر رہنما نظر نہیں آتے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف نے اداروں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے تاہم کوئی بھی مسلم لیگی فوج کے خلاف نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف بتائیں مودی سے اکیلے میں کیا باتیں کیں ؟ مریم نواز کو خاتون ہونے کی وجہ سے استثنیٰ حاصل ہے تاہم وہ بتائیں ان کے والد بیمار تھے تو اسپتال کیوں نہیں…
