Author: Daily Khabrain

وزیراعظم عمران خان نے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو معاشی سرگرمیوں کیلئےاہم قرار دے دیا۔عمران خان نے کہا ہے کہ اس منصوبے کے حوالے سے مقررہ ٹائم لائنزمیں عمل درآمدحکومت کی ترجیح ہے۔ جمعہ کو اسلام آبادمیں وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہواجس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں منصوبے پراب تک کی پیشرفت اوردیگرامورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ لاہور شہر کی بحالی،بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنےاور پانی کی قلت کو دورکرنے کے…

Read More

لاہور: قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے موقع فراہم کرنے پر خوش ہوں، جلد پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے مقرر کیے جانے والے کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا اپنے تازہ بیان میں کہنا تھا کہ جلدپاکستان آکر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نےچندسال میں متاثرکن کارکردگی دکھائی، پاکستان کی متاثرکن کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے بیتاب ہوں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ…

Read More

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث ایس اوپیزپرعمل درآمد نہ کرنے والے شادی ہالزاورریسٹورینٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ ملک میں ریسٹورینٹس اورشادی ہالزکورونا کیسزمیں اضافے کی وجہ بن رہے ہیں۔ اسد عمرکا کہنا ہے کہ این سی اوسی نے اسی تناظر میں تمام صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے پرشادی ہالزاورریسٹورینٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ اسد عمرنے کہا کہ ہم کسی کے بھی غیرذمہ دارانہ رویے کے باعث دوسروں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں…

Read More

ویب ڈیسک : نیب کی احتساب عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ نوازشریف 1350 کنال سے زائد زرعی ارضی سمیت بڑی جائیداد کے مالک نکلے۔کئی کمپنیوں میں شئیرز اور 8 بینک اکاؤنٹس میں پاکستانی اورغیر ملکی کرنسی موجود ہے۔ احتساب عدالت میں جمع کی جانے والے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف 4کمپنیوں میں شیئرز کےمالک ہیں۔ محمدبخش ٹیکسٹائل ملزمیں 4 لاکھ 67 ہزار950،حدیبیہ پیپرملز میں 3 لاکھ 43 ہزار 425،حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں 22 ہزار 213 اور اتفاق ملز میں بھی 48 ہزار 606 شیئرز ہیں۔ سابق…

Read More

اسلام آباد : پاکستان نے آرمینیا کیخلاف پاک افواج کی آذربائیجانی فوج کے ہمراہ لڑائی کی خبریں افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزید کشیدگی سے بچنے کیلئے آرمینیا فوری طور پر فوجی کارروائی بند کرے۔ تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی افواج کی آذربائیجانی فوج کے ہمراہ لڑائی کی خبریں افواہیں ہیں، ناگورونو کاراباخ کی صورتحال پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ آذربائیجانی شہری آبادی پر آرمینیا کی بھاری شیلنگ نہایت افسوسناک ہے، ناگورونو کاراباخ کی صورتحال سے خطے کے امن کونقصان پہنچ…

Read More

کراچی(ویب ڈیسک): سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہےکہ صوبے میں اسکولز بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور  خدانخواستہ اگر کیسز بڑھے تو صرف اسکول ہی نہیں بہت ساری چیزیں بند کرنا پڑیں گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کہ  ایم کیو ایم ایک فاشسٹ تنظیم ہے جو بھتہ خوری کرتی تھی اور  پی ٹی آئی بھی فاشسٹ ہے جو مخالفین کو برداشت نہیں کرتی، بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نئی ایم کیو…

Read More

(ویب ڈیسک)کے الیکٹرک کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) تابش گوہر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی مقرر ہو گئے۔ تابش گوہر کی بطور معاون خصوصی برائے توانائی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ تابش گوہر 7 سال تک کے الیکٹرک کے چیئرمین اور سی ای او رہے اور 2012 میں ان کی زیر نگرانی کے الیکٹرک 17 برسوں بعد پہلی بار منافع میں آئی۔ تابش گوہر اکتوبر 2015 میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے الیکٹرک اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہوئے۔

Read More

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ لاہور شہر کی بحالی اور  بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،  چیئر مین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹنٹ جنرل (ر) انور علی حیدر ، چیف سیکرٹری پنجاب، چیئرمین ایف بی آر ،  چیئرمین روڈا (راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی)، سرمایہ کاروں اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ معروف شخصیات  شریک ہوئے۔ اجلاس میں راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر عمل درآمد میں پیش…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک): افغان امن عمل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان، طالبان کی جانب سے دوحہ میں ہونے والے بین الافغان مذاکرات میں لچک اور تشدد میں کمی کی ضرورت کے حوالے سے ‘ایک پیج’ پر ہیں۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا 3 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد کابل واپسی سے چند گھنٹے قبل ایک انٹرویو میں افغانستان میں قومی مفاہمت کی اعلی کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ ’شہری اور فوجی حکام کے ساتھ بات چیت اچھی رہی، ہم نے تشدد میں کمی کی ضرورت، جنگ بندی کی ضرورت،…

Read More

واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر کے ذریعے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی اہلیہ میلانیا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ دونوں جلد ہی صحتیاب ہوں گے۔ ٹرمپ کی اہم مشیر بھی کورونا میں مبتلا اس سے قبل گزشتہ روز ہی امریکی صدر کی اہم مشیر ہوپ ہکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پرٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے خود کو قرنطینہ کرنے کا…

Read More