Author: Daily Khabrain

  اسلام آباد(ویب ڈیسک): حکومت نے وائس ایڈمرل امجد خان نیازی کو اگلا چیف آف نیول اسٹاف (سی این ایس) نامزد کردیا۔ پاک بحریہ کے موجودہ سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی 6 اکتوبر کو ریٹائر ہوجائیں گے جن کی جگہ ایڈمرل امجد خان نیازی منصب سنبھالیں گے۔ حکومت کی جانب سے باضابطہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنا ابھی باقی ہے تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے تصدیق کردی کہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے جانشین کے طور پر ایڈمرل امجد خان نیازی کو نامزد کیا گیا ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کی ہدایت پر ان کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز پنجاب بھر میں جلسے کریں گی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے پنجاب بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلا جلسہ 16 اکتوبر کو گوجرانولہ میں ہوگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد نیب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو گرفتار کرلیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم…

Read More

(ویب ڈیسک)لاہور کی سیشن کورٹ نےگلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مذموم مہم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر دائر کیے گئے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر کی ضمانت منظور کرلی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے 28 ستمبر کو علی ظفر کے خلاف مذموم مہم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر گلوکارہ میشا شفیع اور دیگر 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کے سیکشن (1) 20 اور پاکستان پینل کوڈ کے آر/ڈبلیو 109 کے تحت میشا شفیع،…

Read More

یوئٹیٹا(ویب ڈیسک): چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کہا ہے کہ ماتحت عدالتیں معاملات کو اس طرح جامع انداز میں نمٹائیں کہ یہ اعلیٰ عدالتوں کے پاس جائزہ لینے کے لیے نہ آئیں۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز یہاں نوجوان وکلا میں کتب کی تقسیم اور ضلعی عدالتوں کی عمارت کی تزئین و آرائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ جلد انصاف کی فراہمی میں وکلا کا کردار بہت اہم ہے اور وکلا کو مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ عدالتوں میں پیش…

Read More

(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے بتایا گیا کہ پارلیمنٹ کو ممبران کے ذریعے کوئی اور چلا رہا ہے۔ انہوں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگ مجھے بتاتے ہیں کہ کوئی اور پارلیمنٹ چلا رہا ہے، دوسرے لوگ آئے دن کے ایجنڈے اور بلوں پر ووٹ ڈالنے کے بارے میں ہدایات دیتے ہیں‘۔ خیال رہے اسی طرح کے خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کیے…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے یہ علاقہ بہت پیچھے رہ گیا‘ بلوچستان کے جس علاقے نے پورے ملک کوگیس دی وہ پتھر کے دور میں ہے‘ہماراوژن غریب عوام اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ہے‘قانون طاقتور کو نہیں پکڑتا‘منی لانڈرنگ سمیت تمام قوانین اشرافیہ کے سامنے بے بس ہیں۔ منی لانڈرنگ سے متعلق قوانین میں بھی بڑے ممالک کو تحفظ دیاجاتا ہے ‘ملک کے پیچھے رہنے کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے یہاں اشرافیہ اورایلیٹ کلاس کے لیے منصوبہ بندی کی گئی‘امیر لوگوں کیلئے…

Read More

باکو ویب ڈیسک: معروف ترک ڈارما سیریز درلس ارطغرل آذر بائیجان کے سرکاری چینل پربھی نشر کیا جائے گا۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق آذر بائیجان کے سرکاری ٹیلی وژن اے زیڈ ٹی وی نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ ڈراما نشر کرنے کے حقوق حاصل کرلیے  گئے ہیں۔ یہ ڈراما 2014 میں شروع  ہونے کے بعد ہی آذر بائیجان میں مقبول ہونا شروع ہوگیا تھا۔ آذری سرکاری چینل کے مطابق ڈرامے کی 150 اقساط کی ڈبنگ اور ایڈیٹنگ کے کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ سرکاری چینل پر یہ ڈراما ہفتے کے پانچ روز نشر کیا جائے گا۔ واضح…

Read More

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے اور دوسرے سیزن میں 2 ارب 77 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ رانا تنویر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سپر لیگ ون اور ٹو کی خصوصی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پی ایس ایل ون اور ٹو میں 2 ارب 77 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل میں تین ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ کی فرنچائز کم قیمت پر فروخت کی…

Read More

آرمی چیف سے فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس کے افسران کی ملاقات ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پہلے پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) لانگ کورس کے ریٹائرڈ فوجی افسران نے ملاقات کی اور سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں سابق فوجی افسران نے سیکیورٹی صورت حال سمیت افواج پاکستان کو درپیش چیلنجز پر گفتگو کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سینیئر افسران کی بطور لیڈر قربانیوں…

Read More

سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ بلوچستان کے تمام ڈیمز تین سال کے اندر مکمل کیے جائیں ورنہ زمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں پانی کی قلت کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کی صورت حال بد سے بدترین ہوتی جارہی ہے۔ صوبائی حکومت کو اس کا کوئی ادراک ہے۔ کیا حکومت نے اس بحران کا کوئی سدباب کیا ہے۔ سیکرٹری پی ایچ ای نے عدالت کو بتایا کہ صوبے میں 5 ڈیمز مکمل جبکہ 4 اگلے سال مکمل ہوں گے۔ صوبے میں…

Read More