Author: Daily Khabrain

ویب ڈیسک : لندن کی ہائی کورٹ نے برطانوی اخبار دی میل کو میگھن مارکل کی سوانح حیات میں بیان کی گئی باتوں کو قانونی کیس میں ترامیم کے ساتھ شامل کرنے کی اجازت دے دی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دی میل نے لندن ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ اسے میگھن مارکل کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں ترامیم کی اجازت دی جائے جو عدالت نے منظور کرلی۔ برطانوی اخبار نے عدالت سے اجازت مانگی تھی کہ اسے میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی رواں برس اگست میں شائع ہونے والی سوانح حیات کا مواد…

Read More

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی سے وزیراعظم اوران کی ٹیم پرتنقید کرنے پراستعفیٰ لے لیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراورتحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی سے وزیراعظم اوران کی ٹیم پرتنقید کرنے پراستعفیٰ لے لیا گیا ہے۔ اس متعلق گورنرسندھ کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی نے استعفی اسی روزمعذرت کرنے کے بعد دے دیا تھا تاہم ان کے استعفی کے حوالے سے ابھی وزیر اعظم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اس سے قبل مرکزی قیادت نے فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فوری طور پر استعفی دے دیں۔…

Read More

ویب ڈیسک : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  ڈیجیٹل پاکستان ہی ہمارا مستقبل ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسل سروس فنڈ(یوایس ایف )کی جانب سےبلوچستان ،سندھ میں ہائی اسپیڈبراڈبینڈسروسزکی فراہمی کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  آئی ٹی سیکٹرپرخاص توجہ دےرہےہیں۔ وزیراعظم  کا کہنا  تھا کہ  تعلیمی نظام میں تفریق ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔خوش آئند بات ہےکہ ملک جدت کی طرف جارہاہے، ڈیجیٹلائزیشن  ہی پاکستان کامستقبل ہے۔ Live Stream: Prime Minister @ImranKhanPTI at Signing Ceremony for Award of Contracts by Universal Service Fund (USF) for provision of Voice and High Speed…

Read More

لاہور / لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہمارے جذبے اور بڑھے ہیں، ہم اپنی جدوجہد مزید تیز کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس  لاہور میں ہوا، جس میں مریم نواز، احسن اقبال، شاہد خاقان، محمد زبیر، راجہ فاروق شریک ہوئے۔ اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور، درپیش حالات کے پیش نظر سیاسی حکمت عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس سے ویڈیو…

Read More

زیورخویب ڈیسک : مسلسل 15 برس کی ان تھک محنت کے بعد سوئزرلینڈ کے سائنسدانوں نے ایک ایسی چپ بنائی ہے جو نہایت عمدگی اور وضاحت کے ساتھ ہزاروں دماغی خلیات (نیورونز) کو ریکارڈ کرسکتی ہے۔ ای ٹی ایچ نامی ادارے کے ڈاکٹر اینڈریئس ہیئرلیماں اور ان کے ساتھیوں نے تجربہ گاہ میں اعصابی خلیات کی برقی سرگرمی کو نوٹ کیا ہے۔ اس طرح سے کسی تفتیشی ڈش کےنیچے چپ رکھ کر انفرادی طور پر خلیات کی سرگرمی کو نوٹ کیا جاسکتا ہے۔ خردبینی برقیروں (الیکٹروڈ) کی یہ قطار ایک چپ پر سموئی گئی ہے۔ یہ چپ پہلے سے تیارشدہ نظام…

Read More

لاہورویب ڈیسک :  شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ 2011کے سیمی فائنل میں شکست کی وجہ مصباح الحق کی سلو بیٹنگ کو قرار دے دیا۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ مصباح الحق نے میچ میں سیٹ ہونے کے لیے بہت وقت لیا، اس وقت تیزی سے اسکور کرنے کی ضرورت تھی، یاد رہے کہ اس میچ میں پاکستان 261 رنز کے تعاقب میں 231 پر آؤٹ ہوگیا تھا، مصباح الحق نے 76 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی، یونس خان نے 32 گیندوں پر صرف 13رنز بنائے تھے۔ بعد ازاں…

Read More

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کا فیصلے کا خیر مقدم‘ملزمان کی بریت کو انصاف کی جیت قراردیا کھنو(ویب ڈیسک ) بابری مسجد کی شہادت کے حوالے سے خصوصی عدالت کے فیصلے کو انتہا پسند وں نے ہندو از م اور ہندوﺅں کی فتح قراردیا ہے فیصلے کے بعد بری ہونے والے ملزمان نے عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بری ہونے والے ملزم اور آرایس ایس کے مرکزی راہنما ایل کے ایڈوانی کے وکیل ومل سریواستو نے فیصلے کے بعد کہا کہ تمام ملزموں کو بری کر دیا گیا ہے اتنے شواہد موجود نہیں تھے کہ الزمات ثابت ہو سکتے. اسی مقدمے…

Read More

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلوں کے کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ نوازشریف کا بیرون ملک جانا پورے نظام کی تضحیک ہے اور ملزم کو پتا ہے وہ سارے نظام شکست دے کر گیا وہ وہاں بیٹھ کر پاکستان کے سسٹم پر ہنس رہا ہوگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ  کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل کی رپورٹ عدالت میں پیش…

Read More

اسلام آباد:  این سی او سی نے کراچی میں کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ ہیلتھ پروٹوکول پرعمل ناگزیر قرار دے دیا گیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کراچی میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، ملک میں 747 کیسز میں 365 صرف کراچی میں ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کورونا وبا کو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے، کورونا پر متاثرین تک رسائی، ہیلتھ پروٹوکول پر عمل ناگزیر ہے جبکہ سندھ ہیلتھ سیکرٹری کا کہنا تھا کہ شہری…

Read More

اسلام آباد : وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ، بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک برتا جا رہا ہے اس پر ہمیں بے حد تشویش ہے ۔ وزیرخارجہ  مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے جب بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو منظر عام پر لانا چاہا تو انہیں اتنا مجبور کیا گیا کہ انہیں بھارت میں اپنے دفاتر بند کرنا پڑے، ان کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ۔ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جس طرح…

Read More