Author: Daily Khabrain

سانحہ موٹر وے سانحہ جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایم ڈلیوری یونٹ نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کے لیے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں پورے ملک کے لیے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ہیلپ لائن ٹول فری نمبر کے قیام کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام…

Read More

امریکا میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے پہلے صدارتی مبا حثے میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے ٹرمپ اور جوبائیڈن نے گالم گلوچ اور طوفان بدتمیزی مچاکر ساری حدیں پار کردیں۔ صدارتی مباحثے کے دوران امریکی صدر ٹرمپ اور حریف جو بائیڈن نے ایک دوسرے پرالزامات کی بوچھاڑ کر دی اور اس دوران  جو بائیڈن نے ٹرمپ کو شٹ اپ کال دیدی ۔  ٹرمپ نے بائیڈن کو ماضی یاد دلا کر جھڑک دیا اور کہاکہ شاید انتخابی نتائج آنے میں کئی ماہ لگ جائیں اس پر  جوبائیڈن نے کہاکہ وہ نتائج تسلیم کر لیں گے…

Read More

عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس سے متعلق پاکستان میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کردی۔ خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم نے کہا کہ پاکستان نے وبائی بیماری کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور ساتھ ہی معیشت میں استحکام کے لیے کام کیا۔ برطانوی آن لائن اخبار ‘دی انڈیپنڈنٹ’ کے ایک کالم میں ٹیدروس ادھانوم نے کہا کہ پاکستان نے کووڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے لیے پولیو کے انفرااسٹرکچر کو استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘کمیونٹی ہیلتھ ورکرز جنہیں…

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت نے انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشل کو کام سے روک دیا،عملے کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی ہے، مودی سرکار کے مکروہ عزائم بے نقاب کرنے والی ایمنسٹی انٹرنیشنل کو کام سے روک دیا گیا۔ تنظیم کے جانب سے کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے تنظیم کے بینک اکاؤنٹ منجمد کروا دیئے ہیں۔ بھارتی حکومت نہیں چاہتی کہ ان سے کشمیر اور دلی میں ہونے والےمسلم کش فسادات پرسوال…

Read More

حافظ طاہر اشرفی کا عہدہ اعزازی ہوگا، حافظ طاہراشرفی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے حافظ طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی مقرر کردیا، حافظ طاہراشرفی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، طاہر اشرفی کا عہدہ اعزازی ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔مولانا طاہر اشرفی کی تعیناتی فوری طور پر عمل میں آئے گی اور ان کا عہدہ اعزازی ہوگا۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی کی مذہبی ہم آہنگی سے متعلق…

Read More

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کے جائز مسائل فوری حل کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع کے  اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں او رعلاقے کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ون مین شو…

Read More

حکومت نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز مسترد کردی۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی احتساب بیورو کی تجویز مسترد کردی۔ نیب نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز دی تھی۔ وزارت قانون وانصاف کا کہنا تھا کہ ترمیم کیلئے ٹھوس وجوہات پیش نہیں کی گئیں، تینوں عہدوں کی مدت ملازمت دیگر خودمختار اداروں کے سربراہان کے مطابق ہے، دیگر اداروں سے ہم آہنگی پر مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہو سکتی۔

Read More

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ منصوبوں کی تکمیل سے معیشت اور روزگار کو فروغ ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت انڈسٹریل روڈ میپ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ نے شعبہ صنعت میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ صوبے میں سات انڈسٹریل فسیلیٹیش سنٹرز فعال ہے جبکہ ازمک کے تمام زونز دفاتر فسیلیٹیش سنٹرز میں تبدیل کر دئے گئے ہیں اور جلوزئی اکنامک زون کے تحت تمام صنعتی پلاٹس ایک ماہ کے اندر فروخت کیے…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے پشاورمیں دلیپ کمار ہائوس اور کپور حویلی خریدنے کا فیصلہ کر لیا، محکمہ آثار قدیمہ نے مراسلہ جاری کر دیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں واقع دلیپ کمار ہائوس اور کپور حویلی کے تاریخی گھروں کو خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے، برصغیر کے لیجنڈ اداکار یوسف خان عرف دلیپ کمار کے گھر اور کپور خاندان کی حویلی کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کیا جائیگا۔ محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے اس سلسلے میں ڈی سی پشاور کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں دونوں گھروں پرسیکشن فور نافذ کرنے کی ہدایت…

Read More

بولی وڈ اداکار و پروڈیوسر ارباز خان نے خودکشی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ کے کیس میں اپنا نام منسلک کیے جانے اور بدنام کیے جانے پر مختلف افراد کے خلاف ہرجانے کے مقدمات دائر کردیے۔ سشانت سنگھ راجپوت نے رواں برس 14 جون کو خودکشی کی تھی اور بھارت کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) ان کے کیس کی تفتیش کر رہی ہے۔ سشانت سنگھ کی خودکشی کو 4 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارتی پولیس اور دیگر تفتیشی ادارے اس بات کا پتا نہیں لگا پائے کہ اداکار نے کن وجوہات کی…

Read More