لاہورویب ڈیسک: احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو نیب نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔ نیب حکام نے شہباز شریف کو ٹھوکر نیاز بیگ کے دفتر منتقل کیا تھا جہاں سے نیب ٹیم سخت سیکیورٹی میں اپوزیشن لیڈر کو لےکر احتساب عدالت پہنچی۔ شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سخت سیکیورٹی تعینات کی گئی۔ نیب کی ٹیم نے…
Author: Daily Khabrain
(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہے کہ پاکستان کا افغان عوام کے لیے واضح پیغام ہے کہ ہمارا کوئی پسندیدہ نہیں اور نہ ہم آپ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے ہمراہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم افغانستان کی خود مختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ صرف اور صرف افغان ہی کرسکتے…
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں کہ 31 دسمبر تک (ن) سے (ش) نکلے گی، دسمبر اور جنوری میں جھاڑو پھرے گی اور تمام بدعنوان جیلوں میں ہوں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج مریم نواز نے اپنی ساری تقریر عدلیہ، نیب، عاصم سلیم باجوہ اور شیخ رشید کے خلاف کی، جو فیصلہ ان کے حق میں ہو وہ قبول ہے جو ان کے خلاف ہو وہ قبول نہیں، میٹھا میٹھا ہپ، کڑوا کڑوا تھو ان کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے…
(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے متعدد ممالک کو ابھی تک اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن قومی ٹیم کے دوسرے بیرون ملک دورے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پاکستانی ٹیم رواں سال کے آخری مہینے میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 18 دسمبر سے 7 جنوری کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز سے قبل کورونا وائرس کے پروٹوکولز کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی ٹیم نومبر کے آخری ہفتے میں نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد لنکن…
واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکا، ایران کو افغان امن مذاکرات میں شرکت کرنے کی دعوت دے چکا ہے اور وسطی ایشیا کو پاکستان سے منسلک کرنے والے انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔ یہ بار امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے واشنگٹن میں رواں ہفتے ہونے والے ایک ویبینار (آن لائن سیمنار) کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے پاکستانی قیادت درست پیغامات بھیج رہی ہے۔ افغان امن عمن مین ایران کے کردار کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے…
واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اقتدار میں آنے سے قبل کئی برسوں سے ہی وفاقی انکم ٹیکس بہت کم یا بالکل ادا نہیں کیا تھا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ ارب پتی صدر نے جس سال یہ عہدہ سنبھالا تھا، 2016 اور 2017 میں صرف 750 فیڈرل انکم ٹیکس ادا کیے تھے اور گزشتہ 15 سالوں میں سے 10 سال میں انہوں نے وفاقی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا تھا کیونکہ انہوں نے آمدن سے نقصان رپورٹ…
(وہب ڈیسک)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ ’آج شہباز شریف کو گرفتار کر کے اس کٹھ پتلی نظام نے اے پی سی کی قرارداد کی توثیق کی ہے‘۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ ’شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر، اے پی سی میں کیے گئے تمام فیصلوں پر عمل درآمد ہو گا‘۔ سابق وزیراعظم نے خبردار کیا کہ ’کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے…
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیوگوتریس نے نگورنو قرہ باغ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کر دی،آرمینیاکا آذر بائیجان کی کئی بکتر بند گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ،دونوں ممالک نے ٹنک، توپ خانہ اور طیارے سرحد پر تعینات کر دیئے،ایرانی وزیرخارجہ کی دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے عالمی قوانین کے مطابق مذاکرات کی اپیل ،ایرانی با کو اور ایروان کشیدگی کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے:ایرانی محکمہ خارجہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اندرون سندھ سے آنے والی پارٹی کراچی کیلیے کچھ نہیں کرتی جبکہ بیرون ملک دشمن قبائلی علاقے اور خیبر پختون خوا کا انضمام نہیں چاہتا۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر مہمند پہنچے جہاں انہوں نے ناحقئی سرنگ اور شیخ زید روڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ وہ اصول ہے جو مدینہ کی ریاست کے اصول تھے کہ کمزور طبقے کو اوپر لانا ہے، ترقی یہ ہونی چاہیے کہ تمام علاقوں کو اوپر اٹھایا جائے، ایسا نہیں ہونا چاہیے…
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کسی جرم کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ہنگامی نیوز کانفرنس میں مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر اور آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا، تحریک چلے گی اور بھرپور طریقے سے چلے گی، نوازشریف جلد وطن واپس آکر اپوزیشن کی تحریک کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز…
