Author: Daily Khabrain

(ویب ڈیسک)افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللّٰہ عبداللّٰہ 3روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے، عبداللّٰہ عبداللّٰہ کے ہمراہ اسلام آباد آنے والے وفد میں افغان مفاہمتی کونسل کے اہم ارکان بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ کا بحیثیت چیئرمین افغان مصالحتی کونسل کے یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ قومی مفاہمت کی ہائی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر عبداﷲ کا مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا۔ عبداللّٰہ عبداللّٰہ وزیراعظم عمران خان اور صدرِ مملکت عارف علوی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے علاوہ…

Read More

(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر کے وکیل اعظم نذیر نے دلائل دیے اور اس موقع پر نیب کی ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔ شہبازشریف کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ تمام آمدن پر ٹیکس ادا کیا اور ان کا آڈٹ بھی کروایا، نیب 20 سال بعد نیب…

Read More

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا جو نظریہ اور پالیسی سازی ہوتی ہے دراصل وہ ہی ایک روڈ میپ ہے جس پر چل کر مقاصد کی تکمیل ممکن ہوتی ہے۔ یوسف خیل ایف سی کیمپ میں عمائدین سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ‘ہمارا نظریہ وہ اصول ہیں جو مدینہ کی ریاست کے اصول تھے جس کے تحت کمزور طبقے کو اوپر لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدینے کی ریاست میں جس کوئی ظاہری حیثیت نہیں تھی انہوں نے دنیا کی امامت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے زور دیا کہ ریاست کی…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک): احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر فرد جرم عائد کردی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے  جج اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی  سماعت کی جس سلسلے میں آصف زرداری عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر ان کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے۔ احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر میگا منی لانڈرنگ کیس میں فرد…

Read More

(ویب ڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھر میں نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک کی کلاسوں کا آغاز  ہوگیا۔ سندھ بھر میں نویں تا بارہویں تک تعلیمی ادارے 15ستمبر کوکھل چکے ہیں جس کے بعد نویں اور دسویں جماعت سے کالجوں تک کلاسوں کا سلسلہ پہلے سے جاری ہے۔ صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر 21 ستمبر کو چھٹی سے آٹھویں جماعتوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کو ایک ہفتے کے لیے مؤخر کیا تھا جسے آج سے دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔  محکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق تمام اسکولوں کو احتیاطی تدابیر پرعمل…

Read More

نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں مستقل نشست کے لیے بھارتی مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس فیصلے کرنے والے ادارے میں فسطائی ریاست کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اضافی مستقل نشستیں اقوام متحدہ کی وسیع ممبرشپ کی نمائندگی کے مواقع کو کم کردیں گی۔ اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک سخت بیان دیتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ ہمیں کب تک انتظار کرنا ہوگا؟۔ کب تک بھارت کو اقوام متحدہ کے فیصلہ سازی کے عمل سے دور…

Read More

(ویب ڈیسک)انڈیا اور چین کے درمیان سرحد پر کشیدگی کم کرنے کے لیے فوجی اور سفارتی سطح پر کوششیں جاری ہیں لیکن دونوں ہی ممالک کے میڈیا میں اس موضوع پر متضاد بیان شائع ہو رہے ہیں۔ چینی حکومت کے زیر اثر اخبار گلوبل ٹائمز نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کی جانب سے چلنے والی گولی کے ‘خوفناک نتائج’ ہوں گے۔ اخبار نے تجزیہ کاروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ سرحد پر انڈیا کی جانب سے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ اور انھیں چین کے ساتھ کسی جھڑپ میں گولی چلانے…

Read More

نگورنو کاراباخ ویب ڈیسک : سویت یونین سے آزاد ہونے والی مغربی ايشيائی رياستوں آرمينيا اور آذربائيجان کی افراج کے مابين متنازع علاقے نگورنو کاراباخ پر شديد جھڑپیں جاری ہيں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان مسلح جھڑپيں متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ  ميں ہو رہی ہيں جو کہ آزاد جمہوری ملک ہے اور باضابطہ طور پر آذربائیجان کا علاقہ ہے تاہم آرمینیا اور دیگر عالمی قوتیں اسے تسلیم نہیں کرتیں۔ نگورنو کاراباخ نامی خطے کے صدر آرائیک ہاروتیونیان نے بتايا کہ صورت حال سے نمٹنے کے ليے تمام فوجی دستوں کو حرکت ميں لاتے ہوئے…

Read More

دوسری لہر کی شدت کم ہونے کی وجہ 55 فیصد آبادی نے بغیر بیمار ہوئے اینٹی باڈیز بنا لی ہیں، پاکستان میں یورپ ، امریکا کی نسبت مختلف صورتحال ہے، انڈیا میں بھی پہلی اور دوسری لہر ضم ہوگئی ہے۔ وبائی امراض کے ماہر کی گفتگو لاہور(ویب ڈیسک) وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہرشدت سے نہیں آئے گی، دوسری لہر کی شدت کم ہونے کی وجہ 55فیصد آبادی نے بغیر بیمار ہوئے اینٹی باڈیز بنا لی ہیں، پاکستان میں یورپ ، امریکا کی نسبت مختلف صورتحال ہے، انڈیا میں بھی پہلی اور دوسری لہر ضم ہوگئی ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی…

Read More

ویب ڈیسک : کراچی میں کلفٹن کے علاقے تین تلوار پر کتے کے کاٹنے سے بچوں سمیت 5 افراد زخی ہو گئے۔  سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق تین تلوار پر کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں میں 3 بچے اور 2 مرد بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ کراچی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے، اس اسے قبل بھی کراچی میں ایک دن میں مختلف علاقوں میں کتوں کے…

Read More