لاہور(ویب ڈیسک):پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری گرفتاری ہوئی تو اس کا سامنا کروں گا، نوازشریف کی اے پی سی میں تقریر آئین و قانون کے مطابق ہے، میرے قائد نے تقریر میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو آئین سے متصادم ہو،میں نواز شریف کی تقریر کے ساتھ کھڑا ہوں۔ سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج تک مفاہمت سے کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا،مجھ پر مفاہمت کا الزام غلط اور بلاجواز ہے ،بتائیں میں نے آج تک کیا ذاتی…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد(ویب ڈیسک): آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی تیسری قسط دینے کے عوض بجلی، گیس اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر دی جانے والی سبسڈیز ختم کرنے کی شرط عائد کردی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معطل شدہ پروگرام کی بحالی کے لیے ویڈیولنک کے ذریعے اقتصادی جائزہ کے حوالے سے جاری مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ رہا جبکہ آئی ایم ایف نے پروگرام جاری رکھنے اور تیسری قسط کے اجراء کے لیے بجلی اور گیس سمیت یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے دی جانے والی غیر ضروری سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان…
بھارت کے 44 بینکوں کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پیسہ دہشتگردی، منشیات اور مالی فراڈ میں استعمال کیا گیا۔ فنانشل کرائمز انفورسمنٹ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ منی لانڈرنگ میں بھارتی نوادرات کے اسمگلر بھی ملوث ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی منی لانڈرنگ کا پیسہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2011 سے 2017 تک بھارتی بینکوں نے 5 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی جس کے لیے بھارتی بینکوں کی ڈومیسٹک برانچز نے فنڈز وصول کیے یا آگے بھجوائے اور ان بینکوں…
اسلام آباد ویب ڈیسک : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے خلاف حریت کانفرنس نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہراحتجاج کیا اور مظاہرین نے ’دہشت گرد، دہشت گرد ،بھارت دہشت گرداور مودی دہشتگرد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں حریت رہنماوں کا کہنا تھا کہ مودی کشمیریوں کا قاتل ہے۔ اقوام متحدہ میں مودی کا خطاب عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں۔مودی کو اقوام متحدہ سے خطاب کا کوئی حق نہیں۔مظاہرے میں بڑی تعداد میں حریت نمائندوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مودی اور بھارت کے خلاف شدید…
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجما ن کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطہ میں دونوں رہنماؤں میں اے پی سی کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر مشاورت کی گئی جبکہ اپوزیشن کے نئے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہی پر بھی مشاورت ہوئی۔ ٹیلیفونک رابطے میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ…
اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریر کے بعد ن لیگ میں لیڈر کی تبدیلی کی بات ہورہی ہے، امید ہے ن لیگ جلد شریف قیادت کو خود سے علیحدہ کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ن لیگ وفاق کی جماعت ہے اس کو ہم مضبوط جماعت دیکھنا چاہتے ہیں،جب نواز شریف کی ڈیل نہیں ہوئی تو وہ پھٹ پڑے، نواز شریف کی تقریر کے بعد ن لیگ میں لیڈر کی تبدیلی کی بات ہورہی ہے، امید ہے ن…
ویب ڈیسک : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا۔ اپنے تازہ ٹوئیٹ میں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر، معزول کیے گئے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے مبینہ بیان اور مختلف بیانات پر مبنی ویڈیو شیئر کی اور لکھا ’یہ ہے حقیقت اس احتساب کی جس کے ذریعے آپ کے تین بارمنتخب وزیر اعظم کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، سزائیں دلوائیں گئیں اور اشتہاری قرار دیا گیا۔ مجھے سزا دیتے…
مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ون پارٹی اسٹیٹ نہیں بننے دیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ احسن اقبال کا کہنا تھا پاکستان کو آج سنگین خطرات کا سامنا ہے، بدگمانی پھیلانے والے شرانگیزی سے کام لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 4 سالوں می مسلم لیگ ن حکومت نے 11 ہزار میگاواٹ بجلی بنائی، ہمارے دور میں ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا، لیکن آج بدقسمتی سے ہم معاشی عدم استحکام کا…
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اس وقت ترجیح جیت، ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے پوائنٹس اور میگا ایونٹ کے لیے مضبوط کمبی نیشن کی تشکیل ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آخری ون ڈے میچ گزشتہ برس اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف کراچی میں کھیلا اور اب 30 اکتوبر کو ون ڈے میچ زمبابوے کے خلاف کھیلے گی، اس طرح پاکستان ٹیم کو ون ڈے میچ کھیلے ہوئے ایک برس سے بھی زائد ہو گیا ہے۔ ایسے میں بابر اعظم نے ون ڈے کی بھی کپتانی سنبھال لی حالانکہ انہوں نے…
ویب ڈیسک : لبنان کے نومنتخب وزیراعظم مصطفیٰ ادیب کابینہ کی تشکیل میں تعطل کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارےکے مطابق مصطفیٰ ادیب نے ہفتے کےروز صدرمشعل عون سے ملاقات کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کے وزیراعظم کا استعفیٰ فرانس کے صدر ایمینوئل میکخواں کے لیے انتہائی مایوس کن ثابت ہوگا جو لبنان کے سیاستدانوں پر کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے زور ڈال رہے تھے۔ عرب نیوز کے مطابق سابق وزیر میجر جنرل اشرف رفی نے کہا کہ ’ادیب، جنہوں نے اسلحے اور کرپشن کی مافیا کے ساتھ…
