حکومت مجرم کو سرعام پھانسی دینے کا قانون نہیں لا رہی، وزیراعظم نے کہا کہ سرعام پھانسی کا قانون نہیں بن سکتا، عالمی معاہدوں کے تحت اس طرح کا قانون کیسے بنا سکتے ہیں؟ وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کی میڈیا سے گفتگو اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت مجرم کو سرعام پھانسی دینے کا قانون نہیں لا رہی، وزیراعظم نے کہا کہ سرعام پھانسی کا قانون نہیں بن سکتا، وزیراعظم نے کہا کہ عالمی معاہدوں کے تحت اس طرح کا قانون کیسے…
Author: Daily Khabrain
بچوں، عورتوں اور خواجہ سراؤں کے ساتھ زیادتی واقعات پرمکمل بل لا رہے ہیں، ریپ کے شکار کی نفسیاتی کونسلنگ بھی کی جائے گی، ریپ کے شکارکی شناخت ظاہر کرنے والے کو سخت سزا دی جائے گی۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی میڈیا سے گفتگو اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ جنسی زیادتی کے واقعات کیخلاف جلد قانون سازی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بچوں ، عورتوں اور خواجہ سراؤں کے ساتھ زیادتی واقعات پرمکمل بل لا رہے ہیں، ریپ کے شکار کی نفسیاتی کونسلنگ بھی کی جائے گی،ریپ…
ویب ڈیسک : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کہ بھارتی فورسز نے خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول ( ایل اوسی) بروہ سیکٹر پر اشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے جن میں 8 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے…
انقرہ: معروف ترک ٹی وی سیرئیل ’’ارطغرل غازی‘‘ کے کردارحلیمہ سلطان سے مشہور ہونے والی ترک اداکارہ اسریٰ بلگیچ نے لاہور موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون سے متعلق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ رواں ماہ لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیاددتی کے افسوسناک واقعے پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ملزمان کے بجائے متاثرہ خاتون کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا تھا ’’حیران ہوں کہ تین بچوں کی ماں ایک اکیلی عورت کو…
جنوبی افریقی ٹیم جنوری 2021ء میں پاکستان آئیگی، مارچ 2021ء میں پاکستان جنوبی افریقا کا دورہ کریگا: وسیم خان لاہور (ویب ڈیسک ) چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم جنوری 2021ء میں پاکستان آئے گی۔ لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ کووڈ صورتحال میں بہتری کے باعث ڈومیسٹک کے ساتھ انٹرنیشنل میچز کی میزبانی بھی کرنے جارہے ہیں، جنوبی افریقا کی ٹیم جنوری 2021ء میں پاکستان آئیگی اور جواب میں مارچ 2021ء میں پاکستان جنوبی افریقا کا دورہ کریگا۔وسیم خان نے کہا کہ نئے آئین میں…
لاہور(ویب ڈیسک ) عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کرپشن کیس میں کسی نزدیکی ملک میں سماعت کی پی سی بی کی درخواست مسترد کردی۔ کرکٹر عمر اکمل کرپشن کیس میں عالمی ثالثی عدالت نے اخراجات میں کمی کی خاطر کسی نزدیکی ملک میں سماعت کی پی سی بی کی درخواست مسترد کردی۔ ویڈیو لنک سماعت کی اپیل بھی مسترد ہونے کے امکانات ہیں تاہم عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے ویڈیو لنک اپیل کا فیصلہ کرنا ابھی باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل کے وکلا ویڈیو لنک سماعت کے زیادہ حق میں نہیں۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے حکم پر پشاور کے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی رپورٹ جاری کردی گئی جس میں اس سانحے کو ‘سیکیورٹی کی ناکامی’ قرار دیا گیا ہے۔ مذکورہ رپورٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس محمد ابراہیم خان نے مرتب کی ہے جو 525 صفحات اور 4 حصوں پر مشتمل ہے۔ رپورٹ کے خلاصے میں کہا گیا کہ ہمارا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برسرپیکار رہا اور سال 14-2013 میں ملک میں دہشت گردی اپنے عروج پر پہنچی، اس کے باوجود ہماری حساس تنصیبات یا سافٹ ٹارگٹس پر ہونے والے حملوں کا جواز فراہم…
ویب ڈؑیسک : بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ کر کے احتجاج مراسلہ دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز نے 24 ستمبر کو ایل او سی کے بروہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو شہری شدید زخمی ہوئے۔ رواں برس بھارت نے اب تک فائر بندی انتظام کی 2340 خلاف ورزیاں کی ہیں۔ رواں برس بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 18 معصوم شہری شہید اور 187شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ…
پوپ فرانسس کے انتہائی قریبی ساتھی اور ویٹی کن کے اعلیٰ ترین عہدیدار کارڈینل جیوانی اینجلو بیشو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کےانتہائی قریبی ساتھی اور ویٹی کن سٹی کے اہم عہدیدار جیوانی اینجلو بیشو چرچ کے فنڈز سے لندن میں ایک عمارت خریدنے کی ایک ڈیل میں ملوث تھے اور اس معاملے کی تحقیقات جاری تھیں تاہم وہ خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔ لندن کے سلواین ایوینیو میں خریدی گئی لگژری عمارت کی رقوم آف شور کمپنیوں اور فنڈز سے ادا کی گئیں۔…
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے 28 ستمبر سے مڈل اور پرائمری سمیت تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تمام اسکول کھلیں گے تو اسکول انتظامیہ پر دباؤ آئے گا، اگر نجی اسکول نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو کارروائی کریں گے۔ سعید غنی نے والدین سے درخواست کی کہ کوشش کریں بچوں خود اسکول چھوڑیں اور واپس لیکر جائیں۔ خیال رہے کہ تین روز قبل ہونے…
