وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی سے متصل جزیرہ نما منوڑہ میں سینڈز پٹ بیچ روڈ کا افتتاح کر دیا۔ منوڑہ بیچ روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میرے لیے خوشی کا مقام ہے کہ ضلع کیماڑی میں پہلا ایونٹ کر رہا ہوں، ہمیں اس ضلع کے لوگوں کی مشکلات کا علم ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کیماڑی کو ماڈل ضلع بنائیں گے، یہاں کے لوگوں کو ملازمتیں دیں گے۔ مرادعلی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ کا ہمیشہ کراچی کی ترقی میں تعاون رہا ہے،…
Author: Daily Khabrain
ویب ڈیسک : پاکستان کے نام ایک اور بڑا اعزاز، ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو عالمی چیمپئن فار نیچر قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو چیمپئن فار نیچر کا اعزاز ماحول دوست پالیسیوں کی بدولت دیا گیا ہے۔ اعزاز کی وصولی کے لیے ورلڈ اکنامک فورم نے معاون خصوصی ماحولیات ملک امین کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔ ملک امین اسلم ورلڈ اکنامک فورم سے پاکستان کو ملنے والا عالمی اعزاز وصول کریں گے، پاکستان کو عالمی اعزاز کورونا وائرس کے دوران ماحول دوست فیصلے کرنے پر دیا گیا۔ خیال رہے کہ کورونا وبا کے دوران…
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے 10 سوالات پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے بھارت کے ‘اثر و رسوخ کے حامل ایجنٹ’ (انفلیوئنس ایجنٹ) کے طور پر خطاب کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کسی شخص نے میری بات پر یہ نہیں کہا کہ میں نے غلط کہا ہے، یہ لوگ کہہ رہے کہ میں نے کسی کے کہنے پر بیان دیا ہے تو میں نے ایسا نہیں کیا ، میں پاک فوج کا جانباز ہوں، میں ان سب لوگوں…
(ویب ڈیسک)یوکرائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرائن کے شہر چوگویف کے علاقے خارکیف میں فوجی طیارے کو لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا اور طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ائر کیڈٹس شامل ہیں۔ فوجی طیارے میں 27 افراد سوار تھے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق طیارہ یونیورسٹی سے کیڈٹس کو لے کر جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا، فوری طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں تاہم حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ یوکرائن حکام کے مطابق…
جرمنی کی ایک عدالت نے اذان پرعائد کی گئی پابندی ختم کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اذان دینے پر پابندی ایک مسیحی جوڑے کی شکایت پر عائد کی گئی تھی۔ جوڑے نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اذان سے ان کی مذہبی آزادی میں مداخلت ہوتی ہے لیکن عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اذان کی آواز سننے والوں کے کسی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔ مغربی جرمنی کے شہر مونسٹر کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مقامی مسجد کو نماز جمعہ کے لیے اذان دینے کی…
لاہور(ویب ڈیسک): مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی) کی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ’ناراض‘ رہنما جہانگیر ترین کی شوگر مل کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مار کر آفس ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ مذکورہ چھاپہ ایسے وقت پر مارا گیا جب پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری جنرل نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے متعدد مرتبہ طلب کیے جانے پر اپنا تحریری جواب حالیہ دنوں میں جمع کرایا۔ خیال رہے کہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کی سربراہی میں ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)…
اسلام آباد(ویب ڈیسک): چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان کی حقیقی نمائندگی کی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان کی حقیقی نمائندگی کی اورکشمیر، فلسطین اورعلاقائی امن کے بارے میں وزیراعظم نے دوٹوک موقف اپنایا جس سے ہرپاکستانی کا سرفخرسے بلند ہوا۔عاصم باجوہ نے کہا کہ ہمارے عوام کو غربت سے نکالنے کا عہد اوربھارت کو کسی بھی مہم جوئی پرسخت انتباہ قابل تعریف ہے۔
فلسطینی وزیر خارجہ نے عرب لیگ کو امریکہ کا آلہ کار قرار دیتے ہوئے صدارت سے استعفٰی دے دیا تھا،امن معاہدہ کام نہ آیا اسرائیل کا مغربی کنارے پر یہودیوں کیلئے 5ہزار گھر تعمیر کرنے کا حکم۔6ماہ معطل تعمیراتی کام کا آغاز عرب امارات اور اسرائیل تعلقات بحال ہونے پر ہوا ۔انتہاءپسند یہودیوں کے مطالبے پر نیتن یاہو نے گھروں کی تعمیر کا کام شروع کرا دیا:عرب میڈیا۔
(ویب ڈیسک)پشاور میں سنہ 2014 میں آرمی پبلک سکول پر ہونے والے شدت پسندوں کے حملے کے بارے میں حقائق معلوم کرنے کے لیے تشکیل پانے والے عدالتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں اس واقعے کو سکیورٹی کی ناکامی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس واقعے نے ہمارے سکیورٹی نظام پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے چھ برس قبل پشاور میں آرمی پبلک سکول پر شدت پسندوں کے حملے سے متعلق تحقیقات کے لیے قائم کیے گئے عدالتی کمیشن کی رپورٹ عام کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ کمیشن پشاور…
(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے موقع پر بھارتی مندوب واک آؤٹ کر گئے۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے موقع پر بھارتی وزارت خارجہ کے جونئیر سفارت کار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں موجود تھے تاہم مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذکر ہونے کا اندازہ ہونے کے سبب وہ پہلے ہی ہال سے باہر چلے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال عالمی برادری کےسامنے پیش کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے 75 ویں جنرل اسمبلی اجلاس…
