Author: Daily Khabrain

حکومت کے ترجمانوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری پر مبینہ تشدد کے معاملے پر بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز  کا کہنا تھا کہ سنا ہے کہ فیصل آباد میں تنظیم سازی عروج پر ہے، اب اپوزیشن جو بھی کرے چاہے رات کو تین بجے تنظیم سازی کرے، اب کچھ نہيں ہونے والا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ طلال چوہدری نے اپنی ہی جماعت کی خاتون ایم این اے کو ہراساں کر کے ن لیگ کا نام…

Read More

سٹا ف گھر سے کام جاری رکھے گا ،آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ محفو ظ ہے :ترجمان لاہور،دبئی (ویب ڈیسک ) کورونا سے بچنے کے لئے پوری دنیا میں کرکٹ بند کرنے والا،پھر بائیو سیکیور ببل میں درجنوں حفاظتی انتظامات کی شرط لگانے والا کرکٹ کی ہیڈ کوارٹر خود ہی کورونا کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ کوویڈ نے دبئی میں آئی سی سی ہیڈ کوارٹر کو لپیٹ میں لے لیا ہے ۔کرکٹ کی گلوبل باڈی کے اپنے عملے میں سے کچھ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں اورمتاثرہ افراد فوری طور پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔آئی سی سی ہیڈکوارٹر اب کچھ دن کےلئے بند رہے گا اور عملہ کوگھر سے کام کرنے کا کہا گیا ہے، کووڈ 19 ٹیسٹ…

Read More

ویب ڈیسک : ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ ‏(ایف آئی اے) کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے منی لانڈرنگ اور شوگر ملز کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  ایف آئی اے نے نوٹس سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے گھر وصول کروایا ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق سلمان شہباز کو ہدایت کی گئی ہے وہ یکم اکتوبر کو 9 بجے انویسٹی گیشن…

Read More

راولپنڈی ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ  طلال چوہدری سابق وزیر اور موجودہ خاتون رکن اسمبلی کو گھر جاکر ہراساں کرتا ہے پنجاب حکومت نے اس واقعہ کی تحقیقاتی  کمیٹی بنا دی ہے جس نے کام شروع کر دیا ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  طلال چودہری کی تمام فوٹیج خاتون ایم این اے کے گھر کے اندر کی ہے۔ طلال چودہری نے ایک نہیں تمام منتخب نمائندوں پر حملہ کیا۔ پولیس کو 15 پر دونوں اطراف سے کالیں آئی ہیں۔ اگر کچھ نہیں ہوا تو جعلی کال…

Read More

ویب ڈیسک : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئی حکومتی پابندیوں کے خلاف لندن کے شہری سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج سے روکنے پر پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے ٹریفلگر اسکوائر پر ہزاروں مظاہرین نئی حکومتی پابندیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس کی جانب سے روکے جانے پر جھڑپیں شروع ہوگئیں، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جب کہ مظاہرین نے بھی پانی کی بوتلیں پھینکیں۔ رپورٹ کے مطابق جھڑپوں میں 3 مظاہرین اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جب کہ 10 مظاہرین کوگرفتار کرلیا…

Read More

استعفے دیے گئے تووزیراعظم عمران خان نہیں بلکہ الیکشن کمیشن انتخابات کروائے گا اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن نے استعفے دیئے تو وزیر اعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا ، اپوزیشن استعفے دے گی تووزیراعظم عمران خان نہیں بلکہ الیکشن کمیشن انتخابات کروائے گا ۔ اپنے ایک وڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد زبیر کی آرمی چیف سے ذاتی ملاقات تھی ، اب کوئی پارٹی قیادت کو بتائےبغیر عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کرےگا، پاکستان کے استحکام اورمضبوطی کا ایک ہی راستہ ہے اوروہ آئین کا راستہ ہے، پاکستان کو جمہوریت اور قائد اعظم کے راستے پر چلانے سے ہی ترقی کر سکتاہے…

Read More

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اے ایس پی پیپلز کالونی عبدالخالق کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری پر تشدد کے معاملے پر تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی فریقین کے بیان ریکارڈ کرے گی۔ اے ایس پی عبدالخالق کا کہنا ہے کہ خاتون ایم این اے کا بیان لینے ان کی رہائش گاہ آئے تھے لیکن ملازم نے بتایا کہ خاتون ایم این اے فیملی سمیت اسلام آباد چلی گئی ہیں، بیان لینے کے لیے اسلام آباد جانا پڑا تو وہاں بھی جائیں گے۔ پولیس…

Read More

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ممکن ہے، وہاں سے غیر ملکی افواج کا عجلت میں انخلا غیردانش مندانہ ہو گا۔ امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ میں اپنے مضمون میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ اس وقت افغانستان اور خطے کے لیے امید کا سنہری موقع ہے، دوحا میں افغانستان کی حکومت اور طالبان میں مذاکرات کے نتیجے میں افغان جنگ خاتمے کے قریب ہے۔ عمران خان نے لکھا کہ افغان جنگ سے ہم نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان آپس میں جغرافیہ، ثقافت اور رشتوں سے جڑے ہیں، جب…

Read More

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جب تک نریندر مودی بھارت کے وزیر اعظم ہیں اس وقت تک پاکستان اور بھارت کے کرکٹ تعلقات بحال نہیں ہو سکتے۔ نریندر مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے پاک ۔ بھارت تعلقات مسلسل بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ سال دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اس حد تک کشیدہ ہو گئے تھے کہ سرحدوں پر فوجیں تعینات کر دی گئی تھیں۔ گزشتہ سال بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات…

Read More

اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل افتخار بابر نے کہا ہے کہ بھارت کی لائن آف کنٹرل (ایل او سی) پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی اور جارحانہ رویہ دونوں ممالک کے درمیان بڑے پیمانے پرجنگ کی طرف اشارہ ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے آئی ایس پی آر کی جانب سے غیرملکی وفد کے ایل او سی کے دورے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین بڑے پیمانے پر خطرہ موجود ہے کیونکہ ماضی کے دوران…

Read More