ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2024 تک چاند پر خلائی جہاز روانہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے فرماں روا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے مشن کے حوالے سے آگاہ کیا کہ امارات چاند گاڑی تیار کررہا ہے جو 2024 میں چاند پر اتر جائے گی اور چاند کے ان علاقوں میں نئی دریافتیں کرے گی جو اس سے قبل بھیجے گئے انسانی مشنز میں ممکن نہیں ہوسکی ۔ اس مشن سے حاصل ہونا والے ڈیٹا کا تبادلہ عالمی سطح…
Author: Daily Khabrain
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو برطانوی حکومت کی مدد سے واپس لائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نوازشریف کو واپس لانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا، کرپشن پر کسی کو معافی نہیں دی جاسکتی۔ نوازشریف کو ہر صورت پاکستان واپس لائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو واپس لانے کے لیے قانونی آپشنز استعمال کیے جائیں۔ نوازشریف کو برطانوی حکومت کی مدد سے واپس…
چیچہ وطنی ویب ڈیسک : کمالیہ روڈ پر نئی آبادی کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیچہ وطنی میں کمالیہ روڈ پر نئی آبادی کے قریب ٹرالر کار پر الٹنے کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 3 خواتین، 2مرد اور ایک بچہ بھی شامل ہیں، واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو کار سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جب کہ حادثہ تیز رفتاری…
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )میچ فکسنگ کیس میں تین ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)2020 میں میچ فکسنگ اور منی لانڈرنگ کے کیس میں بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھنے والے بکیوں میں شامل تین ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے پی ایس ایل 2020 میں میچ فکسنگ اور منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھنے والے بکیوں میں شامل تین ملزمان کو جیل سے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو 5،5 لاکھ روپے کے…
نوشہرہ: اکبر پورہ میں کباڑ کی دکان میں پڑا پرانا بم پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگيا۔ ڈی پی او نجم الحسنین کے مطابق دریائےکابل کے کنارے پڑے پرانے بم اورگولے اکبرپورہ کے کباڑیوں نے اٹھائے تھے اور توڑ پھوڑکے دوران ایک کباڑی کی دکان میں زور دار دھماکا ہوگیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ لاشوں اور زخمی شخص کو پبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے علاقے میں مزید کسی نقصان سے بچنے کےلیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کی مسلح افواج اور ایجنسیوں سے ملاقاتوں پر پابندی لگادی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کیلئے بھیجا گیا ہدایات نامہ پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے جاری کیا۔ ہدایت نامے کے مطابق ملاقات ذاتی، سرکاری یا کسی بھی نوعیت کی نہیں ہوگی، ملاقاتیں اچھی نیت سے بھی کی جائیں توبھی ان سے تنازعات جنم لیتے ہیں۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی اور آئینی ذمہ داریوں سے متعلق ملاقات ضروری ہو تو نواز شریف کی منظوری سے کی جائیگی۔ خیال رہے کہ…
ویب ڈیسک : مسلم لیگ ن نے پارٹی رہنماؤں کی مسلح افواج اور ایجنسیوں کے افسران سے بلااجازت ملاقات پر پابندی لگا دی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ‘مجھے پارٹی کے قائد کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ آپ کو اس مسلح افواج اور متعلقہ ایجنسیوں کے افسران سے ملاقاتوں کے حوالے سے پارٹی پالیسی کے بارے میں آگاہ کر دوں۔’ مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کی جانب سے جاری ایک سرکلر کے مطابق فوج یا سکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکاروں سے ذاتی یا…
لاہور: موٹر وے زیادتی کیس میں 20 روز بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے اور متاثرہ خاتون پولیس کو بیان دینے پر راضی ہو گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کاکہنا ہےکہ متاثرہ خاتون ابتدائی بیان بذریعہ ٹیلی فون ریکارڈ کرائیں گی جس کے بعد ان کے 161 کے بیان کا ٹرانسکرپٹ چالان کےساتھ لف کیاجائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاتون ملزم شفقت کو شناخت کرنے پر بھی رضا مند ہو گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کیس میں عدالت سے اِن کیمرہ ٹرائل کی درخواست کی جائے گی اور دوران ٹرائل متاثرہ خاتون کا ’فرضی نام‘ استعمال…
پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کرتے ہوئے سخت احتجاج ریکارڈ کرادیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے 28 ستمبر کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کی گئی جنگ بندی کی خلاف ورزی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی شہادت اور زخمیوں پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے بھارتی ناظم الامور گورو آہووالیا کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔ بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی کے تندر سیکٹر میں بلااشتعال…
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 30 ستمبر سے ملک بنھر میں پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔س اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے بہت اہم فیصلہ کیا اور یہ اہم فیصلہ یوں ہے کہ سب سے زیادہ تعداد میں طالبعلم پرائمری سطح پر ہیں اور تقریباً 3کروڑ بچے پرائمری کی تعلیم حاصل کرتے ہیں، اس لیے فیصلہ…
