Author: Daily Khabrain

(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تعلقہ ہالا کے سابق ناظم مخدوم جلیل الزماں المعروف مخدوم حبیب اللّٰہ کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب فوری طور پر مخدوم حبیب اللّٰہ کو رہا کرے۔ انہوں نے کہا کہ نہ الزام بتایا نہ ثبوت پیش کیا گیا اور مخدوم حبیب اللّٰہ کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اعلان کے بعد عمران خان نے اپوزیشن سیاست دانوں کے خلاف نیب کو مزید متحرک کردیا۔…

Read More

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ’پنجاب روزگار اسکیم‘ کا افتتاح کردیا، جس کے تحت آسان شرائط اور کم شرح سود پر 30 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے۔ ایوانِ وزیراعلیٰ میں پنجاب کی تاریخ کی بڑی روزگار اسکیم کے آغاز کی تقریب ہوئی جہاں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بٹن دبا کر اسکیم کا افتتاح کیا۔ مذکورہ اسکیم کے تحت 30 ارب روپے کے قرضہ جات آسان شرائط اور کم شرح سود پر دیے جائیں گے۔ اس تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت ایک لاکھ…

Read More

(ویب ڈیسک)توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اوراحتساب عدالت نےنواز شریف کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دے ديا ہے۔ جمعرات کو احتساب عدالت نے  توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کےاثاثے ضبط کرنےکاحکم دیا ہے۔ نیب نےنوازشریف کےاثاثوں کاریکارڈ عدالت میں پیش کياتھا جس کا عدالت نے حکم دیا تھا۔عدالت نے حکم دیا کہ نیب فہرست کےمطابق نوازشریف کےاثاثےضبط کئےجائیں۔ احتساب عدالت نے حکم دیا کہ کیوںکہ نوازشریف اشتہاری ہوگئے ہیں اس لئے ان کے جتنے بھی پاکستان میں بینک اکاؤنٹس،گاڑیاں اوراثاثےہیں ان کو ضبط کرلیا جائے۔ نیب کی جانب سے پیش کردہ ریکارڈ میں بتایا…

Read More

امریکا کے فلم اسٹوڈیو والٹ ڈزنی نے اپنی فلم ‘دی لائن کنگ ‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا۔ دی لائن کنگ پہلی مرتبہ 1994 میں کارٹون فلم کے طور پر ریلیز کی گئی لیکن گزشتہ سال یعنی 2019 میں اسے ایک حقیقی فلم کے طور پر ریلیز کیا گیا۔ اطلاعات ہیں سیکوئل 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم کا ہی اگلا حصہ ہو گی جب کہ اس کی ہدایات آسکر ایوارڈ یافتہ بیری جینکنس دیں گے۔ 2019 میں ‘دی لائن کنگ’ نے عالمی باکس آفس پر 1.7 بلین کی کمائی کی تھی۔ والٹ ڈزنی نے ابھی تک ‘دی…

Read More

مسلم لیگ ن سے نکالے گئے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کا کہنا ہےکہ نواز شریف کی بات سے اختلاف کیا ہے کوئی آئین تو نہیں توڑا۔ خیال رہے کہ ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے پارٹی قائد نواز شریف کی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں کی گئی تقریر پر تنقید کی تھی جس پر  انہیں مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جیو نیوز نے جلیل شرقپوری کو شوکاز نوٹس کی کاپی حاصل کرلی ہے، شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہےکہ آپ نے…

Read More

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایک فراڈ عدالت کے جانب دارانہ فیصلے نے بھارت کو بے نقاب کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت آج بے نقاب ہو چکی ہے، گذشتہ روز ایک فراڈ عدالت کے ذریعہ بابری مسجد کیس میں ایک جانبدارنہ فیصلے نے بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت پر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں کورونا کیسز میں نمایاں اضافہ، ضلع غربی منگھو پیر کی یوسی 8 کے 2 اپارٹمنٹ میں 22 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے دو ہفتے کے لئے متاثرہ یوسی میں مائکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یو سی آٹھ کے سمامہ ولاز اور صائمہ سٹی میں کیسز بڑھنے کے وجہ سے مائکرو سمارٹ لاک ڈاوُن لگایا گیا، مائکرو سمارٹ لاک ڈاوُن کے تحت متاثرہ علاقے میں ہوم ڈلیوریز پر پابندی عائد ہوگی، علاقے میں آنے جانے والے ہر شخص کو ماسک پہنا لازمی ہوگا…

Read More

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں خاموش نہیں رہ سکتا، کوئی مجھے چپ کرانے کی کوشش بھی نہ کرے۔ لندن سے مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے ڈھائی سال بعد آپ سے ملوایا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاروں طرف نگاہ ڈالتا ہوں تو دل بہت غمگین ہوتا ہے، ہم کیا تھے کہاں جا رہے تھے، اب کہاں ہیں، کدھر جا رہےہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ 2018 تک لوگ خوشحال تھے،…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن) نے پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ جیونیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے پارٹی کے 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنےکا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے قیادت کی منظوری کے بعد کیا۔ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالے جانے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں اشرف انصاری، جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، نشاط ڈاہا اور مولوی غیاث الدین شامل ہیں۔ پانچوں ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی (ن)…

Read More

(ویب ڈیسک)آرمینیا کی جانب سے نگورنوکاراباخ کے معاملے پر روس کی زیر نگرانی آذربائیجان کے ساتھ امن مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق آرمینیا نے باور کرایا ہے کہ وہ نگورنو کاراباخ کی خودمختاری سرکاری طور پر تسلیم کرنے پر غور کررہا ہے۔ روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمینی وزیراعظم نکول باشینیان نے کہا کہ روس کی نگرانی میں باکوحکومت کے ساتھ بات چیت کا خیال قبل از وقت ہے۔ پاشینیان کے مطابق  شدید لڑائی کے جاری رہتے ہوئے آرمینیا، آذربائیجان اور روس کے درمیان سربراہ اجلاس کی باتیں نامناسب ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ…

Read More