اقوام متحدہ(ویب ڈیسک): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان خواتین پر تشدد کو روکنے کے لیے ’قانون سازی کے اقدامات‘ کر رہا ہے۔ کے مطابق خواتین سے متعلق عالمی کانفرنس کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق سے متعلق قومی ایکشن پلان میں اس کی اولین ترجیحی شعبوں میں سے ایک ’خواتین کا تحفظ‘ ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’قانون سازی کے اقدامات کے ذریعے ہم خواتین کے خلاف تشدد، گھریلو زیادتی، ہراساں کرنا، سماجی…
Author: Daily Khabrain
(ویب ڈیسک)نیب لاہورکی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی سے متعلق انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب نے سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی لیز پر دینے کی انکوائری بند کرنے کی سفارشات حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھیج دیں گئیں۔ نیب کا کہناہے کہ سعد رفیق پر ریلوے کی زمین منظور نظرافراد کو سستے داموں لیز پر دینے کا الزام تھا اور شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے لاہور والٹن روڈ اور یو ای ٹی پر اراضی 33 سال…
(ویب ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ نواز شریف چند پیسوں کے لیے غیر ملکی آلہ کار بن کر کام کرتے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کے خلاف تھا، مجھے خدشہ تھا کہ وہ جو بات کریں گے اس سے پاکستان کو مستقبل میں نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو شک نہیں کہ بھارت فوج پر حملہ کرکے ففتھ جنریشن وار کے ذریعے پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں بھارت کے اسٹریٹجک…
واشنگٹن(ویب ڈیسک): کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوسانس لینے میں دشواری کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا اور اسپتال منتقلی کے وقت وہ چہرے پر بڑا سا کالاماسک لگا کر خود چلتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں سوار ہوئے۔ وائٹ ہاوس کے مطابق صدر میں کورونا کی درمیانے درجے کی علامات ظاہر ہوئی ہیں، انہیں بخار ہے اور سینے میں درد اور کھانسی ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹ عارضی طورپر ملتوی یا ورچوئل کردیے گئے ہیں جب کہ خاتون اول کے ایونٹس بھی ملتوی کردیے گئے ہیں، صدر کو آئندہ…
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے ہمارا کسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں ہے لیکن ہم موجودہ کٹھ پتلی حکومت کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ انسداد منشیات عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مجھ پر 15 کلو ہپیروئن کا جعلی کیس بنایا ہوا ہے، کہا جا رہا ہے کہ اثاثے غیر قانونی طور پر بنائے حالانکہ میرے میرے تمام اکاؤنٹس منجمد ہیں، بطور ایم این اے کا میرا اکاؤنٹ بھی فریز ہے، فیملی کے اکاؤنٹس بھی ڈیڑھ سال سے منجمد ہیں، ظلم…
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چینل 5 کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام "ضیا شاہد کے ساتھ” میں کہا ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر فیصلہ کریں کے ملک کیسے چلانا ہے ،جو نہ بیٹھے وہ بھارتی ایجنٹ , گالیاں دینے والے معزز بنے بیٹھے ہیں ہم بے عزتی کروانے پارلیمنٹ نہیں جاتے جو ممجھے چور کہے گا میں اس کے باپ دادا کو چور کہوں گا۔ ہم نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نکالا گیا آٹا اور چینی عوام کی پہنچ میں نہیں رہے، چینی 71 سال میں 53 روپے اور صرف 2 سال…
(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’نواز شریف جو گیم کھیل رہے ہیں وہ بہت خطرناک ہے، یہی کام الطاف حسین نے کیا تھا۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ ان کے پیچھے 100 فیصد انڈیا ہے کیونکہ پاکستان کی فوج کمزور کرنے میں ہمارے دشمنوں کی دلچسپی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا ’میں ان سے کہتا ہوں کہ خدا کے واسطے اپنی آنکھیں کھولیں اور لیبیا، عراق، شام، افغانستان، یمن اور پوری مسلم دنیا میں لگی آگ دیکھیں اور اگر آج ہماری پاکستانی فوج…
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر برائے تعلیم سعید غنی نے پارٹی کی جانب سے 4 اکتوبر کو کراچی میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے لسانیت کی سیاست ختم ہوگئی تھی لیکن اب دوبارہ کچھ سازشی عناصر اس کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں اور ہماری ان سازشو ں کے خلاف ریلی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ایف بی ایر یا میں جلسہ کیا تھا، جس کے بعد ایم کیو ایم نے یہ تاثر دیا تھا کہ…
وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے نواز شریف پر الزام عائد کیا ہے کہ نواز شریف سمیت ان کا پورا خاندان عدالتوں سے مفرور اور اشتہاری ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت جا کر نواز شریف حریت رہنماوں سے ملاقات کے بجائے اپنے بزنس کے لیے ملاقاتیں کرتے ہیں اور اس سے متعلق انڈین میڈیا پر یہ چل رہا ہے کہ بھارت نے نواز شریف پر سرمایہ کاری کی ہے۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ اب تک نواز شریف نے کلبھوشن کے معاملے پر نواز…
سعودی ايوی ايشن نے کرونا سے متعلق نئی سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام غیر سعودی مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دے دیا۔ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے اس متعلق نوٹيفکيشن جاری کر ديا۔ نوٹيفکيشن کے مطابق غیر ملکیوں کو سفر سے 3 دن پہلے تصدیق شدہ ليبارٹری سے ٹیسٹ کرانا ہوگا اور ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں ہی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ 8 سال سے کم عمر مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ ضروری نہیں۔
