لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپنے کیس کی سماعت کے دوران عدالت سے نیب حکام کے رویئے کی شکایت کردی۔ احتساب عدالت میں بیان دیتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ میں عدالتی حکم پر تحویل میں ہوں لیکن میرا یہ بنیادی حق ہے، سارا زمانہ جانتا ہے مجھے کمر کی تکلیف ہے اور گزشتہ 25 سال سے اس تکلیف میں مبتلا ہوں۔ شہبازشریف نے عدالت میں کہا کہ میں نماز پڑھنے کے لیے کرسی کا رخ تبدیل کرکے مدد لیتا تھا لیکن یکم اور دو اکتوبر کو میری مدد کرنے سے…
Author: Daily Khabrain
جاپان کی معروف فیشن برانڈ کینزو کے بانی کینزو ٹکاڈا عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 81 سالہ جاپانی ڈیزائنر کینزو ٹکاڈا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد پیرس کے امریکن اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ جاپانی ڈیزائنر کینزو ٹکاڈا کو مقبولیت ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات میں شوخ رنگ اور منفرد گرافکس سے ملی جب کہ وہ پہلے جاپانی ڈیزائنر تھے جو پیرس کے فیشن میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ کینزو ٹکاڈا جاپان میں پیدا ہوئے تھے لیکن 1960…
لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف مجرمانہ سارش کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ایک شہری بدر رشید کی جانب سے تھانہ شاہدرہ میں پاکستان پینل کوڈ کی مجرمانہ سازش کی دفعات کے تحت درج کرایا گیا جس میں 40 سے زائد لیگی رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں مریم نواز، راجہ ظفرالحق، شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق ،خرم دستگیر، اقبال ظفر جھگڑا، احسن اقبال، پرویز رشید، رانا ثناءاللہ، مفتاح اسماعیل، محمد زبیر، مریم اورنگزیب، عطااللہ تارڑ، برجیس طاہر ، عظمیٰ بخاری، شائستہ پرویز، سائرہ افضل تارڑ اور…
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسز میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ وفاقی دارالحکومت کی عدالت میں جج اعظم خان نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف پارک لین ضمنی ریفرنس اور ٹھٹہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنس کی سماعت کی۔ جہاں آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ گزشتہ سماعت پر غیر حاضر رہنے والے ملزم شیر علی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر…
سعودی عرب میں کم و بیش 7 ماہ کے تعطل کے بعد مسجد الحرام کے دروازے عمرے کی ادائیگی کرنے کے لیے آنے والے عازمین کے لیے کھول دیے گئے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق طویل عرصے کی بندش کے بعد حج کے بعد پہلے مرحلے میں عمرے کی ادائیگی کے لیے عازمین کا پہلا گروہ صبح 6 بجے مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کے لیے داخل ہوا۔ سعودی عرب نے پہلے مرحلے میں مملکت میں مقیم 6 ہزار شہریوں اور تارکین وطن کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت دی ہے۔ ان 6 ہزار افراد کا انتظام کرنے کے لیے…
اسلام آباد۔وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو پاکستان واپس کیلئے برطانیہ سے تعاون مانگتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ نہیں برطانیہ کو چاہیے ہمارے ساتھ تعاون کرے اور پاکستان کے مفرور ملزم کو یہاں بھیجے۔ ان کو جسٹس قیوم جیسے ججز چاہئیں، یہ جان لیں این آر او نہیں ملے گا،ملک لوٹنے والوں کو ہم جیل میں ڈالیں گے، شہباز شریف بھی ٹی ٹی کی وجہ سے جیل میں ہیں،ملک میں مہنگائی اور بجلی گیس کی زائد قیمتوں کی ذمہ دار سابق حکومت ہے،اگر عوام…
مير جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے نظریات ایک جیسے ہیں۔ ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے ضرورت پڑنے پر ایک ہو جاتے ہیں۔ ان کے مابین لڑائی صرف اقتدار کی ہے۔ لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کرنے والا کہتا ہے مجھے نہ پکڑو، میں پی ٹی آئی میں ہوں۔ نیب نے عام لوگوں کے لیے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی ہے۔ نئے اور پرانے سرکاری اور غی رسرکاری چوروں کا یکساں احتساب ہونا چاہئے
کیرالہ: بھارتی بحریہ کے زیر استعمال گلائیڈر ( بغیر انجن والا چھوٹا طیارہ) تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو آفیسرز ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کا بندرگاہی شہر کوچی میں میں گرودا سے پرواز بھرنے والا بغیر انجن کا چھوٹا اور وزن میں ہلکا طیارہ (گرائیڈر) ہچکولے کھاتے ہوئے تھوپنمپادے کے مقام پر گر کر تباہ ہوگیا۔ گرائیڈر میں دو آفیسرز سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ بھارتی بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرائیڈر معمول کی تربیتی پرواز پر مامور تھا لیکن اُڑان…
کراچی: فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو واطن واپس لانا ضروری ہے لیکن یہ آسان نہیں ہوگا۔ نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانیہ کو خط لکھ دیا ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ابو بچاؤ تحریک پاکستان انتشار پارٹی میں بدل گئی۔ نوازشریف چاہتے ہیں وہ لندن میں رہیں اور عوام سڑکوں پر نکلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ بدقسمتی سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو شدت پسندوں کا سہارا لینا پڑ رہا…
مقتول کا تعلق ابو الحسن اصفہانی روڈ سے متصل کچی آبادی بھکر گبول گوٹھ سے تھا۔ بچہ سلمان 3 دوستوں کيساتھ لیاری ایکسپریس وے گيا تھا، جہاں ویڈیو بنانے کے بعد پیدل ایکسپریس وے سے اُتر ہی رہا تھا کہ تیز رفتار ہائی روف وین نے سلمان اور اُس کے دوستوں کو روند ڈالا۔ آٹھویں جماعت کا طالبعلم سلمان گھر سے جھوٹ بول کر نکلا تھا کہ کرکٹ کھیلنے جا رہا ہوں۔ اہل خانہ نے حکومت سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ پولیس نے حادثے کےذمہ دار ڈرائیور کو حراست میں لے ليا، تاہم سلمان کے اہل…
