Author: Daily Khabrain

دبئی: آئی سی سی کو عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فکر لاحق ہو گئی ہے جس نے کورونا وائرس کے باوجود آئندہ برس فیصلہ کن معرکے کا انعقاد کرانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ماضی قریب میں دو مرتبہ عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے انعقاد میں ناکامی کے بعد آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین کوشش کا کامیابی سے آغاز ہو چکا تھا تو کورونا وائرس کی وجہ سے کئی باہمی سیریز ملتوی یا منسوخ کردی گئیں جبکہ موجودہ حالات میں مزید سیریز کھیلنا ممکن نہیں لگ رہا مگر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ…

Read More

اسلام آباد:   بھارت کو کلبھوشن یادیو کیلئے وکیل مقرر کرنے کی دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہوگئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو قونصلر رسائی کا ایک اور موقع دینے کا حکم دیا تھا۔  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں لارجر بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس عامر فاروق، جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی بنچ میں شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت کو وکیل مقرر کرنے کیلئے مہلت دی تھی۔ عدالت کا گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا شفاف ٹرائل کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔

Read More

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیلی میکنانی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔ پریس سیکرٹری کیلی میکنانی نے ٹوئٹ کرکے ٹیسٹ مثبت آنے اور تنہائی اختیار کرنے کا بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وائٹ ہاؤس  میں اب تک کئی افراد میں بھی مہلک وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔  ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ نکلس لیونا بھی  کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

Read More

واشنگٹن: کورونا میں مبتلا امریکی صدرٹرمپ اسپتال سے چھٹی کے بعد وائٹ ہاؤس منتقل ہوگئے۔ ٹرمپ نے اسپتال سے واپسی پر ماسک پہن رکھا تھا لیکن وائٹ ہاوس پہنچنے پر ماسک اتار دیا اور سیلیوٹ کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا کو اپنی زندگی پرحاوی ہونے نہ دیں،کورونا سے ڈرنےکی ضرورت نہیں، امریکی شہری کورونا کاشکار ہیں توبھی کوئی بات نہیں صرف احتیاط کریں،گھروں سے باہر آئیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارےپاس کورونا کی بہتر دوا ہے اور ویکسین بھی جلدآرہی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں فلوریڈا سے ویسٹ ورجینیا تک ڈیموکریٹس پر 1-2کی برتری حاصل ہے…

Read More

افغانستان کے کرکٹر نجیب ترکئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے بلے باز نجیب ترکئی کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب ترکئی کو افغان شہر جلال آباد میں حادثہ پیش آیا جہاں انہیں ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور جانبر نہ ہوسکے۔ ACB and Afghanistan Cricket Loving Nation mourns the heart breaking & grievous loss of its aggressive opening batsman & a very fine human being Najeeb Tarakai (29) who lost his life to tragic…

Read More

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووِڈ 19 کے پھیلاؤ کا بڑا ذریعہ بن رہے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے کووِڈ 19 کے حوالے سے روزانہ ہونے والے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس وائرس کا گڑھ بن رہے ہیں اور اگر اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عمل کیا جائے تو اضافے کو روکا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم نے بھی خبردار کیا تھا کہ کووِڈ 19 کی…

Read More

تہران: ایران میں تعینات روسی سفیر لیون زغاریان نے کہا ہے کہ ماسکو اور تہران حکومت کے درمیان دفاعی نظام کی خریداری کے معاہدے کو عملی جامع پہنائیں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس ایران کو دفاعی نظام S-400 فروخت کرے گا، اس سے قبل بھی تہران حکومت ماسکو سے S-300 کا دفاعی نظام حاصل کرچکی ہے۔ روسی سفیر کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے، ایران کو ایس 400 فضائی دفاعی نظام بیچنے میں کوئی حرج نہیں ہے، امریکی دباؤ کو کسی صورت خاطر میں نہیں لائیں گے۔…

Read More

جاپان کی معروف فیشن برانڈ کینزو کے بانی کینزو ٹکاڈا عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 81 سالہ جاپانی ڈیزائنر کینزو ٹکاڈا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد پیرس کے امریکن اسپتال میں زیر علاج تھے  جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ جاپانی ڈیزائنر کینزو ٹکاڈا کو مقبولیت ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات میں شوخ رنگ اور منفرد گرافکس سے ملی جب کہ وہ پہلے جاپانی ڈیزائنر تھے جو پیرس کے فیشن میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

Read More

سوگت: نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے ترک ڈرامہ سیریل کے مشہور کردار ’ارطغرل غازی‘ کے مزار پر حاضری دی۔  پاکستان میں آج کل ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کے خوب چرچے ہیں، اسلامی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے کے ہر کردار کو پاکستان میں خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے، یہی نہیں قومی اداکار بھی ترک اداکاروں کے مداحوں میں شامل ہیں تاہم یاسر حسین سمیت شوبز سے وابستہ چند شخصیات ترک اداکاروں کو ملنے والی شہرت سے خوش نہیں اور وہ آئے دن انہیں تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ سمیت متعدد کامیاب ڈرامے اور فلمیں…

Read More

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 21-2020 کےلیے آئی سی سی پینلز کے لیے اپنے میچ آفیشلز نامزد کردئیے ہیں۔ پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی اور پروفیسر جاوید ملک کو آئی سی سی پینل برائے انٹرنیشنل میچ ریفریز جبکہ احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض وقار اور شوزب رضا کو بطور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل برائے امپائرز کے لیے نامزد کردیا ہے۔ علی نقوی کو پروفیسر محمد انیس کی جگہ انٹرنیشنل پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد انیس نے نومبر 2017 میں اسکاٹ لینڈ اور پپوا نیو گنی کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے دو…

Read More