Author: Daily Khabrain

صدر مملکت عارف علوی کویت کے انتقال کرجانے والے 91 سالہ امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کی تعزیت کرنے کے لیے کویت پہنچ گئے اور حکام سے ملاقات کی۔ صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان قریبی اور برادارانہ تعلقات ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ‘مرحوم امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی نئی سطح قائم ہوئی، شیخ صباح پاکستان کے حقیقی اور قابل اعتماد دوست تھے’۔ کویت کے سابق امیر کے حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ ‘انہوں نے دونوں ممالک…

Read More

نوازشریف کی تقریر سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں، اس طرح کی درخواستوں کیلئے متبادل فورم موجود ہے، درخواستگزار مطمئن نہیں کرسکا کہ اس کے کون سے حقوق متاثرہو رہے ہیں۔ سلام آباد ہائیکورٹ کا 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی تقاریر پر پابندی لگانے کی دائر درخواست مسترد کردی ہے، درخواست سماعت کے قابل نہیں ہے، نوازشریف کی تقریر سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں، اس طرح کی درخواستوں کیلئے متبادل فورم موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ  میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقاریر پر پابندی لگانے کے…

Read More

وزیراعظم عمران خان سے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمودعباسی نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے نیول چیف کی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ظفر محمود عباسی کی پاکستان نیوی کی ترقی کیلئے خدمات کو سراہتے ہیں۔ خیال رہے کہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی 7 اکتوبر کو سبکدوش ہوجائیں گے اور ان کی جگہ صدر مملکت نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نیا نیول چیف تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

Read More

ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملک میں گورننس بہتر بنانے کیلئے تمام وزارتوں، ڈویژنز کی کارکردگی کی براہ راست ’سرپرائزمانیٹرنگ‘ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق  وزراء و افسران کی میرٹ، کارکردگی کی بنیاد پر جزا وسزا کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، تمام 40 وزارتوں، ڈویژنز کو رواں مالی سال ہی اہداف دیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق متعین اہداف کی وقتاً فوقتاً وزیراعظم خود سرپرائز مانیٹرنگ بھی کریں گے، بہترین کارکردگی پر افسران و ملازمین کو مراعات ملیں گی، کارکردگی کے لحاظ سے ملازمین 5 کیٹیگریز میں تقسیم ہوں گے، بہترین کارکردگی…

Read More

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، امیر مقام کے علاوہ شیراعظم وزیر کے خلاف انکوائری کی منظوری بھی دی ہے، مالم جبہ کیس کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین  جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب ،…

Read More

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کی جانب سے کراچی کے ساحل سمندر پر موجود کچرے کے ڈھیر پر ایک مرتبہ پھر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس وسیم اکرم کی اہلیہ نے کراچی کے ساحل سمندر پر کچرے سے متعلق شکایت کی تھی، شنیرا اکرم نے سی ویو کو عوام کے لیے خطرناک اور غیر محفوظ قرار دیا جبکہ اپنی ٹوئٹس میں حیران کن ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں سی ویو پر کچرے میں بڑی تعداد میں استعمال شدہ سرنجیں نظر آئی تھیں۔ انہوں نے اپنی…

Read More

(ویب ڈیسک)افغان صوبے لغمان میں گورنر رحمت اللہ یارمل کے قافلے پر خود کش حملے میں 8 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ ترجمان گورنر لغمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خودکش دھماکے میں گورنر رحمت اللہ یار مل محفوظ رہے تاہم ان کے 4 محافظ اور 4 شہری ہلاک ہوئے۔ ترجمان اسد اللہ دولت زئی نے بتایا کہ گورنر لغمان پر حملہ اس وقت کیا گیا جو وہ اپنے گیسٹ ہاؤس سے دفتر کی طرف جا رہے تھے۔ افغان حکام کا بتانا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں گورنر لغمان کے 2 محافظ اور 28شہری…

Read More

(ویب ڈیسک)سعودی چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے ترک مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس کے صدر نے کہا ہےکہ یہ ہر سعودی شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترک مصنوعات، سرمایہ کاری، سیاحت سمیت ہر چیز کا بائیکاٹ کردے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی تاجروں کی جانب سے یہ مطالبہ ترک صدر طیب اردوان کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں طیب اردوان کا کہنا تھا کہ خلیجی خطے کے بعد عرب ممالک ترکی کو ہدف بنارہے ہیں اور خطے کو عدم استحکام کرنے کی پالیسیوں…

Read More

(ویب ڈیسک)سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز شریف کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’محمد زبیر پارٹی قائد اور مریم نوازشریف سے متعلق ترجمانی کی ذمہ داری انجام دیں گے’۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پارٹی کی مرکزی ترجمان اور سینٹرل انفارمیشن سیکریٹری کی سربراہی میں سپوکس پرسنز کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ’ڈاکٹر مصدق ملک، محسن رانجھا، طلال چوہدری، عظمٰی بخاری اور عطااللہ تارڑ شامل ہیں‘۔…

Read More

(ویب ڈیسک)مسلمم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی آل پارٹیز کانفرنس میں تقریز کے بعد سے حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور وہ 10دن میں سیاست چھوڑ کر ذاتیات پر آتر آئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو پارٹی کے قائد نواز شریف اور نائب مریم نواز کا ترجمان مقرر کردیا ہے۔ کراچی میں بحیثیت ترجمان پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹگ موومنٹ کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کا آغاز کردیا گیا…

Read More