پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اُبھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر تیاری اور مستعدی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسکردو اور گلگت کا دورہ کیا، جہاں انہیں کنٹرول لائن پر تعینات افواج کی پیشہ وارانہ تیاری اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ #COAS visited Skardu and Gilgit today. On arrival at Skardu, COAS was briefed on latest situation and operational preparations of FCNA troops deployed along #LOC. Interacting with officers and men,…
Author: Daily Khabrain
وفاقی کابینہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بغاوت کے مقدمے کے معاملے پر تقسیم ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نوازشریف سمیت ن لیگی اراکین کے خلاف ایف آئی آر کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ غداری کی ایف آئی آر سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، حکومت سیاسی انتقام کے حق میں نہیں۔ ذرائع کے مطابق تین اراکین نے ایف آئی آر کو منطقی انجام تک پہنچانے کا مشورہ دیا جب کہ ان افراد میں دو وفاقی وزراء اور ایک معاون…
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن (پی بی اے)، پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (پی اے اے) اور پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی (پی اے ایس) کو ’ گالا بسکٹ‘ کے اشتہار کے مواد پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔ پیمرا کی جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ سیٹیلائٹ ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی عام مصنوعات جیسا کہ بسکٹس، سرف وغیرہ کے اشتہارات کا مواد ان مصنوعات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اتھارٹی نے کہا کہ یہ رجحان ناظرین میں بے سکونی اور ان کے طرز عمل کو متاثر کرنے…
(ویب ڈیسک)کراچی میں کورونا وائرس کےکیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور شہر میں ‘کورونا کے ہاٹ اسپاٹ’ کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد اس وقت 2 ہزار 162 تک جاپہنچی ہے ، فعال کیسز کے اہل خانہ اور رابطے میں آنے والے افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت کوروناکے ہاٹ اسپاٹ 26 ہیں،ضلع وسطی کے 8 علاقے ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں جب کہ ضلع ملیرکے 4 علاقے ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں۔ ضلع کورنگی اور…
(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کی جانب سے جزائر کو اپنی تحویل میں لینے کے لیے جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کو مسترد کردیا۔ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کابینہ نے اس آرڈیننس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے فیصلے کو متفقہ طور پر مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے اس عمل کی مذمت کی اور مطالبہ کیا ہے کہ…
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن نے انکشافات کیا کہ ان پر دباؤ ڈالا گیا کہ شریف خاندان کے خلاف کارروائی کریں، انہوں نے یہ سب کرنے سے انکارکیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چار پانچ دن سے غداری کا راگ الاپا جارہا ہے، غداری کے مقدمے، غداری کے الزامات پھر ان کا دفاع کیا جارہا ہے، کل درج کیےگئے غداری کے پرچے میں وزیراعظم آزادکشمیر کا نام بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ…
(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کاکہنا ہے کہ اُن پر نواز شریف کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا الزام افسوس ناک ہے، انہوں نے کبھی کسی کوغدار نہیں کہا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے نواز شریف سمیت دیگر ن لیگی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے والے شہری بدر رشید کے حوالے سےکہا کہ ‘بدر رشید جیسے لوگ جماعتیں بدلتے رہتے ہیں، ان کی رائے میں نوازشریف کے خلاف ایف آئی آردرج نہیں ہونی چاہیے تھی’۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بدر رشید کی تصاویر مسلم لیگ ن اور اسٹیبلشمنٹ…
(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے آٹا اور چینی کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا ،جس میں آٹا ، چینی کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا اورملک بھر میں چینی کی دستیابی سمیت اہم معاملات پر گفتگو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں وفاقی وزرا، چیف سیکرٹریز بھی شریک ہوں گے، چینی کی قیمت میں اضافے اور شارٹیج پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔
لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے وزیرریلوے کو متنبے کرتے ہوئے کہا ہےکہ شیخ رشید اپنی اوقات میں رہیں۔ لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مریم نوازکے گوجرانوالہ میں جلسے کے اعلان سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں، حکومت کا جھوٹ اب نہیں چلے گا، گوجرانوالہ جلسے سے پی ڈی ایم کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ نوازشریف واپس آئے تو شیخ رشید پارٹی میں واپسی کے لیے ان کے پیچھے پیچھے…
اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) پر چلنے والی کوچوں کی بحالی کا معائنہ کرنے کے لیے اسلام آباد کیریج فیکٹری کا دورہ کیا اور کہا کہ اس منصوبے کو 3 مراحل میں بحال کیا جائے گا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے اعلان کیا کہ وہ وزارت چھوڑنے سے قبل ریلوے ملازمین کو ایک درجے بہتر ترقی دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں پہلے ہی وزارت سنبھالنے کے بعد ریلوے ملازمین کو پروموٹ کرچکا ہوں اور جانے سے پہلے بھی انہیں پروموٹ کروں گا’۔…
