Author: Daily Khabrain

ویب ڈیسک : آرمینیائی حکومت نے آذربائیجان سے جنگ کے دوران ہی اپنے قومی سلامتی کے سربراہ کو برطرف کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیائی حکومت نے اپنے قومی سلامتی سروس کے سربراہ ارگشتی کیارامن کو عہدے سے برخاست کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ارگشتی کیارامن کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ ناگورنو کاراباخ پر 25 سال سے جاری  خونی لڑائی تصور کی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز آرمينيا نے ترکی جانے والی خام تيل کی پائپ لائن پر راکٹوں سے حملہ کیا جس میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ پائپ لائن محفوظ رہی۔ آذری فوج کی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک ) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایک دفعہ پھر ٹھگوں نے عوام کو بے وقوف بنانے کے جتن کرنے شروع کر دیئے، مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا جانا انتہائی حیران کن ہے، رہی سہی غیر متحدہ اپوزیشن کی سازشیں موجودہ حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر عوام کا اعتماد غیر متزلزل ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا جو انسان خود اسمبلی نشست نہ جیت سکا، وہ اپوزیشن کی نمائندگی کس حیثیت سے کرے گا، مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وبا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کاخیال رکھنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یواےای میں مقیم لاکھوں پاکستانی تعمیر و ترقی میں کردارادا کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا متحدہ عرب امارات کےوزیرخارجہ عبداللہ بن زائد النہیان سے فون پر رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کےمابین برادرانہ تعلقات ہیں، یواےای میں مقیم لاکھوں پاکستانی تعمیروترقی میں کرداراداکررہےہیں،…

Read More

(ویب ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے، پاکستان، سعودی عرب کی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کیلئے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اورسعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورسعودی ہم منصب شہزادہ فیصل کے درمیان ٹیلیفونک گفتگومیں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا…

Read More

(ویب ڈیسک)پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے خبر د ار کیا ہے کہ چند روز سے کورونا کے مریض اور اموات بڑھ رہی ہیں۔ کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کورونا کی سابقہ لہر سندھ اور کراچی کے بعد آئی تھی، اور حالات میں بہتری کے بعد اب دوبارہ سے کورونا کیسز کی تعداد اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اجلاس…

Read More

(ویب ڈیسک)بولی وڈ اداکار ارجن کپور بھی عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔ انہوں نے ستمبر میں خود میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا اور اب انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کی۔ انسٹاگرام پر کی گئی ایک پوسٹ میں ارجن کپور نے بتایا کہ وہ چند روز قبل کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے بعد میں بہتر محسوس کررہا ہوں اور کام پر واپس لوٹنے کے لیے پُرجوش ہوں۔ ارجن…

Read More

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں روزگار کے بہت مواقع ہیں، پاکستان کی نوجوان نسل کو ہنرمند بنانے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) میں سیمینار کے آخری سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو خود انحصار ملک میں بدلنا چاہتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔…

Read More

(ویب ڈیسک)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سر براہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت دو سال کی کارکردگی پر نااہل اور نالائق ثابت ہوئی، پاکستان کی تمام اپوزیشن پی ڈی ایم کےپلیٹ فارم پر اکٹھی ہے۔ جاتی امراء میں مولانا فضل الرحمان اور ن لیگی رہنمائوں کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے ساتھیوں کا مشکور ہوں جو آج مریم نواز کی دعوت پر تشریف لائے، آج پاکستان  کے عوام کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت پاکستان…

Read More

ماسکو(ویب ڈیسک): روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے نئے ہائپرسونک اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ فوج کا کہنا تھا کہ منگل کی صبح بحر اسود میں ایڈمرل گورشکوف فریگیٹ سے سرکون میزائل فائر کیا جس نے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ روسی فوج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ والری گراسیموف نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو بتایا کہ یہ پہلا موقع تھا جب میزائل نے سمندر پر کسی ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ’لانچ کا کام انجام دیا گیا، آزمائشی فائر کامیاب رہا‘۔ والری…

Read More

پشاور: معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پشاور میں واقع بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔    معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا چار مرلے کا گھر خریدنے کا عزم رکھتی ہے اس مد میں گھر کی خریدو فروخت پر سیکشن فور نافذ کردیا گیا ہے۔ کامران بنگش نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں گھر کو خریدا جائے گا جس کے لیے حکومت فنڈ مہیا کررہی ہے، دوسرے مرحلے…

Read More