(ویب ڈیسک)نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 83 پیسے مہنگی کر کے صارفین پر 12 ارب روپے کا بوجھ منتقل کر دیا۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرا کی طرف سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اکتوبر کے بجلی بلوں میں یہ اضافہ وصول کریں۔ مذکورہ فیصلے کا اطلاق ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔ علاوہ ازیں کے-الیکٹرک کے صارفین پر بھی اس…
Author: Daily Khabrain
یہ بیماریاں اکتوبر سے فروری کے درمیان پھیل سکتی ہیں، ان بیماریوں میں کورونا، کریمن کانگو، ڈینگی بخار، نکسیر بخار، ڈفتھیریا، پرٹوس، موسمی نزلہ زکام اور ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ شامل ہے۔ قومی ادارہ صحت کا الرٹ جاری اسلام آباد (ویب ڈیسک ) موسمِ سرما میں کورونا سمیت7 بیماریاں تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے، یہ بیماریاں اکتوبر سے فروری کے درمیان پھیل سکتی ہیں، ان بیماریوں میں کورونا، کریمن کانگو، ڈینگی بخار، نکسیر بخار، ڈفتھیریا، پرٹوس، موسمی نزلہ زکام اور ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے موسمی بیماریوں سے بچاؤ اور آگاہی کیلئے ایس اے…
نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی صدر نے کہا ہے کہ رواں برس کرسمس تک افغانستان سے اپنی افواج کا مکمل انخلاء چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں امریکا نے 2021 کے وسط تک اپنی تمام فوجیں افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا جب کہ طالبان نے اس کے بدلے مستقل جنگ بندی اور افغان حکومت کے ساتھ شراکتِ اقتدار کا فارمولا طے کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی. غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ افغانستان میں…
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں کے لئے ترغیب اور سزا کا طریقہ کار متعارف کرادیا گیا ہے۔ بینکوں کے لئے ترغیب اور سزا کے طریقہ کار کے مطابق ہدف حاصل کرنے پر بینک کا مطلوبہ نقدریزرو کم جبکہ ناکامی پر رقم اسٹیٹ بنک میں رکھنا ہوگی۔ بینکوں کو یہ ترغیب حاصل ہوگی کہ اگر وہ کسی سہ ماہی میں ہاؤسنگ اور عمارات کی تعمیرات کیلئے فنانسنگ کا مقررہ ہدف حاصل کرلیتے ہیں یا اس حد سے تجاوز کرجاتے ہیں تو اگلی سہ ماہی میں سٹیٹ بینک میں رکھا جانے والا مطلوبہ نقد ِ ریزرو ( سی آر…
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے واضح کیا ہے کہ بنڈل آئی لینڈ سندھ کا حصہ ہے اور رہے گا، وفاق کی جانب سے اس پر کوئی قبضہ نہیں کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کے ہمراہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنڈل آئی لینڈ کے حوالے سے بتایا ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ آئی لینڈ منصوبہ سے 50 بلین ڈالر آئیں گے اور اس ضمن میں وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرینگے کیونکہ اتنا بڑا منصوبہ وفاق اکیلا نہیں بنا سکتا ہے اس لئے…
سی پیک خطے کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرےگا، امن، ترقی ، خوشحالی اور ہم آہنگی کیلئے کام کرتے رہیں گے، وزیراعظم عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چینی صدر شی جن پنگ کا وزیراعظم عمران خان کو خط اسلام آباد (ویب ڈیسک ) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دنیا کے حالات جیسے بھی ہوں، پاک چین دوستی قائم رہے گی،سی پیک خطے کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرے گا، امن ، ترقی ، خوشحالی اور ہم آہنگی کیلئے کام کرتے رہیں گے، وزیراعظم عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو چین کے…
قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط لکھ کر کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اشتہاری ہونے کا ریکارڈ امیگریشن سسٹم میں درج کیا جائے۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو خط لکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیب نے لاہور پولیس کو بھی مراسلہ بھیجا ہے اور کہا ہے کہ نوازشریف کی طلبی کا اشتہار ہر تھانے میں اُن کی تصویر کے ساتھ لگایا جائے، رائے ونڈ محل کے باہر بھی اشتہار چسپاں کیا جائے، متعلقہ تھانے میں بھی وارنٹ گرفتاری کا سرکاری ریکارڈ میں اندراج…
سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ نے آرمڈ فورسز کی طرز پر پولیس میں بھی کورٹ مارشل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی سی پی او لاہور نے پولیس میں کورٹ مارشل کےلئے آئی جی پنجاب سے درخواست کردی۔ عمر شیخ نے آئی جی پنجاب کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ آرمڈ فورسز میں کورٹ مارشل کی طرز پر پولیس میں بھی سزا جزا کا نظام متعارف کروایا جائے، پولیس میں بہترین ڈسپلن اور موثر سروس ڈلیوری کیلئے سخت سے سخت قوانین بنانا ہونگے۔ عمر شیخ نے کہا کہ پچھلے پانچوں سال کے ریکارڈ کے مطابق 25 سے 30…
مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ آج نوازشریف کی قانونی حیثیت تین طرح سے ہے، وہ نااہل او رجھوٹے، مفرور اور اشتہاری، سزایافتہ مجرم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے اپنے ٹوئٹ میں میں کہاہے کہ آج نوازشریف کی قانونی حیثیت تین طرح سے ہے، وہ نااہل اورجھوٹے، مفروراور اشتہاری اور سزایافتہ مجرم ہیں۔ مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہاہے کہ اس حقیقت کے علاوہ باقی سب فسانہ ہے ،افسوس یہ ہے کہ اپوزیشن کی سیاست چند گھرانوں کی غلامی میں پھنسی ہوئی ہے
جانداروں کے خلیوں میں ڈی این اے موجود ہوتا ہے اور آپ اسے یوں سمجھ لیں کہ یہ اس جاندار کا کنٹرول یونٹ ہے، ڈی این اے میں جو کچھ کیمیائی طور پر لکھا ہوگا وہی خصوصیات ان جاندار کی ہوں گی۔ کسی جاندار کے جینیاتی نظام میں قدرتی تبدیلیاں آنے میں لاکھوں سال لگتے ہیں مگر سائنس نے اسے اب چند گھنٹوں میں ممکن بنادیا ہے۔ اس انقلابی جینیاتی تدوین ٹول کرسپر کاس 9 کو تیار کرنے والی بائیوکیمسٹ ماہرین فرانس سے تعلق رکھنے والی ایمانوئیل کارپنٹر اور امریکا سے تعلق رکھنے والی جینیفر ڈوڈنا کو اس سال کیمسٹری…
