امن کا نوبیل ایوارڈ برائے 2020 ورلڈ فوڈ پروگرام نے جیت لیا۔ امن کے نوبیل انعام کو دنیا کا سب سے بڑا اور معتبر ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے اور یہ ایوارڈ ان شخصیات، اداروں اور تنظیموں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے تنازعات کے خاتمے، امن کے قیام اور اقوام کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہو۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اداروں کو بھی اپنے اپنے شعبوں میں خدمات پر عالمی ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ اس سال ادب کا نوبیل انعام امریکی شاعرہ لوئس…
Author: Daily Khabrain
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شہریوں کو صرف دنیا کے 8 ممالک میں ویزا فری انٹری کی سہولت میسر ہے، 30 ایسے ممالک ہیں جہاں پاکستانیوں کو پہنچنے پر بھی ویزا فراہم کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری کی گئی عالمی دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں نیوزی لینڈ کا نمبر پہلا رہا جبکہ اس فہرست میں عراق کا نمبر آخری رہا۔ فہرست میں تیسرے نمبر پر سویڈن ، بیلجیئم ، فرانس ، فن لینڈ ، اٹلی اور سپین ہیں ۔ چوتھے نمبر پر نیدر لینڈ ، ڈنمارک ، پرتگال ، لوتھانیا،…
نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہوٹل کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل 31 اکتوبر سے مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔ انتظامیہ نے جاری اپنے بیان میں کہا کہا عالمی وبا کورونا کی وجہ سے ہوٹل معاشی مشکلات سے دوچار ہیں، گزشتہ سال 15 لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کا شمار دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں ہوتا تھا جبکہ پاکستان میں اسے اہم اور مہنگا ترین اثاثہ سمجھا جاتا تھا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسخ کرنے کی سفارش کر دی۔ ڈی جی نیب راولپنڈی کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھیجے گئے خط میں توشہ خانہ ریفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری عدالت سے جاری ہو چکے ہیں۔ نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط کا عکس خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے اشتہاری قرار دینے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، لہذا نواز شریف کی سفری دستاویزات کو منسوخ کیا جائے۔ نیب کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں ٹک ٹاک ایپ بلاک کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے پر اٹھایا گیا۔ ترجمان نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے کہ اس بات کا فیصلہ ادارے کی جانب سے ازخود نہیں لیا گیا بلکہ عوامی شکایات پر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ، 2 بیٹوں سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری کی سرکلویشن کے ذریعے منظوری دی، نیب نے وزارت داخلہ سے 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی، شہباز شریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں موجود ہے، تمام دس افراد تحقیقات مکمل ہونے تک ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھارت کو بے نقاب کر دیا، بھارت کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط کا انکشاف ہوا، داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کو عالمی اور علاقائی خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ امریکی جریدے میں کہا گیا کہ بھارت کی انتہا پسند پالیسی تباہ کن خطرہ ہے، اگر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو دور رس اثرات ہوں گے، داعش کے جلال آباد جیل پر حملے نے ابھرتے خطرے کو بڑھاوا دیا، مختلف ممالک میں دہشتگرد حملوں میں بھارتی سر پرستی نیا موڑ لے رہی ہے۔ جریدے میں مزید کہا گیا کہ…
(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا خاتمہ بہت قریب ہے اور اس حوالے سے عوام کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ تفصیلات کےمطابق چئیرمن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا ہے کہ عوام کی امنگوں کے مطابق جلدنئی منتخب حکومت قائم ہوگی کیوکہ عوام حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ ملاقات کے دوران چئیرمن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو…
اسلام آباد(ویب ڈیسک): وفاق کی جانب سے 2 جزائر کو سرمایہ کاری کا گڑھ اور بین الاقوامی سیاحتی مقام بنانے کے لیے ان کا کنٹرول سنبھالنے کے اقدام پر سندھ کی جانب سے سخت تنقید اور اضطراب کا اظہار کیا گیا تھا۔ چنانچنہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت سےمشاورت کر کے منصوبے کے حوالے سے معاملات کا حل نکالا جائے۔ وزیراعظم ہاؤس میں پنجاب کے راوی ریورفرنٹ اربن ڈیولپمنٹ اور سندھ کے بنڈل جزیرے کے منصوبوں پر ہونے والے پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد گورنر سندھ نے…
اسلام آباد (ویب ڈیسک) این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا، کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا، اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جلد نئی حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔ صحت کی پرواہ نہیں۔ ہاتھ ملانا معمول بن چکا۔ سماجی فاصلے اور نو ماسک نو سروس پر عمل نہیں ہورہا۔ عوام نے احتیاط کا دامن چھوڑ دیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نئی صورتحال پرفوری مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان میں کورونا سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد میں…
