قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت میں آگے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بند کرنے کا فیصلہ بہترین ہے،جس نے بھی یہ فیصلہ کیا ہے، اچھا فیصلہ کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میں نے کبھی بھی ٹک ٹاک ویڈیوز نہیں بنائیں۔ دوسری جانب کھیلوں سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کو سوچنا ہوگا کہ کس کھلاڑی کو کون سے فارمیٹ میں کھیلنا چاہیے۔بار بار سننے میں آتا ہے فٹنس کیمپ…
Author: Daily Khabrain
اہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے دستبردار ہو گئے۔ ملتان کے بعد راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی20 کپ میں سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے آؤٹ ہو گئے، قومی فاسٹ بولر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی جہاں پر ڈاکٹرز ان کی گروئن انجری کا جائزہ لیں گے جبکہ ٹیم سنٹرل پنجاب میں ان کی جگہ نوجوان بولر وقاص مقصود کو شامل کر لیا گیا ہے۔
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کافیصلہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے کیا، لیگی قائد کے خلا ف جعلی سازی کا بیان بے بنیاد ہے۔ شیخ رشید کے بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نواز شریف کا نظام کو بیوقوف بنانے کا بیان بے بنیاد ہے، لیگی قائد کو حکومت نے میڈیکل رپور ٹ کی روشنی میں باہر جانے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے جلسے سے سلیکٹڈ ٹولے کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، کرائے کے ترجمانوں کا شکریہ جو…
پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے اداکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کے لیے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ میشا شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی نے عدالت میں گلوکارہ کی جانب سے درخواست دائر کی جس پر سماعت کے بعد سیشن کورٹ نے 13 اکتوبر کو علی ظفر کو طلب کرلیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مجھ سمیت دیگر گواہان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جبکہ مقدمے درج ہونے کے باعث میرے گواہ ذہنی طور پر خوف زدہ ہیں۔ درخواست میں استدعا…
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملکی دولت لوٹنے والوں کے اعصاب پر سوارہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرا ز نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے دعویداربلاول صاحب اپنے انکل نواز شریف سے کہیں کہ واپس عدالت میں پیش ہوکر قانون کی حکمرانی کا عملی ثبوت دیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ بلاول اس کرپٹ ورثے کےنمائندے ہیں جنہوں نے ملک کی بنیادوں کوکھوکھلا کیا۔پیپلز پارٹی کو بھٹو کی وفاقی جماعت سے علاقائی جماعت میں بدلنے کا سہرا بلاول اور ان کے…
(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وکلا نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر تحریکیں چلائی ہیں اور اس حکومت اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف بھی وکلا جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کراچی بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آئین، جمہوریت، انسانی حقوق کے لیے وکلا کے ساتھ مل کر تحریکیں چلائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے وہ ایوب و یحییٰ خان کے خلاف ہو یا ضیا الحق کے خلاف ایم آر ڈی کی تحریک ہو یا پرویز…
اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان سے مختلف بینکوں کے صدور اورسربراہان نے ملاقات کی اور کامیاب جوان انٹرپرینیورشپ اسکیم کے تحت آسان قرضوں کی فراہمی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت رزاق داؤد، مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور گورنر سٹیٹ بینک بھی شریک تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے بینکوں کی جانب سے کامیاب نوجوان اسکیم میں شمولیت اور دلچسپی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کے…
(ویب ڈیسک)قومی ایئر لائن کی جانب سے نجف کیلئے 4 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق (پی آئی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نجف کے لیے 4 خصوصی پروازیں چلائے گی۔ خصوصی پروازیں 15 سے 17 اکتوبر تک چلائی جائیں گی، جن میں کراچی اور لاہور سے 2، 2 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ پی آئی اے حکام کے مطابق کہ نجف کے لیے ان پروازوں پر طالب علم اور اقامہ والے مسافروں کے لیے رعایت ہو گی۔ خیال رہے کہ پی آئی اے نے لاہور سے نجف کے لیے یک طرفہ…
(ویب ڈیسک)پاکستان میں گزشتہ چند روز سے کورونا وائرس کے کیسز میں کچھ اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اب ماڈل علیزے گبول نے بھی وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں ماڈل علیزے گبول نے اپنے فالوورز کو وائرس کا شکار ہونے سے متعلق بتایا۔ انہوں نے لکھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب اس کی علامات کم ہیں۔ علیزے گبول نے بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ…
راولپنڈی(ویب ڈیسک): نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ساوتھرن پنجاب کے بلے باز خوشدل شاہ نے پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں تیز ترین ٹی 20 سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں خوشدل شاہ نے سندھ کے خلاف جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے میدان کے چاروں اطراف چھکے چوکوں کی برسات کر دی۔ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز خوشدل شاہ نے محض 35 گیندوں پر 9 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی ہے۔ خوشدل شاہ کی شاندار سنچری کی بدولت ساوتھرن پنجاب کی ٹیم نے سندھ کو 2 وکٹوں…
