(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور موجودہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے جلسے جلوسوں اور تحریک سے گھبرانے والی نہیں ہے۔ نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں ہے کیونکہ جمہوریت کی دعویدار اپوزیشن کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے احتجاجی تحریک شروع کر رہے ہیں، عوام نے مولانا فضل الرحمان کو مستر د کر کے اسمبلی سے باہر کر…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ان کے ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل کیے جانے کی مذمت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ ٹویٹر پر وزیراعظم نے مزید لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت جانتی ہے اور میں گزشتہ تین ماہ سے ٹی وی پر بارہا بار اظہار کر…
لاہور(ویب ڈیسک): وزیر تعلیم مراد راس نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس کورونا وائرس وبا کی وجہ سے پہلے ہی تعلیم کا خاصہ نقصان ہوچکا ہے اس لیے صوبے کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔ ہ قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ مراد راس نے کہا کہ تعلیمی ادارے 6 ماہ کی بندش کے بعد 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولے گئے تھے اور فیصلہ کیا گیا کہ رواں برس اسموگ کی وجہ سے تعطیلات نہیں ہوں گی۔ انہوں نے صوبے میں طلبہ کے تعلیمی ہرج کو دور…
(ویب ڈیسک)وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان کا کہنا ہے کہ اس سے بڑی بدقسمتی اور بدبختی اور کیا ہو سکتی ہے کہ جس کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اسے بھی غداروں میں شامل کر لیا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا بغاوت کے مقدمے کے بعد جیو پارلیمنٹ میں پہلا انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایف آئی آر درج ہونے کا پتہ چلنے پر بہت دکھ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے تین چوتھائی رہنما مودی کے ایجنٹ ہیں تو پاکستان کے وجود پر سوال اٹھتا ہے، میں نے…
لاہور(ویب ڈیسک): پولیس نے حال ہی میں شاہدرہ تھانے میں درج ہونے والے بغاوت کے مقدمے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے سوا تمام مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو بے قصور قرار دے دیا اور فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) سے تعزیرات پاکستان کی 4 دفعات کو بھی ختم کردیا۔ یہ پیش رفت کیس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی ٹیم اور لاہور کے کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) عمر شیخ کے درمیان ہونے والے ایک اجلاس کے بعد سامنے آئی۔ واضح رہے کہ پیر کو سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور…
اسلام آباد) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کوآسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کیلئے بینکوں کو بروقت اعانت یقینی بنائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان کاروبار سکیم کے تحت نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف بینکوں کے صدور اور سربراہان کے ساتھ ملاقات میں کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران بتایاگیا کہ سکیم میں 21 بینک شامل ہیں، بینک اس سال 15 ارب روپے کا قرض فراہم کریںگے۔ اجلاس میں قرضوں کی بلاتعطل تقسیم یقینی بنانے اور سکیم کی کامیابی کیلئے ڈپٹی گورنر سٹیٹ…
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ ایران میں کرونا کیسز بڑھے تو بلوچستان سمیت پورا ملک متاثر ہوسکتا ہے، کیسز بڑھنے پر ماضی جیسے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔ کوئٹہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی ان کا کہنا تھا کہ کرونا کی دوسری لہر شروع ہوگئی ہے، وائرس مختلف ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے، پاکستان میں بھی کرونا کیسز بڑھے ہیں، کرونا کے باعث کے پی میں بازار اور تعلیمی ادارے سیل کردیئے گئے ہیں۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ایران میں کرونا کیسز کی وجہ سے بلوچستان حکومت…
ویب ڈیسک : آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ہونے والی عارضی جنگ بندی 5 منٹ بھی برقرار نہ رہ سکی اور دوبارہ چھڑپیں شروع ہوگئیں۔ آرمینیا اور آذربائیجان نے ایک دوسرے پر عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنوکاراباخ کے تنازع پر تقریباً دو ہفتے سے جنگ جاری ہے اور روس کی کوششوں سے دونوں ممالک نے عارضی طور پر سیزفائر پر اتفاق کیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہوا۔ تاہم جنگ بندی صرف 5 منٹ…
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آب کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن یہ لوگ صرف دھمکیاں ہی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی اپنی کوئی کارکردگی نہیں ہے، یہ ایک فاشست حکومت ہے اور یہ نتائیں کہ جیل میں ڈالنے کا اختیار وزیر اعظم کو کس نے دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جلسہ کرے تو کورونا…
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے آئین اور قانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سپاہ گری مشکل راستہ ہے جس پر چلنا آسان نہیں ہے، اِس راستے میں اپنے آپ کو وقف کرنا پڑتا ہے اور آپ کو ڈلیور کرنا پڑتا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم نے امن کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے، امن قائم رکھنے کے لیے لہو سے اس کی حفاظت یقینی بنائیں…
