Author: Khabrain News

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جو  فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔ جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے کا  اضافہ کیا گیا ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے اور مٹی کا تیل 10 روپے 95 پیسے منہگا کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے 84 پیسے منہگا کیا گیا ہے۔ قیمت میں اضافے کے…

Read More

کراچی: کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو دے دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2023 پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ اے سی سی میٹنگ کی صدارت بھارت کے جے شاہ نے کی، بھارتی بورڈ نے پاکستان کی میزبانی کو منظور کیا۔ ایشیا کپ 2023 ون ڈے فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔  واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب ایشیا کپ ٹی 20 بھی ملتوی کردیا گیا تھا، ایشیا کپ سری لنکا میں شیڈول…

Read More

لاہور: گرانٹ بریڈ برن نے ہیڈ آف نیشنل ہائی پرفارمنس کی کوچنگ کا عہدہ چھوڑ دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرانٹ بریڈ برن نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کی کوچنگ کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کام کے دوران مختلف چیلنجز سے نمٹنے پر فخر ہے، بھرپور تجربہ اور مواقع فراہم کرنے پر پی سی بی کا مشکور ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کے موجودہ اور سابقہ ملازمین، کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ان کے ساتھ بہت…

Read More

یوٹیلٹی اسٹورز  پر مختلف اشیا کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں، مختلف برانڈز کا گھی 15 سے 49 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا،کوکنگ آئل کی قیمت میں 14 سے110 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا۔  کپڑے دھونےکے 2 کلو پاؤڈرکی قیمت میں بھی 10 سے 21 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، باڈی لوشن کی 100 گرام قیمت 20 روپےتک بڑھ گئی ہے۔ جوتے چمکانے والی 42 ملی گرام کریم کی قیمت میں 10 روپے ،کپڑوں کے لیے 500 ملی لیٹر لیکوئڈ بلیچ کی قیمت میں 20 روپے اور ایک لیٹر ٹائلٹ کلینرکی قیمت 41 روپے تک بڑھادی گئی ۔ مختلف برانڈز…

Read More

افغان نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ چین افغانستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، ان کے ملک کے اثاثوں کو منجمد کرنا افغان عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ افغان نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں معاشی صورت حال معمول کی طرف آ رہی ہے، سڑکوں کی تعمیر سمیت بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ نائب وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ داعش ان کے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، گذشتہ دنوں ان کے کئی لوگوں کو گرفتار اور…

Read More

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے اْگئی۔  وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورت حال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر کوئی کشیدگی نہیں ہے اس معاملے پر قیاس آرائیاں زیادہ کی گئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میرے اور فوجی قیادت میں جو تعلقات ہیں اس سے بہتر نہیں ہوسکتے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے، تکنیکی خامی تھی جو دور ہوگئی یہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔ عمران خان…

Read More

ہری پور: غازی کے علاقے خالو میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں دلہا سمیت5 افراد جاں بحق ہوگئے۔  ہری پور کے علاقے غازی کے قریب خالو میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دلہا سمیت 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ بارات غازی سے آزاد کشمیر جارہی تھی، کہ تیز رفتاری کے باعث حاثے کا شکار ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع  ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو حویلی کہوٹہ اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے…

Read More

تائیوان میں خوفناک آگ نے شہریوں پر قیامت ڈھا دی، آتشزدگی کے نتیجے میں 50 کے قریب افراد ہلاک ہو ‏گئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی تائیوان کی کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت کے مکینوں پر قیامت ٹوٹ ‏پڑی۔ 13 منزلہ بلڈنگ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جن میں بعض ‏کی حالت تشویشناک ہے۔ رات گئے رہائشی عمارت میں آگ تیسری منزل پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی اور پوری ‏عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا اور…

Read More

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ عمران خان نے ارکان اسمبلی کو حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے ایم این ایز کی مشاورت سے شروع کریں گے، صحت کارڈ اور احساس راشن کارڈ بھی ارکان اسمبلی کی مشاورت سے دیں گے۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے…

Read More

واشنگٹن: امریکا کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی مائننگ میں سب سے آگے نکل گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا بٹ کوائن کرنسی کی مائننگ میں چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تمام ممالک سے آگے نکل گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی کے باعث امریکا آگے نکلا ہے۔ رواں سال اگست سے پہلے کے چار مہینوں میں امریکا کی مائننگ کے حوالے سے سرگرمیوں میں دگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ اگست کے آخر تک دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکا…

Read More