Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا
    • لیونل میسی دو ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گیٗے
    • روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ جنوبی کوریا میں شروع
    • پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی
    • جرمنی نے جولین ناگلسمن کو برطرف کر دیا، جرگن کلپ کا اگلا کوچ بننے کا ممکنہ امکان
    • بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی
    • پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار
    • ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز
    • حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی
    • پنجاب میں نہروں سے پلاسٹک کچرا صاف کرنے والی پاکستان کی پہلی اسکیمنگ بوٹ کا آغاز
    • زیادہ مانگ کے باعث سونی نے ڈسک ڈرائیو کی خریداری ایک فی آرڈر تک محدود کر دی۔
    • وزیراعظم پاکستان،فیلڈ مارشل عاصم منیر، بلاول بھٹو کی ایت اللہ خامنہ ای کے نمازہ جنازہ میں شرکت
    • طوفان مایساک چین کے ہینان سے ٹکرا گیا، سفری خدمات معطل
    • ہماری خوشی کی دعا کریں” — عامر خان نے تیسری شادی اور تاریخ کا اعلان کر دیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 2026 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو سکتے ہیں، بہن کا دعویٰ
    • حکومت نے ایم ایل ون ریلوے منصوبہ سی پیک سے خارج کر دیا
    • حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی
    • برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا
    • ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
    • اسپین کے سینٹی کازورلا نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے ، سی پیک ہر صورت کامیاب بنائیں گے

    By Daily Khabrainجولائی 13, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    qamar-fran
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی (آئی این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل جاوید قمر باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے حوالے سے ہمارے عزم پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، پاک فوج منصوبے کوفو ل پروف سیکیورٹی فراہم کرے گی اور انشاءاللہ سی پیک کو ہرصورت کامیاب بنائیں گے، سی پیک خطے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائے گا، سی پیک کےلئے خطے میں امن و امان ضروری ہے، تجارت اور سرمایہ کاری کےلئے قواعد و ضوابط بہتر بنانا ہو ں گے،سی پیک پاکستان مغربی چین اور خطے کےلئے گیم چینجرہے، چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ترقی آئے گی، سی پیک کی کامیابی کےلئے تمام قومی اداروں کو بھرپور تعاون کرنا پڑے گا، اس کےلئے قیادت، اجتماعی جذبہ اور بڑے پیمانے اور بڑی سطح پر اعتماد سازی کی ضرورت ہے ، چین کا ون بیلٹ ون روڈ وژن پوری دنیا کےلئے ہے،2030 تک اقتصادی شراکت داری کا کامیاب حصول میرا خواب ہے،پاکستان اور چین آئرن برادر ہیں ، پاک چین تعلقات پر امن بقائے باہمی کے اصول، مشترکہ مفادات اور عالمی و علاقائی امور پر یکساں موقف پر مبنی ہیں۔ وہ بدھ کو یہاں این ایل سی اور دیگر کی جانب سے سی پیک پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ کے مطابق اس دوران انہوں نے کہا کہ سی پیک لاجسٹکس اس کے مواقع، چیلنجز اور آگے بڑھنے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر کے خوشی ہو رہی ہے، سی پیک کو کامیاب حقیقت میں بدلنے کی حکمت عملیوں کےلئے دور رس ثابت ہوں گی اور یہ ہمارے لئے بھی انتہائی اہم ہوں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں چین کے ساتھ اپنے بہتر تعلقات پر فخر ہے جو ہمیشہ ہر گھڑی اور ہر آزمائش پر پورے اترے اور اب بھی یہ زندگی کے ہر شعبہ کا احاطہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی برادرانہ شراکت داری ریاست سے ریاست، فوج سے فوج، کاروبار سے کاروبار اور عوام سے عوام تک کے رابطوں میں نظر آتی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ چین کے صدر شی چن پنگ کا ون بیلٹ ون روڈ کے عظیم وژن نے خطے کے ممالک کےلئے مواقعے کی نئی دنیا کھولی ہے، سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا ایک اہم منصوبہ ہونے کے ناطے پاکستان، مغربی چین اور خطے کےلئے بہتر معیشتوں کا عہد کرتا ہے، اس لئے ہم اسے گیم چینجر تصور کرتے ہیں۔ جنرل جاوید قمر باجوہ نے کہا کہ سی پیک ایک پرامن اور خوشحال خطے کی ہماری کوششوں کا واضح ثبوت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساﺅتھ ایشیاءمیں بعض ممالک سے ہٹ کر ہم اپنی تمام تر توانائیاں امن اور شمولیت پر مرتکز کئے ہوئے ہیں نا کہ ہم تقسیمی مسابقت میں پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام قومی اداروں کو سی پیک کی کامیابی یقینی بنانے کےلئے کوششیں کرنا ہوں گی، ہمیں موجودہ قوانین اور قواعد و ضوابط کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تا کہ تجارتی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو سہولیاتی فریم ورک مہیا کیا جا سکے، ہمیں انفراسٹرکچر اور شہری منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سی پیک ایک طرف علاقائی معیشتوں کے درمیان اقتصادی ربط میں اضافہ کرے گا اور پاکستان کے کئی علاقوں میں ترقی کے خلاءکو کم کرے گا، اس لئے ہمیں تجارتی راہداریوں کو صنعتی اور شہری ترقی کی مدد سے ایک جامع ترقیاتی فریم ورک کے تحت اقتصادی راہداریوں میں بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سطحی لائن یہ ہے کہ ہم نے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پاکستانی عوام خوشحالی کے ثمر سے محظوظ ہونے کےلئے سی پیک سے مکمل فائدہ اٹھائیں، اس کےلئے قیادت، اجتماعی جذبہ اور بڑے پیمانے اور بڑی سطح پر اعتماد سازی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ فوج اس منصوبے کےلئے مکمل سیکیورٹی مہیا کرے گی جبکہ ملک کے دوسرے قومی اداروں کو آگے بڑھنا اور اس سلسلے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ سیکیورٹی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج کا پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہے، فاٹا اور اس کے ملحقہ علاقوں میں امن بحال کر دیا گیا ہے، پاکستان کے معاشی مرکز کراچی میں صورتحال معمول پر آ رہی ہے جہاں کاروباری برادری اور عام آدمی نے اس سے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے، اسی طرح بلوچستان میں نمایاں طور پر امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور وہاں بڑے پیمانے پر صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دی جا رہی ہے، قوم کو مکمل حمایت کے ساتھ ہم ثابت قدمی اور یقینی پیش رفت کے ساتھ پاکستان کو دہشت گردی اور انتہاءپسندی سے پاک ملک بنا رہے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ میں حاضرین کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ فوج اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں متحرک ہیں اور سی پیک کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہیں، کسی کو منصوبے کے حوالے سے ہمارے عزم پر شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے،کوئی بھی رکاوٹ آئے لیکن ہم سی پیک کو انشاءاللہ ہر صورت کامیاب بنائیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ چینی بھائی سی پیک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے ہماری معاونت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 20کروڑ آبادی رکھنے والا ملک ہے،جس میں بڑے تناسب سے متحرک، قابل اور پرجوش نوجوان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو آنے والے سالوں میں اقتصادی طاقت بنانے کےلئے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہو گا،میں چاہتا ہوں کہ ہمارے کاروباری افراد چینی بھائیوں کے ہاتھوں میں ہاتھ دیں اور اس خواب کو حقیقت میں بدل دیں، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانس کی سفیر مارٹن ڈورنس نے ملاقات کی،جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور فرانس کی سفیر مارٹن ڈورنس کے درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی

      بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی

      پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.