تازہ تر ین

بلاول سے سندھ کابینہ کے ارکان کی ملاقات, اہم فیصلے

کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کابینہ کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بناکر لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں۔انہوں نے یہ ہدایت صوبائی وزراء فیاض بٹ، سکندر شورو، سردار محمد بخش مہر اور ایم پی اے جاوید ناگوری سے بلاول ہاﺅس میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سندھ کابینہ کے ارکان نے چیئرمین بلاول بھٹو کو اپنے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی سیاسی جماعت ہے اور لوگوں کی خدمت اس کے منشور کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ کے ارکان کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کریں اور ان سے قریبی رابطہ رکھیں۔ دریں اثناءچیئرمین پی پی سے پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن کے صدر جاوید نایاب لغاری، جنرل سیکریٹری محمود جونیجو اور اطلاعات سیکریٹری شفقت میرانی پر مشتمل وفد سے بلاول ہاﺅس میں ملاقات کی اس موقع پر انہوںنے کہا ہے کہ ملک کے نوجوان پی پی پی کے جھنڈے تلے جمع ہوجائیں اور پاکستان کو مساوات پر مبنی پ±رامن اور ترقی یافتہ ملک بنانے کی جدوجہد میں شامل ہوجائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی نے نوجوانوں کے لیئے 2018ع کے انتخابات کے منشور میں متاثرک±ن اور قابلِ قدر منصوبے شامل کیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان پی پی پی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور پاکستان میں نوجوانوں کی واحد نمائندہ جماعت پیپلز پارٹی ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو نمائندگی دی اور آئندہ آنے والی قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بھی نوجوانوں کی بھرپور نمائندگی کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان پی پی پی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور پاکستان میں نوجوانوں کی واحد نمائندہ جماعت پیپلز پارٹی ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو نمائندگی دی اور آئندہ آنے والی قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بھی نوجوانوں کی بھرپور نمائندگی کو یقینی بنایا جائیگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain