اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ اگرمیں نے عمران خان پر غلط الزام لگایا تھا تو ان کومیرے خلاف کیس کرنا چاہیے تھا،قومی اسمبلی میںبننے والی کمیٹی سے یہ بھاگ گئے ، جبکہ کمیٹی آج بھی موجود ہے۔ نیب مقدمات ،شریف فیملی کی گرفتاری قانونی تقاضہ نہیں ہے ،ملک کے ممتاز قانون دانوں نے صورتحال واضح کردی عائشہ گلالئی کاکہنا تھا کہ میں نے شوکاز نوٹس پر جواب دیا تھا لیکن یہ کہتے ہیں کہ میں نے جواب نہیں دیا، الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنے دیں امید ہے میرے حق میں فیصلہ ہوگا۔عائشہ گلالئی کاکہنا تھا کہ کرپٹ سیاستدانوں کوجمع کیا جارہا ہے نوجوان ورکرز صرف دھکے کھاتے ہیں، نظریاتی ورکرز کو چھوڑ کر کرپٹ شخص کو وزیراعلی بنایا گیا۔ عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پارٹی کے کارکن اور عوام کی بڑی تعداد نے مجھے فون کیے، کارکن کہتے ہیں کہ جب ایک شخص کا کردار صحیح نہیں تو پارٹی قیادت کیسے کرسکتا ہے۔






































