Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کرسٹیانو رونالڈو نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرہ شخص کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی
    • سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا
    • لیونل میسی دو ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گیٗے
    • روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ جنوبی کوریا میں شروع
    • پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی
    • جرمنی نے جولین ناگلسمن کو برطرف کر دیا، جرگن کلپ کا اگلا کوچ بننے کا ممکنہ امکان
    • بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی
    • پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار
    • ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز
    • حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی
    • پنجاب میں نہروں سے پلاسٹک کچرا صاف کرنے والی پاکستان کی پہلی اسکیمنگ بوٹ کا آغاز
    • زیادہ مانگ کے باعث سونی نے ڈسک ڈرائیو کی خریداری ایک فی آرڈر تک محدود کر دی۔
    • وزیراعظم پاکستان،فیلڈ مارشل عاصم منیر، بلاول بھٹو کی ایت اللہ خامنہ ای کے نمازہ جنازہ میں شرکت
    • طوفان مایساک چین کے ہینان سے ٹکرا گیا، سفری خدمات معطل
    • ہماری خوشی کی دعا کریں” — عامر خان نے تیسری شادی اور تاریخ کا اعلان کر دیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 2026 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو سکتے ہیں، بہن کا دعویٰ
    • حکومت نے ایم ایل ون ریلوے منصوبہ سی پیک سے خارج کر دیا
    • حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی
    • برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا
    • ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شریف برادران کا بیرون ملک منظم نیٹ ورک ،عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی میں اہم اعلانات

    By Daily Khabrainدسمبر 29, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (وقائع نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہونے چاہئیں کا راگ الاپنے والے خود فیصلے کیلئے بیرونی طاقتوں کے دربار میں پہنچ گئے، جمہوریت اور تحریک عدل کا شور کرنے والے شرم سےڈوب مریں، شریف برادران کا بیرونی دنیا میں منظم نیٹ ورک ہے، یہ جب بھی مشکل میں گھرتے ہیں انہیں لینے غیر ملکی جہاز آجاتے ہیں، قوم لٹیروں اور قاتلوں کے حوالے سے اب کسی این آر او کو قبول نہیں کرے گی ۔این آر کا مطلب ہو گا کہ پاکستان سے عدل و انصاف ہمیشہ ہمیشہ کیلئے گم ہو گیا، قاتل اور قومی خزانے کی وسیع پیمانے پر لوٹ مار ملوث اشرافیہ کو کوئی این آر او ملا تو یہ ریاست ،قوم ،پارلیمنٹ ،قانون اور جمہوریت کے ساتھ انتہائی گھناﺅنا اور ذلت آمیز سلوک ہو گا۔ وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ،اے پی سی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،صدر آصف علی زرداری سینئر رہنماﺅںکے ہمراہ سہ پہر 3بجے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سربراہ عوامی تحریک سے ملاقات کرینگے۔ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ شائع ہو جانے کے بعد بیواﺅں، یتیموں کوانصاف نہ ملا اور ذمہ دار قانون کے کٹہرے کے میں نہ لائے گئے تو پھر یہ بات ثابت ہو جائیگی کہ پاکستان میں مظلوم کو کبھی انصاف نہیں ملے گا اور نہ قانون طاقتور کے سامنے کبھی حرکت میں آسکے گا۔ پاکستان اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے، اب یہ اداروں نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کسی ایک خاندان کی جاگیر کے طور پر قبول کرنا ہے یا اسے حقیقی معنوں میں آئین اور قانون کے مطابق چلانا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ قاتلوں سے عدلیہ کے فلور پر اب صرف قصاص پر بات ہو گی، ملکی استحکام اور بقاءکیلئے قومی لٹیروں اور قاتلوں کے صفایا کی جنگ لڑرہے ہیں، گروہی و مالی مفاد کیلئے قومی لٹیروں کی بیساکھیاں بننے والے ملک و قوم کے حال پر ترس کھائیں، اجلاس میں عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے اے پی سی کے جملہ انتظامات اور شریک ہونے والی جماعتوں کے حوالے سے تفصیل سے سربراہ عوامی تحریک اور کور کمیٹی کو آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ اے پی سی میں تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ، پاک سرزمین پارٹی، مسلم کانفرنس ،مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل، جمعیت علمائے پاکستان نورانی، جمعیت علمائے اسلام (اجمل قادری) ،جمعیت علمائے پاکستان نیازی گروپ نے شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے، دیگر جماعتوں سے رابطے آج رات تک مکمل کر لیے جائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے اچانک غیر ملکی پرائیویٹ جہا ز پر سعودی عرب جانے پر کہا ہے کہ شریف خاندان کا پاکستانی نثراد امریکی دیرینہ فرنٹ مین سعودیہ میں ملاقاتیں ارینج کروا رہا ہے۔جس میں ایک سے زائد ممالک کے لوگ شریک ہیں ،اس امر کا خدشہ ہے کہ 1999 کی تاریخ دوبارہ نہ دھرائی جائے اور بے گناہ انسانی جانوں کے قاتل اور قومی خزانے کی لوٹ مار کے ملزم بیرون ملک بھاگنے میں کامیاب نہ ہو جائیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی فرنٹ مین سعودی عرب میں ملاقاتیں ارینج کروا رہا ہے ،شہباز شریف جس پرائیویٹ جہاز میں گئے وہ پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی

      بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی

      پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.