Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے
    • ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے
    • خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب
    • غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید
    • پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی
    • 22 سال بعد پاکستان میں جنوبی ایشیائی کھیلوں کا انعقاد، 11 ارب روپے منظور
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • بابر اعظم پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • کرسٹیانو رونالڈو نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرہ شخص کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی
    • سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا
    • لیونل میسی دو ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گیٗے
    • روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ جنوبی کوریا میں شروع
    • پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی
    • جرمنی نے جولین ناگلسمن کو برطرف کر دیا، جرگن کلپ کا اگلا کوچ بننے کا ممکنہ امکان
    • بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی
    • پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار
    • ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز
    • حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی
    • پنجاب میں نہروں سے پلاسٹک کچرا صاف کرنے والی پاکستان کی پہلی اسکیمنگ بوٹ کا آغاز
    • زیادہ مانگ کے باعث سونی نے ڈسک ڈرائیو کی خریداری ایک فی آرڈر تک محدود کر دی۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    این آر او دینے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر ہو نگے ، عمران خان نے وارننگ دیدی

    By Daily Khabrainدسمبر 29, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو ایک اور این آر او دینے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ااسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کو ڈر تھا کہ کہیں اسحاق ڈار پہلے کی طرح راز نہ اگل دیں اسی لیے شاہد خاقان عباسی نے اپنے خصوصی طیارے میں بیرون ملک فرار کرایا، اسحاق ڈار کے والد کی سائیکل کی دکان تھی اور آج وہ اربوں پتی ہوگئے، نواز شریف کو ڈر ہے کہ احتساب عدالت میں سزا ہوگئی تو کرپشن کے سارے راز فاش ہوجائیں گے۔چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کو قرضوں میں ڈبویا جارہا ہے اور چند لوگ مل کر ملک کو لوٹ رہے ہیں جب کہ شریف خاندان ایک اور این آر او لینے کی کوشش کر رہا ہے، ایسا ہوا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے، جب نواز شریف کہتے ہیں کہ جمہوریت بچا رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے چوری بچانی ہوتی ہے، ترکی اور دیگر ممالک سے ان کی کمپنیوں میں لاکھوں ڈالر آرہے ہیں، اسحاق ڈار کی صرف ایک کمپنی کے 52 ولاز ہیں، ایل این جی معاہدے کی تفصیلات اسمبلی میں کیوں نہیں بتائی جارہی ، کہا جارہا ہے کہ یہ خفیہ معاہدہ ہے بتایا جائے کہ عوامی پیسے سے کون سا خفیہ معاہدہ ہوتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پاکستان اور دبئی میں، سعودی عرب میں حسن، لندن میں حسین، قطر میں سعید شیخ نواز شریف کے فرنٹ مین ہیں، حدیبیہ کیس میں جے آئی ٹی میں نئے ثبوت سامنے آئے ہیں، ان کا طریقہ واردات یہ ہے کہ بہت سے فرنٹ مین رکھے ہوئے ہیں جن سے پیسہ بنایا جاتا ہے، نواز شریف نظریہ کرپشن کا نام ہے، سپریم کورٹ کو یقین دلاتا ہوں کہ ساری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے، یہ مافیاز ہیں جنہوں نے اداروں کو تباہ کردیا، جو زبان عدلیہ کے خلاف انہوں نے استعمال کی اور کسی نے نہیں کی، توہین عدالت کا قانون کیا صرف کمزور لوگوں کے لیے ہے، یا تو ان کے خلاف ایکشن لیا جائے یا پھر توہین عدالت کا قانون ختم کردیا جائے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے نیچے آ گئی

      پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی

      بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.