Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کرسٹیانو رونالڈو نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرہ شخص کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی
    • سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا
    • لیونل میسی دو ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گیٗے
    • روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ جنوبی کوریا میں شروع
    • پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی
    • جرمنی نے جولین ناگلسمن کو برطرف کر دیا، جرگن کلپ کا اگلا کوچ بننے کا ممکنہ امکان
    • بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی
    • پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار
    • ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز
    • حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی
    • پنجاب میں نہروں سے پلاسٹک کچرا صاف کرنے والی پاکستان کی پہلی اسکیمنگ بوٹ کا آغاز
    • زیادہ مانگ کے باعث سونی نے ڈسک ڈرائیو کی خریداری ایک فی آرڈر تک محدود کر دی۔
    • وزیراعظم پاکستان،فیلڈ مارشل عاصم منیر، بلاول بھٹو کی ایت اللہ خامنہ ای کے نمازہ جنازہ میں شرکت
    • طوفان مایساک چین کے ہینان سے ٹکرا گیا، سفری خدمات معطل
    • ہماری خوشی کی دعا کریں” — عامر خان نے تیسری شادی اور تاریخ کا اعلان کر دیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 2026 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو سکتے ہیں، بہن کا دعویٰ
    • حکومت نے ایم ایل ون ریلوے منصوبہ سی پیک سے خارج کر دیا
    • حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی
    • برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا
    • ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ایس ایل میں پشاور، کوئٹہ مقابلہ بہترین میچ قرار

    By Daily Khabrainمارچ 22, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے ایلیمنیٹر 1 مقابلے نے نہ صرف شائقینِ کرکٹ بلکہ کھلاڑیوں اور سیاسی شخصیات کو بھی تبصرہ کیے بغیر رہنے نہیں دیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے کر ایلیمنیٹر 2 کے کوالیفائی کیا۔اس دلچسپ مقابلے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس کے تبصرے سامنے آنا شروع ہوئے جہاں لوگوں نے اسے پی ایس یل کی تاریخ کا بہترین میچ قرار دیا۔کہیں کسی نے انور علی کو میچ کا ہیرو قرار دیا تو کہیں میچ کو سپر اوور میں لے جانے کی کوشش نہ کرنے اور صرف 2 رنز نہ لینے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ملتان سلطانز کے فاسٹ بالر جنید خان نے ایلیمنیٹر 1 کو ایک بہترین میچ قرار دیا، جبکہ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور انور علی کی جانب سے میچ میں زبردست مزاحمت کی بھی تعریف کی۔جنید خان کا کہنا تھا کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کی اتنی بڑی تعداد کی وجہ سے ہی ہم پی ایس ایل پاکستان میں چاہتے ہیں۔کراچی کنگز کے فاسٹ بالر محمد عامر نے بھی اس میچ کو اپنا پسندیدہ میچ قرار دیتے ہوئے کہا یہ ہے پی ایس ایل۔ملتان سلطانز کے ایک اور فاسٹ بالر سہیل تنویر نے بھی اس میچ کو ایک ناقابلِ یقین مقابلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور کے شائقین کو اتنی بڑی تعداد میں میچ دیکھنے کے لیے آنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔پشاور زلمی کے بیٹسمین محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں اس میچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہمیشہ ہی کانٹے کا مقابلہ ہوتا ہے۔محمد حفیظ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پیش کیے جانے والے کھیل کی بھی تعریف کی۔کھلاڑیوں کے علاوہ وزیرِ اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے ٹوئٹر اکانٹ پر بھی اس میچ کو کرکٹ کا ایک بہترین میچ قرار دیا۔وزیراعلی پنجاب کے ٹوئٹر اکانٹ سے جاری کردہ پیغام میں پشاور زلمی کو میچ جیتنے پر مبارکبار دی گئی، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی عمدہ کارکردگی کو بھی سراہا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کرسٹیانو رونالڈو نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرہ شخص کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی

      لیونل میسی دو ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گیٗے

      روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ جنوبی کوریا میں شروع

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.