قومی سلیکشن کمیٹی کی بیٹھک آج لگے گی

لاہور ( آئی این پی ) ایشیاءکپ کرکٹ ٹورنمنٹ کے لئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق ایشیاءکپ 15 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے جس کے لئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہفتےکو ہو گا ۔ہیڈ کوچ مکی آرتھرسے بھی ٹیم کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ کپتان سرفراز سے بھی مشاورت کی جائےگی تین ستمبر سے قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ لگے گا۔اس سے پہلے کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ بھی دینا ہوگا۔ایشیاءکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ سولہ ستمبر کو کھیلے گا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا انیس ستمبر کو ہوگا۔ ایونٹ 15 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا۔ایشیا کپ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کے درمیان تیرہ میچز کھیلے جائیں گے۔ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ستمبر کو ہوگا۔دورئہ زمبابوے میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اور میزبان ٹیم کیخلاف 5ون ڈے میچز کے بعد قومی ٹیم کی کوئی انٹرنیشنل مصروفیات نہیں تھیں،شعیب ملک سمیت چند کرکٹرز کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شریک ہوئے، دیگر نے آرام کرنے کے ساتھ فٹنس پلان کے مطابق انفرادی طور پر ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا۔کپتان سرفراز احمد اور چند کھلاڑیوں نے لاہور میں فضل محمود کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے ناک آﺅٹ میچز بھی کھیلے۔

کراچی ،راولپنڈی ملتان میں نئے کور کمانڈرز تعینات

راولپنڈی (صباح نیوز) پاک فوج کے 6لیفٹیننٹ جنرلز کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کور کمانڈر کراچی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا آئی جی کمیونیکیشن و آئی ٹی مقرر کردیئے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو کور کمانڈر راولپنڈی اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کردیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کور کمانڈر ملتان جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا تعینات کر دیاگیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا اس سے قبل کمانڈر فائیو کور، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر چیف آف جنرل اسٹاف جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا پہلے کمانڈر ٹین کور تعینات تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر پہلے کمانڈر کور 2، لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز آئی جی کمیونیکیشن و آئی ٹی اور لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف چیئرمین ایچ ای ٹی تعینات تھے۔اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)حکومت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اورنگزیب حق کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ ڈاکٹر اعجاز منیر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا۔جمعہ کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ان کے عہدے ہٹا دیا گیا ان کی جگہ تعینات کیے جانے والے ڈاکٹر اعجاز منیر سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن تعینات تھے جبکہ اورنگزیب حق کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن سمیت متعدد افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے آفیسر اورنگزیب حق کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے تبدیل کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے آفیسر اعجاز منیر کو سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن سے تبدیل کر کے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے آفیسر زاہد بن مقصود کی خدمات پنجاب حکومت سے واپس لے کر انہیں ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم آفس تعینات کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے گریڈ 20 کے آفیسر محمد زبیر ہاشمی کو نیکٹا سے تبدیل کر کے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تعلیم ڈویژن میں تعینات کر دیا ہے۔

 

”پینٹ اور انڈر وئیر اُتارو“ائیر پورٹ پر مسلم خاتون سے غیر اخلاقی سلوک

واشنگٹن(ویب ڈیسک )امریکہ میں مسلم خاتون کو انتہائی توہین آمیز رویہ کا سامناکرنا پڑا ہے ، ایئر پورٹ افسران نے تلاشی کے نام پر “خون سے لت پیڈ “جو وہ دوران حیض استعمال کررہی تھی دکھانے پر مجبور کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ زینب نامی خاتون کو تلاشی کے نام پر افسراں نے بری طرح ہراساں کیا جب خاتون نے ائیرپورٹ پر افسران کو بتایا کہ وہ مدت حیض میں ہے اور پیڈ پہنا ہوا ہے ، تو انہیں یہ ثابت کرنے کیلئے کہا گیا ، جس کے بعد ا س کی ایڈیشنل اسکریننگ ہوئی ، جس میں زینب کو پر اپنا پینٹ اور انڈرویئر اتار کر پیڈا دکھانے کیلئے کہا گیا۔زینب نے ہف پوسٹ کو بتایا کہ تفتیش کے بعد جب انہوں نے افسر سے اس کا نام اور بیج نمبر پوچھا تو کچھ بتائے بغیر ہی وہاں سے چلے گئے۔مجھے صرف اس لئے روکا گیا کیونکہ میں مسلم ہوں یا میرے اہل خانہ نے ایک مرتبہ ایران کا سفر کیا تھا۔

 

پاکستان نے قازقستان کو 16 گولز داغ دیئے

جکارتہ(آئی این پی) پاکستان ہاکی ٹیم نے18ایشین گیمز میں ہاکی میچ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔یک طر فہ مقابلے کے بعد پاکستان نے قازقستان کو 16-0سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطا بق پاکستان کی جانب سے محمد ارشد توثیق نے4اور ابوبکر محمود نے3گول کیے۔پاکستان اپنا اگلا میچ 26اگست کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔جمعہ کو جکارتہ میں ہونیوالے 18ویں ایشین گیمز کے مقابلوں میں ہاکی کے میچ میں قازقستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد16-0 سے ہرادیا۔ہاکی ایونٹ میں یہ پاکستان کی مسلسل تیسری فتح ہے۔ میچ میں پاکستان کے محمد ارشد توثیق نے4ابوبکر محمود نے 3گول کیے جبکہ علی شان، عمر بھٹہ اور رضوان علی نے 2،2گول کیے۔محمد دلبر،علی مبشر اور محمد عتیق نے 1,1گول سکور کیا۔ پاکستان اپنا اگلہ میچ 26اگست کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔میگا ایونٹ میں گروپ بی کے دیگر میچزمیں اومان نے تھائی لینڈکو2-0سے ہراکرپہلی کامیابی سمیٹی،ملائیشیا نے بنگلہ دیش کیخلاف7-0سے غلبہ پایا۔گروپ اے میں جنوبی کوریانے میزبان انڈونیشیا کو15-0سے ٹھکانے لگایا۔سری لنکا نے ہانگ کانگ کو4-1سے ہرایا۔ انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز ہاکی ٹورنامنٹ میں ایشیاءکی 12 ٹیمیں طلائی تمغے کے حصول کیلئے کوشش کر رہی ہیں ، ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں بھارت، جنوبی کوریا، جاپان، سری لنکا، ہانگ کانگ اور انڈونیشیا جبکہ گروپ بی میں پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش، اومان، تھائی لینڈ اور قازقستان شامل ہیں، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ 26 اگست کو ملائیشیا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 28 اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، دونوں گروپ سے ٹاپ دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، سیمی فائنلز 30 اگست کو کھیلے جائیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل یکم ستمبر کو شیڈول ہے اور اسی روز کانسی کے تمغے کیلئے بھی میچ کھیلا جائے گا۔

سابق صدربرازیل فٹبال فیڈریشن کو4سال قیدہوگئی

نیویارک(سی پی پی)امریکا میں برازیل فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر کو رشوت خوری کا جرم ثابت ہونے پر 4 سال قید کی سزا سنادی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی وفاقی عدالت نے برازیل فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر جوز ماریا میرین کو فیفا رشوت کیس میں 4 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے جوز ماریا میرین کو 12 لاکھ ڈالر جرمانہ اور 33 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔86 سالہ جوز ماریا میرین پر فٹ بال کے مختلف ٹورنامنٹس کے نشریاتی و اشتہاری حقوق فراہم کرنے کے عوض رشوت خوری کے الزامات ثابت ہوگئے تھے۔ نیویارک کے شہر بروکلین میں امریکی ڈسٹرکٹ جج پامیلا چین نے فیصلہ سناتے وقت ریمارکس دیے کہ وہ اس فیصلے کے ذریعے مجرموں کو سخت پیغام دینا چاہتی ہیں کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔امریکی جیوری نے گزشتہ سال دسمبر میں میرین کو مجرم قرار دیا تھا۔ کروڑوں ڈالرکے کرپشن اسکینڈل میں مجموعی طور 42 افراد اور اداروں کے ملوث ہونے کے الزامات سامنے آئے تھے جن میں سے 24 اقبال جرم کرچکے ہیں۔

ایشین گیمزفٹبال میںمیزبان انڈونیشیاکاسفرتمام

جکارتہ(سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز 2018ءکے فٹبال ایونٹ میں میزبان انڈونیشیاکاسفراختتام کوپہنچ گیا۔یواے ای نے پینلٹی شوٹ آﺅٹ پر4-3سے فتح سمیٹ کر کوارٹرفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ سعودی عرب نے سخت مقابلے کے بعدچین کو 4-3،شمالی کوریانے بنگلہ دیش کو 3-1 اور جاپان نے ملائیشیاکو 1-0سے ہراکر فائنل 8میں جگہ بنائی ۔ ویباوامکٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان انڈونیشیا اورمتحدہ عرب امارت کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔زیدالعمیری نے 20 ویں منٹ میں یواے ای کوسبقت دلائی جسے البرٹونے دوسرے ہاف کے7ویں منٹ میں ختم کیا۔ 65ویں منٹ میں العمیری نے گول کرکے یواے ای کی برتری 2-1 کردی۔آخری لمحات میں سٹیفانونے گول داغ کرمقابلہ کر دیا۔ایکسٹر اٹائم میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ پینلٹی شوٹ آﺅٹ پر یواے ای 4-3سے فاتح رہا۔

کُل جماعتی کانفرنس اپوزیشن کا آج بڑا دھماکہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ‘پاکستان الائنس’ کا اہم اجلاس آج مری میں ہونے جارہا ہے، جس کے دوران صدارتی انتخاب کی حکمت عملی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حزب اختلاف کی جانب سے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر بات چیت کی جائے گی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والی ک±ل جماعتی کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، پختونخواہ میپ، نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی اور پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔اجلاس میں ایم ایم اے کا تین رکنی وفد شرکت کرے گا، جبکہ محمود خان اچکزئی کوئٹہ میں مصروفیت کے باعث شریک نہیں ہو سکیں گے۔(ن) لیگ نے صدارتی امیدوار کیلئے اعتزاز احسن کا نام مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اجلاس میں صدارتی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اعتزاز احسن کی جگہ متفقہ امیدوار لانے پر زور دے گی۔اجلاس میں صدارتی انتخابات کی حکمت عملی طے کرنے کے ساتھ یہ مشاورت بھی کی جائے گی کہ سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی اکثریت کے باعث متفقہ چیئرمین سینیٹ اور اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے کب کارروائی شروع کی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پارلیمان اور اس سے باہر احتجاج کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) ‘نواز شریف کو انصاف دو’ نامی احتجاجی تحریک کے لیے الائنس میں شامل دیگر جماعتوں سے تعاون طلب کرے گی، خاص طور پر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے ایک ساتھ چلنے کی حکمت عملی بھی زیر غور آئے گی۔مسلم لیگ (ن) اتحاد میں شامل جماعتوں کی قیادت کو راولپنڈی میں جلد ہی ہونے والے احتجاجی جلسے سمیت مستقبل کے احتجاجی جلسوں میں شرکت کی دعوت بھی دے گی۔صدارتی انتخاب واضح رہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔21 اگست کو پارٹی صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کی نامزدگی مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کے نام پر اعتماد میں نہیں لیا۔

 

عمران کے حکم پر وزیر سادگی سے زندگی گزاریں گے: انجینئر افتخار، حکومت کو قرضے اتارنے کیلئے آئی ایم سے قرض لینا پڑے گا، روبینہ خورشید کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما پی ٹی آئی انجینئر افتخار چوہدری نے چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بائیس سالہ جدوجہد میں عوام کی خدمت کرنا سیکھا ہے۔ عمران خان کے لیے عید کی چھٹیاں معنی نہیں رکھتیں، وزرا اور اپنی ٹیم کی دوڑ لگوا دیں گے۔ عمران خان پرانی طرز کے وزیراعظم نہیں ، غلطی ہوئی کہ انکی عید کی نماز پڑھنے کی ویڈیو نہیں بنائی گئی۔ عمران خان نے سو دنوں کے لیے چھ نکاتی ایجنڈے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان نے جس دن حلف لیا اس دن انہوں نے نئی کرولا گاڑی ذاتی استعمال کے لیے لی ، سرکاری گاڑی استعمال نہ کر کے سادگی کی مثال عمران خان بنیں گے۔ اسی گاڑیاں ہمارے لیے درد سر بنی ہوئی ہیںکہ انہیں کون خریدے گا۔ غیر ملکی مہمانوں کےلیے ہمارے وزرا اپنی گاڑیاں دیں گے۔ نواز شریف مغل بادشاہوں کی طرح گاڑیاں لٹاتے رہے ہیں۔ میاں نواز شریف نے وزیراعظم ہاوس کا کوئی خرچہ اپنی جیب سے نہیں کیا۔ اب وزیر بھی عام لوگوں کی طرح زندگی گزاریں گے۔ اپنی کارکردگی پر کے پی کے میں کلین سویپ کیا۔ اس الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا ہے، حلقے کھلوائیں گے۔ ن لیگ کے لوگوں میں دھرنوں کے لیے گرمی میں سڑکوں میں آنے کی ہمت نہیں، صرف دس دن کا دھرنا کر کے دکھا دیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت امریکا کے ڈالروں پر پلنے والی حکومت نہیں، امریکا کسی غلط فہمی میں نہ رہے، امریکا کے ساتھ برابری کی سطح پرتعلقات چاہتے ہیں۔ ن لیگ کی حکومت میں وزیر خارجہ نہ ہونے کے خمیازہ قوم کلبھوشن کی شکل میں بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لوٹے ہوئے پیسے کو آڈٹ ہوگا۔ حکومت کو ملکی قرضے اتارنے کے لیے آئی ایم سے قرض لینا پڑے گا۔ مسلم لیگ ن کی رہنما رومینیا خورشید احمد نے کہا کہ گاڑیاں غیر ملکی مہمانوں کے لیے اپنے گھر کی عزت اور وقار کے لیے ہیں، نواز شریف کبھی حکومتی یا عوام کے پیسوں سے کھانوں کا خرچہ نہیں کرتے تھے۔ گورنر ہاوسز ملک کا اثاثہ ہیں۔ گورنر ہاوسز ختم کرنے کی بات کرنے والوں نے کے پی کے میں کیوں گورنر ہاوس ختم نہیں کیا۔ مسلم لیگ ن کے بہت سے وزرا نے پروٹوکول نہیں لیا۔ نواز شریف نے مینڈیٹ کا احترام کیا اور تحریک انصاف کو کے پی کے میں حکومت بنانےدی گئی۔الیکشن مینڈیٹ کو تمام سیاسی جماعتوں نے رد کیا۔ کے پی کے کے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف کمیشن بنایا جائے۔ ن لیگ تحریک انصاف کی طرح ملک کی املاک کو نقصان پہنچانے کے لیے دھرنا نہیں دے سکتی۔ امریکی صدر ٹرمپ کے پاس دماغ نہیں ہے، امریکی متنازعہ بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ امریکا اپنا قبلہ درست کرے۔ پاکستان بنانا ری پبلک نہیں ایک آزاد قوم ہے جواپنے ملک کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وزیراعظم کا عہدہ کانٹوں کا تاج ہے۔ خواہش ہے کہ پاکستان میں وہ وقت آئے کہ کوئی قرضہ نہ لینا پڑے۔ پروگرام کے دوران انجینئیر افتخار نے مسلم لیگ ن کی رکن رومینیا خورشید کے مثبت رویہ اور تعلیم یافتہ شخصیت ہونے پر تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔ جسے انہوں نے پاٹی کے احسانات ہونے کے عوض قبول کرنے سے انکار کردیا۔

 

عارف لوہار نے ”جیوے پاکستان فیسٹیول“ میں چار چاند لگا دیئے

لاہور(شوبز ڈیسک)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہور آرٹس کونسل (الحمرائ) کے تعاون سے جیوے پاکستان کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل سید سہیل بخاری منتظمین میں شامل تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت اور نعتِ رسول سے ہوا۔گلوکار عارف لوہار کی ”جگنی“نے تقریب میں چار چاند لگا دئےے‘ شرکاءجھوم اٹھے ورسٹائل گروپ نے بھنگڑا پیش کیا۔گلوکارہ گلاب علی ‘ اداکارہ مہرو خان ‘ نور بٹ نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ کامیڈین حسن عباس ‘ گلوکار انور رفیع نے “جاگ اٹھا ہے سارا وطن” پیش کیا۔ گلوکار فہد علی، واجدعلی بغدادی ‘گلوکارہ ملکہ ‘ علی شاہ زیب نے ملی نغمے پیش کئے۔ مہمان خصوصی کیپٹن (ر) عطاءمحمد خان اور ڈاکٹر ندیم گیلانی ، پرویز کلیم، نثار صدیقی نے بھی شرکت کی۔ کمپیئرنگ کے فرائض اسلم سیماب نے ادا کئے۔

حریم فاروق کے ”میں خیال ہوں کسی اور کا“ کی یوکے میں دھوم

لاہور(شوبزڈیسک)مقبول جوڑی حریم فاروق اور علی رحمان خان کے ڈراموںنے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے شروع کردیئے ہیں۔ان کے نئے ڈرامے “میں خیال ہوں کسی اور کا”نے نئی کامیابی کی منازل طے کرتے ہوئے یوکے میں سلمان خان کے پروگرام “دس کا دم”کو گزشتہ 2ہفتے سے ریٹنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ویب سائٹ” بز ایشیا لائیو”سے حاصل کیے گئے خصوصی اعداد و شمارکے مطابق یوکے میںدوہفتوں کے دوران دیکھے جانے والے پروگراموں میں ”میں خیال ہوں کسی اور کا“کے 36ہزار 500ناظرین کے ساتھ 0.04فیصد رہا، جو کہ گزشتہ دوہفتوں کے ہفتے کے روزناظرین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرانے میں سب سے زیادہ کامیاب رہا۔ سکرین پر جوڑے کی شکل میں نظر آنے والے دونوں فنکاروں نے اپنی کامیاب کیمسٹری اور شاندار اداکاری سے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کررکھی ہے۔ یاد رہے کہ دونوں فنکاروں نے گزشتہ سال بہترین بلاک بسٹر فلم ”پرچی“میں اداکاری کے جوہر دکھاکر شائقین کے دل جیت لیے تھے۔جبکہ ڈرامہ بھی یوٹیوب پر ناظرین کی بھرپور توجہ کے باعث ٹاپ لسٹ میں موجودہے۔