تازہ تر ین

اٹلی میں پاکستانی سفیر کی شرمناک حرکتیں،ایسی خبر آگئی کہ سن کر ہی پاکستانیوں کو شرم آجائے

اٹلی(ویب ڈیسک)اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر پر وزارت خارجہ کی جونیئر خاتون افسر نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔خاتون نے پاکستانی سفیر ندیم ریاض پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے وفاقی محتسب سے رجوع کر لیا ہے جس پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے پاکستانی سفیر کیخلاف خاتون اتاشی کو ہراساں کرنے پر شکایت درج کرلی گئی ہے۔شکایت کنندہ نے اپنے وکیل مرزاوقاص قیوم کے ذریعے درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی سفیر نے خاتون کوملازمت سے غیر متعلقہ سفر پر ساتھ جانے کی ہدایت کی اورکہا کہ وہ اپنی رہائش سفیر کی رہائش کے قریب رکھے،خاتون کے وکیل نے مزید الزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفیر ندیم ریاض نے خاتون اتاشی سے کہا کہ وہ اس کےساتھ ویٹی کن سٹی تک کار ریس لگائے جو غیر اخلاقی حرکت ہے ، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پاکستانی سفیر نے خاتون اتاشی کا ڈرائیور بننے کی خواہش کا اظہار کیا اور اس کےساتھ اپنا”نک نیم“شیئر کرنے کیلئے کہا ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفیرنے خاتون اتاشی کو جنگلات کی سیر پر بھی چلنے کیلئے کہا۔خاتون کے وکیل کا کہناتھا کہ پاکستانی سفیر کی حرکات یہاں محدود نہیں بلکہ ایک مرتبہ تو ندیم ریاض نے خاتون کو اپنے آفس میں بلایا اورکہا کہ وہ سنگل خاتون کی جذبات کو سمجھتا ہے اگر تم چاہو تو جب چاہو کسی بھی وقت میرے کمرے میں آ سکتی ہو،درخواستگزار کے وکیل کاکہناتھا کہ ندیم ریاض نے بتایا کہ وہ بھی سنگل ہے اور اپنی بیوی کو طلاق دے چکا ہے اور خاتون کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے اپنی کہانی سنائی۔خاتون نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2016 ئ میں مینگو شو کی تیاری کر رہے تھے تو پاکستانی سفیر نے اس کے سامنے نازیبا حرکت کی جس پر خاتون نے اعتراض کیا لیکن ندیم ریاض اپنی حرکات سے باز نہ آیا،خاتون کا کہناتھا کہ پاکستانی سفیر نے دو مرتبہ میرے قریب آنے کی کوشش کی جس پر میں نے اسے جھٹک دیا۔خاتون کا کہناتھا کہ میں نے وزارت تجارت کو متعدد مرتبہ شکایات بھیجی گئیں جس میں تمام واقعات کو اٹھایا گیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی بالآخر مجبور پر متعلقہ اتھارٹیز کے سامنے بھی کیس فائل کیا مگر وہ بھی مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain