Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے
    • ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے
    • خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب
    • غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید
    • پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی
    • 22 سال بعد پاکستان میں جنوبی ایشیائی کھیلوں کا انعقاد، 11 ارب روپے منظور
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • بابر اعظم پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • کرسٹیانو رونالڈو نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرہ شخص کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی
    • سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا
    • لیونل میسی دو ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گیٗے
    • روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ جنوبی کوریا میں شروع
    • پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی
    • جرمنی نے جولین ناگلسمن کو برطرف کر دیا، جرگن کلپ کا اگلا کوچ بننے کا ممکنہ امکان
    • بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی
    • پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار
    • ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز
    • حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی
    • پنجاب میں نہروں سے پلاسٹک کچرا صاف کرنے والی پاکستان کی پہلی اسکیمنگ بوٹ کا آغاز
    • زیادہ مانگ کے باعث سونی نے ڈسک ڈرائیو کی خریداری ایک فی آرڈر تک محدود کر دی۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سی پیک معاہدہ بارے نئی حکومت کا نظر ثانی پر غور

    By Daily Khabrainستمبر 10, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    برطانیہ(ویب ڈیسک ) برطانیہ کے معروف اقتصادی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر نظرِ ثانی پر غور کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں سی پیک معاہدے پر دوبارہ مذاکرات پر آمادگی کا اشارہ دیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان منصوبوں اور قرض ادائیگی کی مدت بڑھانے کے آپشن زیر غور ہیں۔اس حوالے سے ماہرِ معاشیات اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داو¿د کا کہنا ہے کہ فی الحال تمام سی پیک منصوبوں پر ایک سال کے لیے عمل روک دینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے معاہدے ازسرِ نو کیے جائیں گے، جن سے چینی کمپنیوں کو ناجائز فائدہ پہنچ رہا ہے اور پاکستانی کمپنیاں نقصان میں ہیں۔عبدالرزاق داو¿د کے مطابق ‘گزشتہ حکومت نے سی پیک پر چین کے ساتھ بہتر طور پر مذاکرات نہیں کیے، انہوں نے اپنا ہوم ورک صحیح سے نہیں کیا اور درست طرح سے مذاکرات نہیں کیے۔دوسری جانب امریکی تھنک ٹینک ووڈرو ولسن سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل کوگل مین کا کہنا ہے کہ سی پیک کی رفتار کو سست کرنا نواز شریف کی سابق حکومت کی پالیسی کے برعکس ایک بڑی تبدیلی ہوگی۔پاکستانی وزراءاور مشیروں کا ماننا ہے کہ حکومت سی پیک کے تحت سرمایہ کاری پر نظرثانی کرے اور تجارتی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کرے کیونکہ اس کے تحت چینی کمپنیوں کو غیرمنصفانہ فوائد حاصل ہوئے ہیں۔برطانوی اخبار کو انٹرویو میں مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داو¿د نے کہا کہ سابق حکومت نے سی پیک پر چین سے بات چیت میں اپنی ذمے داری بخوبی نہیں نبھائی، تیاری کے بغیر مذاکرات اور معاہدے کرنے سے چین کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا اور چینی کمپینوں کو ٹیکس بریک اور دیگر مراعات دینے سے پاکستانی کمپنیاں نقصان میں ہیں۔عبدالرزاق داو¿د نے خیال ظاہر کیا کہ اپنے ا±مور منظم کرنے تک ان معاہدوں پر فی الحال ایک سال کے لیے عملدرآمد روک دینا چاہیے اور سی پیک کی مدت کو مزید 5 سال کے لیے بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔ان کی اس تجویز سے دیگر وزراءاور مشیر بھی متفق ہیں کہ منصوبوں کی تکمیل کی مدت اور قرضوں کی ادائیگی کی مدت بڑھانا معاہدے منسوخ کرنے سے بہتر آپشن ہوگا، تاہم حکومت محتاط ہے کہ معاہدوں پر نظرثانی کے عمل میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ چینی حکومت ناراض نہ ہو۔وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان ملائشیا کی طرح اس معاملے کو ہینڈل نہیں کرنا چاہتا۔ ملائشیا نے چین کے تعاون سے جاری پائپ لائن پروجیکٹ بند کردیے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شامل ریل لنک معاہدے پر نظر ثانی کررہا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں وزیراعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک 9 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کا چیئرمین وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کو مقرر کیا گیا ہے۔اس کمیٹی میں وزیر خارجہ، وزیرقانون و انصاف، وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر ریلوے، وزیر مملکت برائے داخلہ اور مشیر برائے تجارت وٹیکسٹائل،صنعت وپیداوار و سرمایہ کاری شامل ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب

      غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید

      سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.