تازہ تر ین

افغانستان میں خودکش دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 68ہو گئی

کابل(ویب ڈیسک)افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 68 ہوگئی۔ حکام نے ننگر ہار کے ضلع مہمند درا میں ہونے والے دھماکے میں 68 افراد کی ہلاکتوں اور 165 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دھماکے میں ا±ن مظاہرین کو نشانہ بنایا گیا تھا جو مقامی پولیس کمانڈر کی برطرفی کے لیے جلال ا?باد طورخم ہائی وے پر مہمند درہ کے مقام پر احتجاج کر رہے تھے۔ننگر ہار دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان، مقامی اور امریکی اتحادی فورسز کے خلاف برسرِ پیکار ہیں جبکہ داعش بھی وہاں قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔گزشتہ ماہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر افغان حکومت نے 3 ماہ کے لیے طالبان سے جنگ بندی کااعلان کیا تھا، جسے شدت پسند تنظیم نے مسترد کردیا تھا۔افغان طالبان کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سپریم کمانڈر ہیبت اللہ اخوند زادہ کا کہنا تھا کہ ‘حکومت کے خلاف لڑائی جاری رہے گی، ہماری جنگ بندی سے امریکی فورسز کو افغانستان میں قیام بڑھانے کا موقع مل جائےگا’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain