تازہ تر ین

پورپین پارلیمنٹ میں منی لانڈرنگ پر 4 سال کی سزا کا قانون منظور

لاہور(ویب ڈیسک)پورپین پارلیمنٹ نے یورپی یونین میں منی لانڈرنگ روکنے کے لیے نئی قانون سازی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کرنے پر کم از کم 4 سال کا قانون پاس کیا ہے۔پورپین پارلیمنٹ میں پوریی یونین میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اجلاس ہوا جس میں اس حوالے سے نئی قانون سازی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ 10 ہزار یورو کیش کی حد کے باوجود شک کی بنیاد پر نقدی ضبط کی جاسکے گی اور منی لانڈرنگ کی کم از کم سزا 4 سال قید ہو گی۔یورپین پارلیمنٹ کے مطابق نئے قوانین دہشتگردوں کی مدد روکنے کے لیے بنائے گئے، ایسے قوانین دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے ضروری ہیں۔اس کے علاوہ یورپین پارلیمنٹ نے ای یو کاپی رائٹس قانون بھی منظور کیا ہے جس کے تحت خبر اور نشر و اشاعت کے چھوٹے ادارے فیس بک اور گوگل جیسے بڑے اداروں سے زیادہ با اختیار ہوں گے اور انٹرنیٹ پر مواد کی چوری کے خلاف بڑے اداروں کے خلاف کارروائی بھی کر سکیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain