تازہ تر ین

آسٹریلیا: اسٹرابیری سے سوئیاں نکلنے پر عوام خوف کا شکار

سڈنی (ویب ڈیسک)آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اسٹرابیری میں چھپی ہوئی سوئیاں نکلنے کے حالیہ واقعات کے بعد عوام خوف کا شکار ہیں جبکہ آسٹریلوی حکومت نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق کوئنزلینڈ ریاست کی حکومت نے اسٹرابیری میں مبینہ سوئیاں چھپانے والے مجرم کی اطلاع دینے والے شخص کے لیے ایک لاکھ آسٹریلوی ڈالر (72 ہزار امریکی ڈالر) انعام کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ ایک ہفتے میں اب تک اسٹرابیری کے چھ مختلف برانڈز ڈونی بروک بیریز، لوبیری، ڈیلائٹ فل اسٹرابیری ، اوایسس، بیری ابسیشن اور بیری لیشییس میں چھپی ہوئی سوئیوں کے شواہد پائے گئے ہیں۔آسٹریلیا کی مختلف ریاستوں میں اسٹرابیری میں سوئیوں کی موجودگی کے شواہد ملنے کے بعد قوم میں تشویش و خوف کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم اب تک کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔آسٹریلیا کے وفاقی وزیر صحت گریگ ہنٹ نے نیشنل فوڈ سیفٹی کو کوئنز لینڈ میں اسٹرابیری میں سوئیاں چھپائے جانے کے واقعات کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔انہوں نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فوڈ اسٹینڈرز کو یہ حکم بھی جاری کیا ہے کہ تفتتیش کریں کہ اس مسئلے کی شروعات کہاں سے ہوئی اگر یہ سپلائی چین کا مسئلہ ہے تو اسے بروقت ٹھیک کیا جائے۔گریگ ہنٹ نے آسٹریلین براڈ کاسٹ کارپوریشن کو بتایا کہ ’ یہ بالکل واضح ہے کہ کیا کرنا ہے ،عوام کی حفاظت اور انہیں نقصان پہنچنے سے بچانا ہے۔‘نیوزی لینڈ کے دوبڑے فوڈ ڈسٹری بیوٹرز نے اسٹرابیری میں چھپی سوئیوں کے خوف کے پیشِ نظر آسٹریلوی اسٹرابیری کی خرید و فروخت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اپریل سے ستمبر تک آسٹریلیا سے اسٹرابیری درآمد کرتا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ گھروں میں اگائی جانے والی اسٹرابیری سپر مارکیٹ میں جلد دستیاب ہوں گی۔کوئنز لینڈ اسٹرابیری پیداواری تنظیم کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ ’ کمرشل ٹیرارزم ‘ کے اس واحد اقدام نے ملٹی ملین ڈالر انڈسٹری کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔آسٹریلیا کی سپرمارکیٹ چینز کولز اور آلدی نے جنوب آسٹریلوی ریاست کے علاوہ ملک بھر میں قائم اسٹورز شیلف سے اسٹرابیری ہٹادی ہے۔تاہم آسٹریلوی پولیس نے پیر کو اعلان کیا کہ سوئی کی موجودگی کا کیس مقامی اسٹرابیری میں پایا گیاتھا۔یارک کے قصبے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے پولیس کو بتایا کہ اسٹرابیری دھونے کے بعد انہیں سنک سے ایک سوئی ملی تھی، اس سے قبل ہفتے کو آسٹریلیا کی جنوبی ریاست میں ایک بچی کو مقامی اسٹرابیری سے ایک سوئی ملی تھی۔جنوبی آسٹریلیا کے وزیر صحت روگر کوک کا کہنا تھا کہ ایسا ہوسکتا ہے کہ سوئیاں اس وقت پھل کے اندر چھپائی گئی ہوئی ہوں جب وہ ریاست میں لائی گئی تھیں۔جنوبی آسٹریلیا کی اسٹرابیری کاشت کاری تنظیم کے صدر کا کہنا تھا کہ کاشت کاروں کو بڑے ریٹیلرز اور انشورنس کمپنیوں کی جانب سے سوئیوں کی موجودگی معلوم کرنے کے لیے انہیں اسکین کیے جانے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے اے ہی سی نیوز کو بتایا کہ’ ایک صنعت کے طور پر ہمیں یقین ہے کہ یہ سوئیاں کھیت سے نہیں آرہیں لیکن ہم صارفین کو ان کی خرید سے متعلق اعتماد میں لینے کی کوشش کررہے ہیں کہ جب وہ اسٹرابیری خریدیں گے تو اس میں اسٹرابیری کے علاوہ کوئی اور چیز نہیں ہوگی اور وہ اسے کھا کر محفوظ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ’ اس مسئلے کے حل کے لیے ہم مختلف ذرائع دیکھ رہے ہیں، ہم نے میٹل ڈیٹیکٹرز بھی خریدے ہیں،انہوں نے بتایا کہ اپنے بیری فارم کےلیے انہوں 20 ہزار آسٹریلوی ڈالر ادا کیے تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain