Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • طوفان مایساک چین کے ہینان سے ٹکرا گیا، سفری خدمات معطل
    • ہماری خوشی کی دعا کریں” — عامر خان نے تیسری شادی اور تاریخ کا اعلان کر دیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 2026 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو سکتے ہیں، بہن کا دعویٰ
    • حکومت نے ایم ایل ون ریلوے منصوبہ سی پیک سے خارج کر دیا
    • حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی
    • برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا
    • ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
    • اسپین کے سینٹی کازورلا نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا
    • بلوچستان، ژوب کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق
    • اینڈی برنہم کی برطانیہ کی قیادت میں دفاعی منصوبوں کی مکمل فنڈنگ کا وعدہ
    • فرانس میں جون کی گرمی سے 2,025 اموات
    • امام خمینی مصلیٰ میں علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز
    • دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق
    • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی
    • پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی
    • کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
    • برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور
    • برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دعائیں رنگ لے آئیں ،ٹرمپ کیجانب سے 37ارب کی امداد بارے خاص خبر

    By Daily Khabrainستمبر 20, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا نے پاکستان کی فوجی امداد بحال کرنے پر غور شروع کردیا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے 300 ملین ڈالرز (تقریبا 37 ارب روپے) کے سیکیورٹی فنڈز بحال کرنے پر غور کر رہی ہے۔ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پاک امریکا تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے کا نیا موقع ملا ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے اور متعدد مشکل مسائل کا سامنا ہے۔امریکی حکومت میں اندرونی سوچ بچار جاری ہے کہ پاکستان کی لاکھوں ڈالر سیکیورٹی امداد روکنے کے صدر ٹرمپ کے جارحانہ فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان اب اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کرنے پر تیار ہے۔گزشتہ ماہ پاکستان میں نئی حکومت آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض اعلیٰ ترین مشیروں نے ان سے کہا ہے کہ اب پاکستان کی فوجی امداد بحال کرنے کا وقت ا?گیا ہے۔ ایک سابق امریکی سفیر برائے پاکستان نے واشنگٹن ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی امداد روکنا ٹرمپ انتظامیہ کا بدترین فیصلہ تھا۔
    موجودہ و سابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امداد کی معطلی سے پاکستان امریکا کے اثر و رسوخ سے باہر نکل جائے گا جس کے سنگین نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اعتماد کا فقدان ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں افراد کی قربانیاں دی ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی حکام نے عمران خان کی حکومت کے ساتھ سختی و نرمی والی حکمت عملی اختیار کی ہے، پاک امریکا تعلقات میں وزیراعظم عمران خان کلیدی اہمیت کے حامل ہوسکتے ہیں، سیکیورٹی فنڈز کی بحالی نئی حکومت کے ساتھ نئے تعلقات کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان کی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے 2 ستمبر کو پاکستان کے 3 سو ملین ڈالر کے کولیشن سپورٹ فنڈز روک دیے تھے۔ امریکا پاکستان سے گزرنے والی نیٹو سپلائی کے عوض پاکستانی حکومت کو یہ نقد رقم ادا کرتا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      طوفان مایساک چین کے ہینان سے ٹکرا گیا، سفری خدمات معطل

      ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں

      ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.