تازہ تر ین

امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک

میری لینڈ(ویب ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ کی ہارفورڈ کاﺅنٹی میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ایبرڈین کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے مصروف صنعتی ایریا میں اندھا دھند فائرنگ کردی۔ایک عینی شاہد نے میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ فائرنگ ’رائٹ ایڈ ڈسٹری بیوشن سینٹر‘ کے بالکل قریب ہوئی ہے، گولیاں چلتے ہی بھگدڑ مچ گئی اور لوگ شدید خوف و ہراس کے عالم میں محفوظ جگہ کی تلاش میں لگ گئے۔ہارفورڈ پولیس نے ٹوئٹرپر لکھا کہ وہ واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے آگاہ کررہے ہیں کہ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ لوگ اس علاقے سے دور رہیں۔سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا تاہم مسلح شخص کے مارے جانے یا گرفتار ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، وقوع پر پڑی لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain