تازہ تر ین

ابتدائی ٹیسٹ کےلئے 12رکنی قومی سکواڈکااعلان

دبئی(نیوزایجنسیاں) کینگروز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے پاکستان نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔منتخب کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، امام الحق،اظہر علی،حارث سہیل، اسد شفیق،بابر اعظم، سرفراز احمد،یاسر شاہ، بلال آصف،محمد عباس، وہاب ریاض اور میر حمزہ شامل ہیں۔کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پچ کو دیکھتے ہوئے وہاب ریاض اور میر حمزہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گے۔شاداب خان کی جگہ آف سپنر بلال آصف ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے سفر کا آغاز کریںگے۔ محمد حفیظ کی بھی ٹیسٹ میں واپسی تقریبا یقینی ہے جنہیں زمبابوے خلاف ون ڈے سیریز اور ایشیاءکپ میں نہیں کھلایا گیا تھا ،وہ 2سال کے وقفے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے اور ٹیم مینجمنٹ ان کے رنز کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے ٹاپ6بلے بازوں میں موجود3بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کا بھی شکار کرنا چاہتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain