کراچی( ویب ڈیسک ) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید7پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
دیگر کرنسیوں میں یورو، برطانوی پاو¿نڈ کی قدر میں کمی ہوئی جب کہ سعودی ریال، یو اے ای اور چینی یو آن کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن ا?ف پاکستان کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں7پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قدرگھٹ کر138روپے57پیسے ہوگئی۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2019/01/dollar-1.jpg)