Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ
    • امریکا کی جانب سے حملے روکنے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی مؤخر کر دی
    • انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر ماؤنٹین ٹرائل میراتھن جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید کارروائی کا عندیہ
    • زخمی صحافی علاج کے لیے غزہ سے نکلنے کی جدوجہد میں مصروف
    • عبداللہ شفیق اور سعود شکیل ویسٹ انڈیز دورے کے لیے پاکستان اسکواڈ میں شامل
    • پرہلاد جوشی بھارت کے نئے وزیرِ تعلیم مقرر
    • پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی
    • کویت نے بھی سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان کو خلیجی سلامتی کا اہم شراکت دار تسلیم کر لیا
    • شاہنواز دہانی سری لنکا کے جنگلات کی سیر میں مصروف
    • جنوب مشرقی ایران میں 4.6شدت کا زلزلہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
    • ہم نے ایران پر کوئی حملہ نہیں کیا: کویت
    • مودی ہار گیا GEN-Zجیت گئی
    • بھارت کی "کاکروچ” پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا
    • قازقستان وسطی ایشیا کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے تیار
    • آسٹرین ایئرلائنز اور آئی ٹی اے ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں
    • ٹرمپ: اسرائیل کو تسلیم کیے بغیر سعودی جوہری پروگرام کی حمایت نہیں
    • پاکستانی بائیکر شان علی نے امریکا بھر میں تنہا موٹر سائیکل کا سفر مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
    • بھارتی وزیرِ تعلیم نے استعفیٰ دے دیا
    • سعودی اتحاد کا الحدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملہ، بندرگاہیں کھلی رہیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مودی کا نعرہ ” میں چوکیدار ہوں “ اپوزیشن کا سلوگن چورہو چور ہو ، پردھان منتری کی جارحانہ انتخابی مہم شروع

    By Daily Khabrainمارچ 17, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی (آن لائن )بھارت میں آئندہ ماہ 11 اپریل سے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کے انتخابات شروع ہونے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے ابھی سے ہی بھارتی سیاسی جماعتوں نے اپنی مہم شروع کردی۔ جہاں کانگریس سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں نے جلسوں کے انعقاد میں اضافہ کردیا ہے، وہیں حکمران جماعت اور خود وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور نریندر مودی نے اپنی انتخابی مہم قدرے جارحانہ انداز میں شروع کی ہے جس پر خود بھارت میں بھی دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نریندر مودی نے 15 مارچ کو ایک تقریب کے دوران اپنی جارحانہ انتخابی مہم کا آغاز کردیا، ساتھ ہی بی جے پی نے دعویٰ بھی کیا ہے کہ ان کی انتخابی مہم کے مقابلے حریف جماعت کانگریس کی مہم عوام میں مقبول نہیں۔ رپورٹ کے مطابق نریندر مودی اور بی جے پی نے منظم منصوبہ بندی کے تحت 2014 کے انتخابات کی طرح حالیہ انتخابات کے لیے بھی انتخابی مہم کے نئے نعرے بنائے جو قدرے جارحانہ سمجھے جا رہے ہیں۔ نریندر مودی نے جارحانہ مہم کا ا?غاز کرتے ہوئے انتخابی نعرے کے لیے ’میں بھی چوکیدار ہوں‘ کا نعرہ استعمال کیا۔ ساتھ ہی نریندر مودی نے اپنی ٹوئیٹ کے ذریعے اس نئے نعرے کے حوالے سے لکھا کہ نہ صرف وہ بلکہ ہر بھارتی شخص ملک سے کرپشن، غربت کے خاتمے اور ملک کو شیطانوں سے بچانے کے لیے چوکیدار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں ’میں بھی چوکیدار‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے بھارت کا مقبول ٹرینڈ بن گیا۔ نریندر مودی کی ٹوئیٹ اور جارحانہ مہم پر جہاں درجنوں بھارتی شخصیات اور عام افراد نے کمنٹس کیے، وہیں ان کے مقابلے میں انتخابی میدان میں اترنے والے کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھی ٹوئیٹ کی۔ راہول گاندھی نے نریندر مودی کی ٹوئیٹ پر بڑا تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم کی قریبی ساتھیوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ آج وہ خود کو چوکیدار قرار دے کر کیا اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ وہ قصور وار ہیں؟۔ نریندر مودی کی جانب سے ’میں بھی چوکیدار‘ مہم کا آغاز کیے جانے کے بعد ٹوئٹر پر کئی صارفین نے اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے اس میں ’چوکیدار‘ کا اضافہ بھی کیا اور بھارتی وزیر اعظم کو سپورٹ کیا۔ جہاں کئی لوگوں نے نریندر مودی کو سپورٹ کیا، وہیں درجنوں افراد نے اس مہم کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور بھارت میں جاری بدعنوانی، قبضہ مافیا، لاقانونیت اور غربت کی طرف توجہ مبذول کروائی۔ خاتون صحافی، کالم نگار اور پبک اسپیکر پریانکا چترویدی نے نریندر مودی اور اس کے قریبی ساتھیوں کی تصاویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بی جے پی کے چوکیدار ہی چور ہیں‘۔ انڈین نیشنل کانگریس کے نام سے بنے ٹوئٹر سے نریندر مودی کے ’میں بھی چوکیدار ہوں‘ کے جواب میں ٹوئیٹ کیا گیا کہ ’چوکیدار چور ہے‘۔ اگرچہ نریندر مودی نے اپنی ٹوئیٹ اور اب تک کے بیانات میں کسی کشیدگی کا ذکر نہیں کیا، تاہم ان کے اس نعرے کو جارحانہ سمجھا جا رہا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران مزید جارحیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں انتخابی مرحلے کا ا?غاز 11 اپریل سے ہوگا جو 19 مئی تک جاری رہے گا اور ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو کی جائے گی۔انتخابات 7 مراحل میں 6 ہفتوں تک جاری رہیں گے اور جون کے پہلے ہفتے میں نئی حکومت کا قیام ہوگا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ

      امریکا کی جانب سے حملے روکنے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی مؤخر کر دی

      اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید کارروائی کا عندیہ

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.