Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • روپے پر دباؤ برقرار، پاؤنڈ 360 اور یورو 315 روپے تک پہنچ گی
    • صنعا ایئرپورٹ پر حملے کے بعد حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ
    • ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک -امریکہ تعاون کو اہم قرار دیا
    • ایشین جوجِتسو چیمپئن شپ پاکستان کی شاندار کارکردگی ،2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز حاصل کر لیے
    • ایرانی میزائل حملوں میں امارات کے دو تیل بردارجہاز متاثر، ایک بھارتی جاں بحق
    • فرانس نے شدید گرمی کی لہر کے باعث جوہری ری ایکٹرز بند کر دیے
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انقرہ میں ترکی کا اعلیٰ ترین سروس اعزاز سے نوازا گیا
    • 21 سال بعد 2005 زلزلے میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد
    • کیلیان ایمباپے کا نیا ریکارڈ، 20 ورلڈ کپ گولز تک تیز ترین رسائی
    • غزہ میں اسرائیلی حملے: 3 فلسطینی جاں بحق، 15 زخمی
    • ایران نے آبنائے ہرمز میں تصادم کے بعد عملہ بچا لیا
    • ٹرمپ: آبنائے ہرمز ایران کے ساتھ یا بغیر بھی کھلی رہے گی
    • بحرین میں نیا فضائی حملے کا الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • یو اے ای میں امریکی سفارتخانے اور قونصلر سروسز 13 تا 15 جولائی تک معطل
    • حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا
    • راول ڈیم میں سینکڑوں مچھلیاں مردہ پائی گئیں
    • محکمہ موسمیات نے کراچی میں تین روزہ بارشوں کی پیشگوئی کر دی
    • سنر نے زویریف کو شکست دے کر ومبلڈن کا مسلسل دوسرا ٹائٹل جیت لیا
    • ’جراسک پارک‘ کے نامور اداکار سیم نیل 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • "وہ ایک مسخرا ہے…” انوپم کھیر سے متعلق نصیر الدین شاہ کا پرانا بیان سوشل میڈیا پر دوبارہ ہائی لائٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈائیلاگ ’دوٹکے کی عورت‘ پر شوبز شخصیات کا ردعمل

    By Daily Khabrainنومبر 5, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: ڈراماسیریل ’میرے پاس تم ہو‘کے مشہور ڈائیلاگ’دو ٹکے کی لڑکی کے لیے 50 ملین‘کی بازگشت سوشل میڈیا سے نکل کر شوبز انڈسٹری اور کھلاڑیوں تک پہنچ چکی ہے اورفنکار و کھلاڑیوں کے اس ڈرامے اور ڈائیلاگ پر مثبت ومنفی تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

    اداکار ہمایوں سعید اورعائزہ خان کا مشہور ڈراما’میرے پاس تم ہو‘جہاں مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑتا جارہا ہے وہیں اسکرین رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ڈائیلاگ’دو ٹکے کی لڑکی‘ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز کردیا ہے ۔ کئی سوشل میڈیا صارفین اس ڈائیلاگ کو سراہتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ لالچی، خود غرض اوردھوکے باز عورتوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیئے جب کہ عورت کے حقوق اور برابری کی بات کرنے والی خواتین اس ڈائیلاگ کو عورت کی توہین قرار دیتے ہوئے خلیل الرحمان قمرپر تنقید کررہی ہیں۔اداکارہ ومیزبان ثمینہ پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے اس ڈائیلاگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے’’دو مردوں نے آپس میں مہوش کی قیمت طے کرلی اور پھر اسے دو ٹکے کا کہہ دیا۔یعنی عورت کی اپنی کوئی مرضی ہے ہی نہیں۔ واہ رے پیدار شاہی ذہن اور سوچ۔‘‘وہیں دوسری طرف ’’ہم سفر‘‘، ’’اڈاری‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں کی مصنفہ فرحت اشتیاق نے بھی سوشل میڈیا پر اس ڈائیلاگ پر تنقید کرتے ہوئے کافی لمبی چوڑی پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے معاشرے کے دوہرے معیار کو آئینہ دکھاتے ہوئے لکھا، اگر عورت آدمی کے ساتھ دھوکا کرے تو کہا جاتا ہے۔ ’’دوٹکے کی عورت، بے حیا عورت،لالچی گھٹیا عورت، جہنم میں جائے گی، عورت تو ہے ہی فتنہ، اچھے آدمی کی زندگی تباہ کردی، پورے خاندان کی ناک کٹوادی، جاؤ مرجاؤ مگر واپس مت آنا، دو ٹکے کی عورت‘‘۔لیکن جب آدمی عورت کے ساتھ  دھوکا کرے تو کہا جاتا ہے’’ وہ کسی دوسری عورت نے پھنسایا بیچارے کو، معاف کردو غلطی ہوگئی، بہک گیا تھا بیچارا، کالا جادو ہوگیا تھا بیچارے پر، اپنے بچوں کے لیے معاف کرنا پڑتا ہے، دل بھر جائے گا تو واپس تمہارے پاس ہی آئے گا آخر بیوی ہو، ان کی فطرت میں ہی انکار نہیں ہے، آزمائش تھی بیٹی تمہاری، اس کو برا مت بولو شوہر ہے تمہارا، صبر کرلو بیٹی سب ٹھیک ہوجائے گا۔جہاں اس ڈرامے اورڈائیلاگ پر شوبز فنکاروں نے تنقید کی وہیں اداکار عمران عباس نے اس ڈرامے کو ماسٹر پیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ڈرامے دہائیوں میں بنتے ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے ڈرامے کے ہدایت کار، مصنف اور اداکاروں کو اتنی بہترین کاوش پیش کرنے پر سراہا۔ڈراما سیریل’میرے پاس تم ہو‘نے پاکستانی عوام و فنکاروں کے ساتھ کرکٹرز کو بھی مسحور کردیا اور اظہر علی نے ٹوئٹر پر ڈرامے اور اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خلیل ارحمان قمر نے بہترین ڈراما لکھا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ’جراسک پارک‘ کے نامور اداکار سیم نیل 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

      "وہ ایک مسخرا ہے…” انوپم کھیر سے متعلق نصیر الدین شاہ کا پرانا بیان سوشل میڈیا پر دوبارہ ہائی لائٹ

      کامیڈین اللہ رکھا کو لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.