اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلنبرگ چار روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آسٹریا کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پرآ رہے ہیں، ان کے ہمراہ آسٹریا کاایک تجارتی وفد بھی ہو گا۔ آسٹریا کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے اور لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریا بین الاقوامی فورمز پر بھی قریبی تعاون کرتے ہیں۔ توقع ہے کہ آسٹریا کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے پاکستان اور آسٹریا کے کثیر جہتی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
آسٹریا کے وزیر خارجہ چار روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

