Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے
    • ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے
    • خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب
    • غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید
    • پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی
    • 22 سال بعد پاکستان میں جنوبی ایشیائی کھیلوں کا انعقاد، 11 ارب روپے منظور
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • بابر اعظم پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • کرسٹیانو رونالڈو نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرہ شخص کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی
    • سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا
    • لیونل میسی دو ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گیٗے
    • روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ جنوبی کوریا میں شروع
    • پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی
    • جرمنی نے جولین ناگلسمن کو برطرف کر دیا، جرگن کلپ کا اگلا کوچ بننے کا ممکنہ امکان
    • بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی
    • پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار
    • ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز
    • حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی
    • پنجاب میں نہروں سے پلاسٹک کچرا صاف کرنے والی پاکستان کی پہلی اسکیمنگ بوٹ کا آغاز
    • زیادہ مانگ کے باعث سونی نے ڈسک ڈرائیو کی خریداری ایک فی آرڈر تک محدود کر دی۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آڈیو لیک الیکشن کمیشن اور ن لیگ کی ملی بھگت، لانگ مارچ زیادہ دور نہیں: عمران خان

    By Khabrain Newsاکتوبر 6, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آڈیو لیک کو الیکشن کمیشن اور ن لیگ کی ملی بھگت کا ثبوت قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے پھر استعفے کا مطالبہ کر دیا جبکہ انہوں نے کا توشہ خانہ کیس کی کھلی سماعت کا چیلنج بھی کردیا اور کہا کہ لانگ مارچ زیادہ دور نہیں، پوری تیاری کے ساتھ آرہے ہیں، عوام کا سمندر اسلام آباد پہنچے گا، کوئی روک نہیں سکتا۔
    صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو بددیانت اور جانبدار قرار دے دیا اور کہا کہ آڈیو لیکس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو اخلاقی طور پر مستعفی ہونا چاہیے تھا، آڈیو لیکس سے ثابت ہوا کہ ن لیگ اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت ہے، الیکشن کمیشن کے سامنے کسی صورت پیش نہیں ہوں گا، اوورسیز پاکستانیوں کو سیاسی عمل سے دور کیا جا رہا ہے، الیکشن رولز میں اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے ترمیم ہوئی تو چیلنج کریں گے۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی وجہ سے سمندر پار پاکستانیوں کی سیاسی جماعت میں شمولیت پر پابندی لگ رہی ہے، اوورسیز پاکستانی اتنے ہی برے لگتے ہیں تو ان سے زرمبادلہ بھی نہ لیں، ای وی ایم روکنے میں مرکزی کردار چیف الیکشن کمشنر کا تھا، الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ کیسز کا کیا بنا، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو جو ہوگا ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا، چیف الیکشن کمشنر، ممبران اور نیب سربراہ کی تقرری کا طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے، ڈسکہ الیکشن کے بعد پتا چلا کہ گیم ہی کوئی اور ہو رہی ہے، سو فیصد یقین ہے کہ مجھے نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔
    عمران خان نے مزید کہا کہ پہلے دن سے کہا ہماری اپوزیشن جمہوری نہیں بلکہ کریمنل ہے، سائفر کو پھر زندہ کرنے پر حکومت کا مشکور ہوں، سائفر میں واضح لکھا ہے کہ عمران خان کو ہٹایا جائے، سائفر سے فائدہ اٹھانے والے اس کی تحقیقات کیسے کر سکتے ہیں، چیلنج کرتا ہوں کہ توشہ خانہ کیس کی کھلی سماعت کی جائے، ضمنی الیکشن میں جتنی بھی دھاندلی کر لیں ہم ہی کامیاب ہوں گے، لانگ مارچ زیادہ دور نہیں ہے، مارچ کیلئے پوری تیاری سے آرہے ہیں، پہلے ہمیں پتا نہیں تھا کہ ہمارے ساتھ کیا سلوک ہوگا، عوام کا سمندر لانگ مارچ میں آئے گا جسے کوئی نہیں روک سکتا، چیف الیکشن کمشنر نے ن لیگ سے مل کر حلقہ بندی کی، چیف الیکشن کمشنر اور جسٹس فائز عیسٰی سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، سکندر سلطان راجہ سیاسی انجینئیرنگ کرنے والوں کا آلہ کار ہے، چیف الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہوکر ڈر ہے ایسا کچھ نہ کردوں کہ مجھے جیل بھیج دیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے نیچے آ گئی

      پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی

      بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.