تازہ تر ین

امریکی بیانیہ، عمران خان کے فریب نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا: وزیراعظم

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی سازش کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے قریب نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیا گیا انٹرویو اس چیز کی یاد دلاتا ہے کہ کس طرح اس نے اپنے سیاسی مفادات کے لیے پاکستان کے بیرونی تعلقات کو نقصان پہنچانے میں کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے عمران خان کی مکاری اور غداری سے قوم حیران ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain