تازہ تر ین

ٹی10 لیگ؛ 7 پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) ابوظبی ٹی10 کے چھٹے ایڈیشن میں 7 پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے، ٹورنامنٹ 23 نومبر سے 4 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی ٹی10 لیگ میں شرکت کریں گے، ان میں سر فہرست مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد، محمد عامر، عماد وسیم، وہاب ریاض، اعظم خان، محمد عرفان شامل ہیں۔
افتخار احمد اور محمد عامر کو بنگلہ ٹائیگرز نے اسکواڈ میں جگہ دی ہے، لیفٹ آرم اسپن آل راؤنڈر عماد وسیم دہلی بلز کے لیے جبکہ تجربہ کار فاسٹ بولر وہاب ریاض اور اعظم خان نیویارک اسٹرائیکرز کے لیے کھیلیں گے۔
دائیں ہاتھ کے دراز قد بالر محمد عرفان جبکہ عماد بٹ ٹیم ابوظبی کی جانب سے میدان میں اتریں گے
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 4 دسمبر کو کھیلاجائے اور اختتامی تقریب میں شائقین کرکٹ کنسرٹ سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain