تازہ تر ین

شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی

 لاہور: شاداب خان کو قومی ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بڑے کھلاڑی شامل نہیں مگر آنے والے وقت میں یہی اسٹار ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ آج کل کی کرکٹ میں اسٹرائیک ریٹ بہت معنی رکھتا ہے،اس معاملے میں بہتری لانا ضروری ہے، ہمیں اب اندازہ ہوچکا کہ بڑی ٹیموں کے خلاف جیتنے کیلیے اچھے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلنا ہوگا، ہمیں تھوڑا وقت چاہیے ہوگا کیونکہ مینجمنٹ نئی ہے، ہر مینجمنٹ کے اپنے خیالات ہوتے ہیں، کسی معاملے میں اگر غلطی ہو تو ہمیں تسلیم کرنا چاہیے اس سے چیزیں بہتر ہوتی ہیں، پہلے کہا جارہا تھا کہ سینئرز کی جگہ نئے پلیئرز کو موقع دیا جائے جبکہ اب کہہ رہے ہیں کہ کتنے نئے تجربے کرنے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain