قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی20 ورلڈکپ2024 کے آغاز قبل اپنے ہتھیاروں کو تبدیل کرلیا۔
انگلینڈ کیخلاف سیریز اور آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز سے قبل کپتان بابراعظم اور محمد رضوان سسیکس میں واقع بیٹ بنانے والی معروف کمپنی گرے نکلز کے فیکٹری گئے اور اپنی پسند کا بیٹ بنوایا۔
دونوں کرکٹرز نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارنے کے بعد اپنی ضرورت اور پسند کے مطابق بیٹ بنوائے۔

